کیا رسول الله ص امام مہدی عج کی بیعت کریں گے ؟

ناصبیوں کا علامہ باقر مجلسی کی کتاب حق الیقین میں موجود روایت پر شیعوں پر طعن اور اسکی وضاحت

🔴حضرت محمّد ﷺ اور جناب امیر علیہ السلام امام مہدی ع کی بیعت کریں گے؟🔴

اعتراض جو کتاب “حق الیقین” کا سکین پر کیا گیا کہ، ایک عبارت پیش کرتے ہیں جس میں ہے کہ:

حضرت محمد ﷺ اور جناب امیر المؤمنین ع حضرت مہدی ع کی بیعت کریں گے۔

جواب:

علامہ محمد باقر مجلسی رح نے اس روایت کو علامہ محمد بن ابراہیم بن جعفر کاتب نعمانی کی کتاب “الغیبة” سے نقل کیا ہے۔

سکین نیچے دیکھ سکتے ہیں۔

یے روایت سند کے اعتبار سے انتہائی ضعیف و کمزور ہے:

اس سند میں راوی:

1: یوسف بن کلیب ہے جو کہ قطعی مجہول الحال ہے جیسا کہ شیعہ کتب رجال میں اس کا نام و نشان تک موجود نہی!

2: ایک راوی:
حسن بن علی بن ابی حمزہ البطائنی ہے جو کہ کذاب و ملعون ہے (کشی)

1308 / 89 – الحسن بن علي بن أبي حمزة:
البطائني، قال الكشي: قال محمد بن مسعود: سألت علي بن الحسن ابن فضال عن الحسن بن علي بن أبي حمزة البطائني فقال: كذاب ملعون، رويت عنه أحاديث كثيرة، وكتبت عنه تفسير القران كله من أوله إلى اخره، إلا أني لا أستحل أن أروي عنه حديثا واحدا.

علام الکشی فرماتے ہیں یہ کذاب ملعون ہے اس سے بھت سی روایت اور اول سے آخر تک تفسیر القرآن نقل کی گئی ہے میں اس میں سے ایک بھی حدیث روایت کرنا حلال نہیں سمجتھا۔

سکین دیکھیں 👇🏼