بِسْمِ اللّٰهِِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيْم
یہاں ہم اہل سنت کتب کی کچھ روایات سے ثابت کریں گے کہ درج ذیل آیات امام مہدی عج کی شان میں نازل ہوئی ہیں
.
وَإِنَّهُ لَعَلَمٌ للسَّاعَةِ
61. اور بیشک وہ قیامت کی علامت ہوں گے، پس تم ہرگز اس میں شک نہ کرنا اور میری پیروی کرتے رہنا، یہ سیدھا راستہ ہےo
یہ آیت امام مہدی کیلئے نازل ہوئی ، قیامت کی علامت سے مراد امام مہدی کا ظہور بھی ہے۔
.
( لَھُمْ فِیْ الْدُنْیَا خِزْیٌ وَلَھُمْ فِی الْاٰخِرَۃِ عَذَابٌ عَظِیْمٌ)
(البقرۃ: ١١٤)
114. اور اس شخص سے بڑھ کر کون ظالم ہوگا جو اللہ کی مسجدوں میں اس کے نام کا ذکر کیے جانے سے روک دے اور انہیں ویران کرنے کی کوشش کرے! انہیں ایسا کرنا مناسب نہ تھا کہ مسجدوں میں داخل ہوتے مگر ڈرتے ہوئے، ان کے لئے دنیا میں (بھی) ذلّت ہے اور ان کے لئے آخرت میں (بھی) بڑا عذاب ہےoo
ان کے لئے دنیا میں بھی ذلّت ہے سے مراد ان پر امام مہدی عج کا خروج کرنا ہے۔ قرآن میں جہاں بھی کفار و مشرکین کیلئے دنیا کی ذلت کا ذکر ہوا ہے اس سے مراد قائم عج کا ان پر خروج کرنا ہے
.
هُوَ الَّذِي أَرْسَلَ رَسُولَهُ بِالْهُدَى وَدِينِ الْحَقِّ لِيُظْهِرَهُ عَلَى الدِّينِ كُلِّهِ وَلَوْ كَرِهَ الْمُشْرِكُونَ
وہ اﷲ ہی تو ہے جس نے اپنے رسول کو ہدایت اور سچا دین دے کر بھیجا ہے، تاکہ اُسے ہر دوسرے دین پر غالب کر دے، چاہے مشرک لوگوں کو یہ بات کتنی ناپسند ہو
اس آیت کی مصداق امام مہدی ہیں جو دین اسلام کو تمام دوسرے ادیان پر غالب کریں گے