تم ضرور یہود و نصاری کی اتباع کرو گے

.

📜 وَمَا مُحَمَّدٌ اِلَّا رَسُوْلٌ ۚ قَدْ خَلَتْ مِنْ قَبْلِهِ الرُّسُلُ ۭ اَفَا۟ىِٕنْ مَّاتَ اَوْ قُتِلَ انْقَلَبْتُمْ عَلٰٓى اَعْقَابِكُمْ ۭ وَمَنْ يَّنْقَلِبْ عَلٰي عَقِبَيْهِ فَلَنْ يَّضُرَّ اللّٰهَ شَـيْـــًٔـا ۭ وَسَيَجْزِي اللّٰهُ الشّٰكِرِيْنَ
.
📃 اور محمد (ﷺ) ایک رسول ہی تو ہیں ؛ ان سے پہلے بہت سے رسول گزر چکے ہیں ۔ بھلا اگر ان کا انتقال ہو جائے یا انہیں قتل کر دیا جائے تو کیا تم اُلٹے پاؤں پھر جاؤگے ؟
.
اور جو کوئی اُلٹے پاؤں پھرے گا وہ ﷲ کو ہر گز کوئی نقصان نہیں پہنچا سکتا ۔ اور جو شکر گزار بندے ہیں ﷲ ان کو ثواب دے گا
.
رسول خدا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے صحابہ سے خطاب کرتے ہوئے زور دے کر فرمایا کہ تم ضرور یہود و نصاری کی اتباع کرو گے
.
📚 7320 صحیح بخاری
.
📜 حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ حَدَّثَنَا أَبُو عُمَرَ الصَّنْعَانِيُّ مِنْ الْيَمَنِ عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ عَنْ عَطَاءِ بْنِ يَسَارٍ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لَتَتْبَعُنَّ سَنَنَ مَنْ كَانَ قَبْلَكُمْ شِبْرًا شِبْرًا وَذِرَاعًا بِذِرَاعٍ حَتَّى لَوْ دَخَلُوا جُحْرَ ضَبٍّ تَبِعْتُمُوهُمْ قُلْنَا يَا رَسُولَ اللَّهِ الْيَهُودُ وَالنَّصَارَى قَالَ فَمَنْ
.
📃 ترجمہ : ہم سے محمد بن عبد العزیز نے بیان کیا ‘ کہا ہم سے یمن کے ابو عمر صنعانی بیان کیا ‘ ان سے زید بن اسلم نے ‘ ان سے عطاء بن یسار نے اور ان سے ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا تم اپنے سے پہلی امتوں کی ایک ایک بالشت اور ایک ایک گز میں اتباع کرو گے ۔ یہاں تک کہ اگر وہ کسی گوہ کے سوراخ میں داخل ہوئے ہوں گے تو تم اس میں بھی ان کی اتباع کرو گے ۔ ہم نے پوچھا یا رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کیا یہود و نصاریٰ مراد ہیں َ؟
فرمایا پھر اور کون ؟
بخاری شریف کی روایت شریفہ پر نظر کریں
.
عن ‌ابن عمر : أنه سمع النبي صلى الله عليه وسلم يقول: «لا ترجعوا بعدي كفارا، يضرب بعضكم رقاب بعض
*عبد اللہ بن عمر کہتا ہے رسول خدا نے ارشاد فرمایا دیکھو میرے بعد ایک دوسرے کی گردنیں اُڑا کر کافر نہ بن جانا.* (یعنی ایک دوسرے سے جنگ کرکے کافر نہ بن جانا)
*اقول* اگر آپ تمام اہل سنت (ع)صحابہ کرام کے مشاجرات کو اجتھادی خطا حمل کرتے ہیں تو رسول خدا( ص) نے ان کے اجتھاد کو کفر کیوں کہا؟
*آپ لوگوں کی یہ تعبیر ٹہیک ہے یا رسول خدا ص نے جو فرمایا وہ صحیح ہے ؟*