مسلم بن عقبہ اور حصین بن نمیر

.
صحابی رسول ص مسلم بن عقبہ اور حصین بن نمیر
یزیدی فوج کے 2 سپاہ سالار
.
المسعودی کی کتاب “التنبیہ الاشراف” باب سن وفات 11 ہجری کے تذکرے صفحہ نمبر 119 پر لکھتے ھیں کہ
.
حصین بن نمیر کتابت نبوی ﷺ کا فریضہ انجام د یتا تھا۔
اور مسلم بن عقبہ بھی صحابی تھا ۔
.
حصین بن نمیر نے یزیدی فوج کی سپاسالاری میں کعبہ پر حملہ کیا
اور انہوں نے ہی مدینہ پاک پر حملہ کیا جو کہ واقعہ حرہ کے نام سے مشہور ھے۔ اس واقعہ میں ایک ہزار سات سو مہاجرین و انصار اور علماء تابعین کے علاوہ دو ہزار آدمیوں کو مارا گیا ۔ سات سو حفاظ کو قتل کیا گیا قریش کے ستانوے افراد کو ذبح کیا گیا ۔ ایک ہزار عورتوں سے زبردستی زنا کیا گیا۔
.
علامہ ابن حزم جو کہ مسلک ِاہل ِسنت اور خصوصا ْسلفی اور اھل حدیث طبقہ میں معتبر عالم سمجھے جاتے ہیں اور انہیں “امام الجلیل ،المحدث الفقیہ ،الاصولی،قوی العارضہ،شدید المعارضہ،بالغ الحجت،صاحب تصنیف ،مجدد القرن الخامس” جیسے القابات سے نوازہ جاتا ہے
.
ابن حزم یزید کے متعلق لکھتے ہیں:
.
یزید نے مدینہ نبوی حرم رسول اللہ (ص) اور مکہ معظمہ کیطرف (جو اللہ تعالیٰٰ کا حرم ہے) اپنی فوجیں لڑنے کے لئے بھیجیں .
.
چنانچہ حرہ کی جنگ میں مہاجرین اور انصار جو باقی رہ گئے تھے ان کا قتل عام کیا .
یہ حادثہ آج بھی اسلام کے بڑے مصائب اور اس میں رخنہ انداز میں شمار ہوتا ہے
.
کیونکہ افاضل مسلمین ،بقیہ صحابہ اور اکابر تابعین میں بہترین مسلمان اس جنگ میں کھلے دھاڑے ظلماً قتل کر دیئے گئے اور گرفتار کر کے ان کو شہید کر دیا گیا.
.
یزیدی لشکر کے گھوڑے رسول اللہ (ص) کی مسجد میں بندھے دکھاتے رہے اور “ریاض الجنہ” میں آنحضرت (ص) کی قبر اور آپ (ص) کے منبر مبارک کے درمیان لید کرتے اور پیشاب کرتے رہے .
.
ان دنوں مسجد نبوی میں کسی ایک نماز بھی جماعت نہ ہوسکی اور نہ بجز سعید المسیب کے وہاں کوئی فرد موجود تھا انھوں نے مسجد نبوی کو بالکل نہ چھوڑا
.
اگر عمرو بن عثمان بن عفان اور مروان بن الحکم (یزید کے سالار لشکر) مجرم مسلم بن عقبہ کے سامنے یہ شہادت نہ دیتے کہ یہ دیوانہ ہے تو وہ ان کو بھی ضرور مار ڈالتا اور اس نے اس حادثہ میں لوگوں کو اس پر مجبور کیا کہ وہ یزید بن معاویہ سے اس شرط پر بیعت کریں کہ وہ اس کے غلام ہیں چاہے وہ ان کو بیچے ،چاہے ان کو آزاد کرے اور جب اس کے سامنے ایک صاحب نے یہ بات رکھی کہ ہم قرآن و سنت رسول (ص) کے حکم کے مطابق بیعت کرتے ہیں تو اس نے ان کے قتل کا حکم دیا اور انکو گرفتار کر کے فوراً قتل کر دیا گیا .
.
اس مسرف یا مجرم مسلم بن عقبہ نے اسلام کی بڑی بے عزتی کی .مدینہ منورہ میں تین دن برابر لوٹ مار کا سلسلہ جاری رہا ، رسول اللہ (ص) کے صحابہ کو ذلیل کیا گیا اور ان پر دست دارازی کی گئی .
.
ان کے گھروں کو لوٹا گیا ،پھر یہ فوج مکہ معظمہ کا محاصرہ کیا گیا اور بیت اللہ پر منجنیق سے سنگباری کی گئی . یہ کام حصین بن نمیر کی سر کردگی میں شام کے لشکروں نے انجام دیا جس کی وجہ یہ تھی کہ مسلم بن عقبہ مری کو تو جنگ حرہ کے تین دن بعد ہی موت نے آدبوچا تھا اور اب اس کی جگہ سالار لشکر حصین بن نمیر ہو گیا تھا اور اللہ تعالی ٰٰ نے یزید کو بھی اسی طرح پکڑا جس طرح وہ غالب قدرت والا پکڑتا ہے .
چنانچہ واقعہ حرہ کے بعد تین ماہ سے کم ، اور دو ماہ سے زائد کی مدت میں موت کے منہ میں چلا گیا
.
اور یزیدی لشکر مکہ معظمہ سے واپس چلے گئے .یزید کی موت 15 ربیع الاول 64 ھجری کو واقع ہوئی . اس وقت اس کی عمر کچھ اوپر تیس سال تھی . اس کی ماں کا نام میسون بنت بجدل کلبیہ تھا. یزید کی مدت حکمرانی کل تین سال آٹھ ماہ اور کچھ دن تھی
.
📚 جوامع السیرہ ،رسالہ :اسماء الخلفاء و والولاۃ و ذکر مددھم، ص 357(دارالمعارف مصر)
.
شیخ عبدالحق ؐحدث دھلوی لکھتے ہیں
.
📝 مسجد نبوی میں گھوڑے باندھے گئے اور غضب کی بات مسجد شریف میں گھوڑوں کو جولانی دیتے تھے اور روضہ شریف و منبر شریف کی درمیانی جگہ میں جس کی بابت حدیث میں آیا ھے کہ یہ جنت کے باغوں میں سے ایک باغ ھے اس جگہ پر گھوڑے لید اور پیشاب کرتے تھے اس واقعہ میں حضرت عبداللہ بن زمعہ عبداللہ بن عمرو بن حفض مخزومی، عبداللہ بن حنظلہ اور کئی اصحابہ کو شہید کردیا گیا۔
.
📚 تاریخ مدینہ شیخ عبدالحق ؐحدث دھلوی صفحہ 38, 40,41
.
ابن حجر لکھتے ہیں
.
📝 جب اہل مدینے نے یزید کی 63 ہجری میں مخالفت کی تو مدینہ کی جانب یزید نے مسلم بن عقبہ کو بھیجا جس نے اہل مدینہ کو شکست دینے دی اور اکثر صحابہ کو اور انکی اولاد، بڑے بڑے تابعین اور مدینے کے معزز لوگوں کو قتل کیا اور تین دن تک مدینے کو قتل ،غنیمت کے لئے حلال قرار دیاجو زندہ باقی رہے ان سے یزید کی غلامی پر بیعت لی اور جن لوگوں نے بیعت سے انکار کیا ہے، قتل کر دیا گیا
.
متن
📜 ثم إن أهل المدينة خلعوا يزيد في سنة ثلاث وستين فجهز إليهم مسلم بن عقبة المري في جيش حافل فقاتلهم فهزمهم وقتل منهم خلق كثير من الصحابة وابناؤهم وسبق أكابر التابعين وفضلاءهم واستباحها ثلاثة أيام نهبا وقتلا ثم بايع من بقى على أنهم عبيد ليزيد ومن امتنع قتل
.
📚 حوالہ: لسان الميزان ج 6 ص 294
المؤلف : أحمد بن علي بن حجر أبو الفضل العسقلاني الشافعي
الناشر : مؤسسة الأعلمي للمطبوعات – بيروت
الطبعة الثالثة ، 1406 – 1986
تحقيق : دائرة المعرف النظامية – الهند
📚 الإصابة، ج١٠، ص٤٤٤-٤٤٥، رقم ٨٤٥١
📚 فتح الباري، ج١٦، ص٥٤٠-٥٤١
جیسا کہ سمہودی نے نقل کیا ہے:
.
📜 أنّھم سبوا الذریة واستباحو االفروج وانّہ اکن یقال: لأولٰئک الأولاد من النساء اللاتی حملن : أولاد الحرّة .قال : ثمّ أُحضر الأعیان لمبایعة یزید فلم یرض الاّ أن یبایعوہ علی أنّھم عبید یزید فمن تلکّأ أمر بضرب عنقہ
.
📝 ١۔تاریخ الاسلام ،حوادث سال ٨٠۔ ٦١.ذہبی کہتے ہیں کہ ایک عورت نے مسلم بن عقبہ سے انتقام لینے کی خاطر اس کی قبر کھودی تو کیا دیکھا کہ ایک سانپ اس کی ناک پر ڈس رہا ہے اس نے اس کی لاش نکالی اور پھانسی کے پھندے پر لٹکا دی
📚 وفاء الوفاء ١: ١٣٢؛ تاریخ الاسلام : ٢٣٥
۔
۔
۔
السائب بن خَلّادؓ روایت کرتے ہیں کہ رسولُ اللہؐ نے فرمایا:
.
«مَنْ أَخَافَ أَهْلَ الْمَدِينَةِ أَخَافَهُ اللهُ عَزَّ وَجَلَّ، وَعَلَيْهِ لَعْنَةُ اللهِ وَالْمَلَائِكَةِ وَالنَّاسِ أَجْمَعِينَ، لَا يَقْبَلُ اللهُ مِنْهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ صَرْفًا وَلَا عَدْلًا».
.
📃 «جو شخص اہلِ مدینہ کو خوف زدہ کرے گا، اللہ اُسے خوف زدہ کرے گا۔ اُس پر اللہ، اور ملائیکہ، اور تمام انسانوں کی لعن_ت ہے۔ قیامت کے روز اللہ اُس سے کوئی چیز اِس گناہ کے فِدیے میں قبول نہ فرمائے گا»۔
.
📚 مسند أحمد: 16559 إسناده صحيح،
📚 السنن الكبرى للنسائي: 4251،
📚 سلسلة الصحيحة: 2304، 2671 وإسناده صحيح
.
شیخ البانی نے مسند احمد اور نَسائی کی اِس حدیث کی سند کو “بخاری و مسلم کی شرط پر صحیح” قرار دیا ہے۔
.
👈🏻 یاد رہے ایک صحابی وہ بھی ہے جس نے اہل مدینہ میں موجود رسول اللّه ص کی بیٹی ص کے گھر آ کر خوف زدہ کیا اور آگ لگانے کی دھمکی دی