سوتیلا صحابی – حضرت عبدالرحمن بن عدیس رض

سوتیلا صحابی – حضرت عبدالرحمن بن عدیس رض
آپ کا شمار اصحاب شجرہ میں ہوتا ہے جنہوں نے درخت کے نیچے رسولِ خدا ﷺ کی بیعت کی اور اہلسنت کے نزدیک یہ لوگ جنتی تھے ۔ مگر یہ عثمان بن عفان کے خلاف احتجاج میں شامل تھے اس لئے ان کی تمام فضیلتوں پر پانی پھیر دیا گیا ۔
1) میاں بشیر محمد صاحب:
« اس (ابن عدیس ) لع— ین نے حضرت نائلہ کو گال— یاں دیں ۔ اس دشمنِ امام کا حشر یہ ہوا کہ حمص کے قریب اسے ایک بدو مل گیا ۔ جب اس نے اعتراف کیا کہ میں حضرت کے قات—- لوں میں سے ہوں ، تو اس نے بڑھ کر اس مل— عون کو قت—- ل کر دیا »
📚[شہادت حضرت عثمان ص:51]
2) محمد عبد الخالق توکلی :
«شر— یروں نے دولت کدہ کا محاصرہ کرلیا ، چھ سو مصری ، دو سو کوفی ، ایک سو بصری فسادی تھے ،مصریوں کا سرغنہ عبدالرحمن بن عدیس بلوی تھا »
📚[حضرت سیدنا عثمان غنی ص:69]
3) ابن عبد الشکور :
«مصری ٹولہ چار قافلوں کی صورت میں روانہ ہوا ۔ ان کی قیادت چار فت—نہ پرور کر رہے تھے ۔ با— غیوں کے مصری سرغنوں کے نام یہ ہیں :
+عبدالرحمن بن عدیس
+ کنانہ بن بشر
+ سودان بن ححران»
مزید لکھتے ہیں :
«اللہ نے جہجاہ غفاری(صحابی) کے گھٹنے میں بیما— ری لگا دی ۔ ابھی ایک سال نہیں گزرا تھا کہ وہ م— ر گیا »
📚[ محافظ امت حضرت عثمان غنی ص: 98:101]
4)ابو نعمان سیف اللہ خالد :
روایت نقل کر کے bracket میں لکھتے ہیں « صورت حال یہ ہے کہ فت—- نوں کا امام (عبدالرحمن بن عدیس) ہمیں نماز پڑھا رہا اور ہم تنگی محسوس کرتے ہیں »
📚[ سیرت عثمان غنی ص: 228]
5) ڈاکٹر علی محمد الصلابی (مترجم :احمد خلیل سلفی ) :
«فسا—- دی مدینہ کے قریب پہنچ گئے ۔ مصر سے با— غی لوگ چار فرقوں میں نکلے ۔ ہر فرقے کا ایک امیر تھا اور پھر ان چاروں امرا پر ایک امیر تھا ۔ان کے ساتھ ان کا شی طان عبداللہ بن سب— ا تھا ۔ چاروں فرقوں کے امرا یہ تھے : عبدالرحمن بن عدیس البلوی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔»
📚[سیدنا عثمان بن عفان شخصیت و کارنامے ص:460]
6) محمد حسیب القادری :
« محمد بن ابوبکر کے جاتے ہی عبدالرحمن بن عدیس جو کہ شر — پسندوں کا سرغنہ تھا ، وہ بھی حضرت عثمان کے مکان میں داخل ہوگیا »
📚[سیرت حضرت سیدنا عثمان غنی ص: 144]
(حضرت عبدالرحمن بن عدیس رض حضرت عثمان کے گھیراؤ میں شامل : صحابی)
1) امام ابوالقاسم البغوی :
«(عبدالرحمن بن عدیس البلوی)کان ممن بایع تحت شجرته ، قتل فی زمن معاویه و کان ممن سار الی عثمان»
«وہ ان لوگوں میں سے تھے جنہوں نے اس کے درخت کے نیچے بیعت کی تھی، معاویہ کے زمانے میں ق ت ل کر دیے گئے تھے، اور وہ عثمان کی طرف جانے /حصار کرنے والوں میں سے تھے»
📚[معجم الصحابہ ،ج:4 ص:484]
2) امام ابن ابی حاتم :
« عبدالرحمن بن عدیس البلوی له صحبته»
« عبدالرحمن بن عدیس البلوی صحابی ہین »
📚(الجراح و التعدیل ج:2 ص:248)
3) امام عبدالرحمن بن احمد :
« عبدالرحمن بن عدیس البلوی بایع رسول ص تحت شجرته ، ثم کان رئیس الخیل التی سارت من مصر الی عثمان بن عفان»
«عبدالرحمٰن بن عدیس البلوی نے درخت کے نیچے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے بیعت کی، پھر وہ ان لوگوں کے سردار تھے جو مصر سے عثمان بن عفان کی طرف(محصارے کے لئے ) روانہ ہوئے»
📚(تاریخ ابن یونس ج:1 ، ص:308)
4) امام محمد بن حبان :
«عبدالرحمن بن عدیس البلوی ، له صحبه»
« عبدالرحمن بن عدیس البلوی ، صحابی ہیں »
📚( مشاھیر علما المصارا ، ج:1 ص:90)
5) محمد بن جریر الطبری:
«آپ حضرت عثمان کے خلاف باغیوں میں سرفہرست حضرت عبدالرحمن بن عدیس البلوی کا نام لکھتے ہیں »
📚(تاریخ طبری ج:4 ص:397)
6) حافظ ابن کثیر دمشقی :
«اپ بھی حضرت عثمان کے خلاف باغیوں میں حضرت عبدالرحمن بن عدیس کو لکھتے ہیں »
📚(البدایہ والنہایہ ج:7؛ص:230)
7) ابو نعمان سیف اللہ صاحب :
روایت نقل کرتے ہیں « آپ سب لوگون کے امیر ہیں اور فتنوں کا امام (عبدالرحمن بن عدیس) ہمین نماز پڑھا رہا ہے اور ہم تنگی محسوس کرتے ہین (اس کے پیچھے نماز پڑھنے مین )
📚(سیرت حضرت عثمان غنی ص:228)
😎 امام شمس الدین ذھبی :
<«عبدالرحمن بن عدیس بایع تحت شجرته ،امیر الجیش القادمین من مصر لحصار عثمان»»
<عبدالرحمن بن عدیس نے درخت کے نیچے بیعت کی ،اس لشکر کے سربراہ تھے جو مصر سے حضرت عثمان کا محاصرہ کرنے آیا»
📚(تجرید اسماء الصحابہ ج:1 ص:352)
9) ابن حجر عسقلانی :
« عبدالرحمن بن عدیس ، وکان فیمن سار الی عثمان ،کان ممن بایع تحت شجرته »
«عبدالرحمٰن بن عدیس جو کہ عثمان کے خلاف محاصرے میں شامل تھے ، ان لوگوں میں سے تھے جنہوں نے اس کے درخت کے نیچے بیعت کی»
📚(الاصابہ ج:4ص:281)
10) امام ابن عبد البر :
«عبدالرحمن بن عدیس ، له صحبه ، وکان امیر الجیش القادمین من مصر لحصر عثمان بن عفان ،»
« عبدالرحمن بن عدیس ، صحابہ ہیں ، اور اس لشکر کے سردار تھے کو مصر سے عثمان بن عفان کے محاصرے کے لیے آیا »
📚(اسد الغابہ ج:3 ص:380)
11) ابونعیم اصفہانی:
« کان ممن بایع تحت شجرته ،انه کان فیمن سار الی عثمان »
« وہ ان لوگوں میں سے تھے جنہوں نے درخت کے نیچے بیعت کی ، اور ان لوگوں میں سے بھی جنہوں نے عثمان کا محاصرہ کیا »
📚(معارفته الصحابہ ، ابو نعیم اصفہانی)
12) امام ابی سعد السمعانی :
« الی جانب دار ابن عدیس البلوی قا— تل عثمان »
«ابن اُدیس البلاوی، عثمان کا قا— تل»
📚(الانساب ج:3 ص:31)