حضرت ابوبکر کے دو اونٹ تھے جسے انہوں نے چار سو درہم میں خریدا ہوا تھا دوسری روایت میں آٹھ سو درہم میں خریدا تھا۔
اور چار مہینہ پہلے سے اسے خوب چارہ پانی دے کر موٹا تازہ کررہے تھے۔دونوں کو انہوں نے حضورﷺ کی خدمت میں پیش کیا تاکہ ان میں سے حضورﷺ قبول فرمائیں۔ حضورﷺ نے فرمایا میں نے اسے قبول کیا مگر اسکی قیمت لینی ہوگی۔اور حضورﷺ نے اسمیں سے ایک اونٹ کو 900 نو سو درہم میں خریدا۔


