مولا کے معنی بخاری شریف سے (اسکین پیج)

جسے مولا کی سمجھ نہ آئے وہ بخاری شریف کی اس حدیث کو پڑھے تاکہ اس کو پتہ چل سکے کہ مولا کے کیا معنی ھیں
No photo description available.
حضرت ابوھریرہ سے روایت ھے کہ رسول خدا (ص) نے فرمایا اگر کسی مومن نے کوئی قرض چھوڑا ھے یا اولاد چھوڑی ھے تو وہ میرے پاس آجائیں میں (انا مولا)ان کا ذمہ دار میں ھوں (بخاری شریف حدیث نمبر 4781)
ابوسعید الخدری سے روایت ھے کہ رسول خدا (ص) فرماتے تھے یا علی تم میرے جسم کو غسل دو گے اور میرے قرض کو ادا کرو گے اور مجھ کو میری قبر میں دفن کرو گے اور جو کچھ میرے ذمہ ھو گا پورا کرو گے تم دنیا اور آخرت میں میرے صاحب علم ھو ( ارحج المطالب ص 76)
رسول خدا (ص) نے فرمایا اے علیؑ تو میرا وصی اور میرے اس امر کا مرکز اور میری تمام امت میں سب سے بہتر، میرے تمام وعدوں کو پورا کرنے والا اور میرے قرض کا ادا کرنے والا علی (ع) بن ابی طالب ہوگا۔ (المعجم الکبیر 6 ص 221 / 63 60
حضرت ابن عباس اور ابن عمر سے روایت ھے کہ رسول خدا (ص) نے فرمایا علی ابن ابی طالب میرے وعدے کو پورا کرنے والا اور میرے قرض کو ادا کرنے ولا ھے ( ارحج المطالب ص78)
رسول خدا (ص) نے فرمایا علی مجھ سے ھے اور میں اس سے ھوں اور میری طرف سے میرا قرض صرف میں یا علیؑ ھی چکائے گا ( فضائل صحابہ احمد بن حنبل حدیث نمبر 1010)
مومنین کے قرض ادا کرنے کی ذمہ داری رسول خدا (ص) کی اور رسول خدا (ص) کا قرض ادا کرنے کی ذمہ داری علی علیہ السلام کی
شاید کسی کو مولا کی سمجھ آجائے