جو رکن و مقام کے درمیان کھڑا ہو کر نماز پڑھنے والے ہو اور روزہ دار بھی ہو لیکن اور وہ اسی حالت میں فوت ہوجائے لیکن اہل بیت رسول سے بغض رکھتا ہو خدا اسکو جہنم میں ڈال دے گا۔
المستدرک الحاکم سند صحیح ہے اور ذہبی نے بھی موافقت کی ہے۔




جابر ابن عبد اللہ نے رسول اكرم (ص) سے نقل كیا ہے كہ آپ نے فرمايا: لوگو جو ہم اہلبيت (ع) سے بغض ركھے گا اللہ اسے روز قيامت يہودى محشور كرے گا۔
ميں نے عرض كى حضور چاہے نماز روزہ كيوں نہ كرتا ہو ؟ فرمايا: چاہے نماز روزے كا پابند ہو اور اپنے آپكو مسلمان تصور كرتا ہو۔
المعجم الاوسط ج 4 ص 212 حدیث 4002


