ختم نبوت کے بارے میں ائمہ اھل بیت علیھم السلام کا موقف

محمد بن یعقوب الکلینی نے اپنی سند سے نقل کیا ہے کہ ایوب بن حر نے کہا کہ میں نے ابو عبداللہ (جعفر صادقؑ) کو کہتے ہوئے سنا :
” اللہ نے تمہارے نبی ﷺ پر نبیوں کو ختم کیا۔ پس انکے بعد ہرگز کوئی نبی نہ آئے گا۔ اور تمہاری کتاب (قرآن) پر اپنی کتابوں کو ختم کیا۔ پس اس کتاب کے بعد ہرگز کوئی کتاب نہ آئے گی۔ اس کتاب میں ہر شئ کو بیان کر دیا گیا ہے۔ اللہ نے تم کو پیدا کیا اور زمین و آسمانوں کو اور آگاہ کیا ماضی کے واقعات سے، فیصلے کئے تمہارے درمیاں چگڑوں پر، خبر دی تم کو مستقبل میں آنے والے واقعات کے بارے میں۔ حکم دیا جنت و جہنم کو (پیدا کئے) اور اس شئ کو جسکی طرف تمہاری بازگشت ہے۔
⛔اصول الکافی – محمد بن یعقوب الکلینی // جلد ۱ // صفحہ ۲۹۷ // رقم ۶۹۹ (حدیث من الباب ۳) // طبع دار الاسوۂ تہران ایران۔
اردو ترجمے میں یہ حدیث اس حوالے پر موجود ہے۔
⛔اصول الکافی – محمد بن یعقوب الکلینی // جلد ۲ // صفحہ ۱۷۲ // رقم ۳ // طبع نظامی پرس لکھنؤ ھندوستان۔
موجودہ دور کے ماہر علم الرجال شیخ آصف محسنیؒ نے اس روایت کو معتبر قرار دیا ہے۔
⛔معجم الاحادیث المعتبرۃ – آصف محسنی // جلد ۱ // صفحہ ۳۵۲ // رقم ۵۷۷ // طبع دار ادیان تہران ایران۔