تعارض روایات کا حکم

“حضرت امام جعفر صادق ؑ نے فرمایا:
جب دو مختلف حدیثیں تمہارے سامنے آئیں تو انہیں قرآن مجید پر پیش کرو۔ پس جو کتاب الٰہی کے مطابق ہو اسے لے لو اور جو الله کی کتاب کے مخالف ہو اسے چھوڑ دو۔ اور اگر تم ان دونوں کو کتاب الٰہی میں موجود نہ پاؤ تو انہیں اہلسنت کی روایات پر پیش کرو پس جو حدیث ان کی روایات کے مطابق ہو اسے چھوڑ دو اور جو ان کی روایات کے مخالف ہو اسے لے لو”.
(معجم الاحادیث معتبرہ/ جلد 1 / صفحہ 182)