امام حسینؑ کا اپنے قاتل عمر بن سعد بن ابی وقاص کے ساتھ اپنی شہادت سے قبل مکالمہ

اہل سنت محدث حافظ جمال الدین المزی (المتوفی ۷۴۲ھ) نے اپنی کتاب میں عمر بن سعد کے احوال میں ایک روایت نقل کی ہے :
وقال الحميدي ثنا سفيان عن سالم قال قال عمر بن سعد للحسين أن قوما من السفهاء يزعمون أني أقتلك فقال حسين ليسوا سفهاء ثم قال والله انك لا تأكل بر العراق بعدي الا قليلا
سالم نے روایت کیا ہے کہ عمر بن سعد بن ابی وقاص نے امام حسینؑ سے کہا کہ بے وقوفوں کی ایک قوم یہ گمان کرتی ہے کہ میں آپکو قتل کروں گا۔ حسینؑ نے کہا : وہ بے وقوف نہیں۔ پھر فرمایا کہ اللہ کی قسم تم کو اسکے بعد عرآق سے بہت کم ملے گا۔
⛔️تھذیب الکمال – المزی // جلد ۳ // صفحہ ۳۵۱ // طبع الرسالہ العالمیہ بیروت لبنان۔
ابن حجر عسقلانی (المتوفی ۸۵۲ھ) نے بھی اپنی کتاب میں اسکو نقل کیا ہے .
⛔️تھذیب التہذیب – ابن حجر عسقلانی // جلد ۳ // صفحہ ۲۲۷ // طبع الرسالہ العالمیہ بیروت لبنان۔