جناب صفیہ بنت عبد المطلب سے مروی ہے وہ بیان کرتی ہیں کہ جب امام حسین ع کی ولادت ہوئی اس وقت میں جناب سیدہ فاطمہ زہراء سلام اللہ علیہا کی خدمت میں موجود تھی ۔
جناب رسول خدا ص نے مجھ سے فرمایا :

یَا عَمَّةُ ھَلُمَّ اِلَیَّ اِبنِی فَقُلتُ یَا رسولَ اللہِ اِنّا لَم نُنَظّفهُ بعدُ فَقالَ النَبِیُّ ص اَ أنتَ تُنَظِّفِینَهُ اِنَّ اللہَ قَد نَظَّفَهُ وَ طَھَّرَه

پھوپھی جان ! میرا بیٹا مجھے لا دو۔ میں نے عرض کیا ابھی تک ہم نے مولود کو پاک و صاف نہیں کیا۔
آنحضرت ص نے فرمایا : کیا تم اسے پاک کرو گی ؟
“”اسے تو اللّه نے پاک و پاکیزہ پیدا کیا ہے””

امالی شیخ صدوق ص ١٠٦

سعادت الدارین فی مقتل امام حسینؑ ص ۵۵