حضرت فاطمه الزهراء سلام الله علیہا کی نماز جنازہ پڑھانے کے متعلق ایک موضوع روایت

حـسـیـن نـقـوی الـبـخــاری
عام طور پر ایک روایت پیش کی جاتی ہے که حضرت فاطمه الزهراء سلام الله علیہا کی نماز جنازہ حضرت ابوبکر رضي الله عنه نے پڑھائی تھی اور دلیل کے طور پر ایک روایت پیش کی جاتی ہے
روایت ملاحظہ فرمائیں
“حضرت ابن عباس رضي الله عنه بیان کرتے ہیں که نبی پاک صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس ایک جنازہ لایا گیا آپ نے اس کی نماز جنازہ پڑھائی اور اس پر چار تکبیریں پڑھیں اور انہوں نے بتایا که فرشتوں نے حضرت آدم علیہ السلام پر چار تکبیریں پڑھی تھیں اور حضرت ابوبکر رضي الله عنه نے حضرت فاطمه پر چار تکبیریں پڑھیں اور حضرت عمر رضي الله عنه نے حضرت ابوبکر پر چار تکبیریں پڑھیں اور حضرت صہیب رضي الله عنه نے حضرت عمر پر چار تکبیریں پڑھیں”.
(حلیة اولیاء، جلد 4, صفحه 96, دار الکتب العربی بیروت)
وہابی عالم حافظ زبیر علی زئی صاحب اس روایت کو نقل کرنے کے بعد لکھتے ہیں:
اس کی سند درج ذیل ہے
محمد بن زیاد عن میمون عن مھران عن ابن عباس۔۔۔۔۔
“محمد بن زیاد الطحان الیشکری الحنفی المیمونی”
یه راوی بہت بڑا کذاب ہے
جیسا که سابقه فقرے میں محمد بن زیاد الخ کے عنوان سے گزر چکا ہے
لہٰذا یه روایت بھی موضوع ہے”.
(مقالات، جلد ششم، صفحه 306)
No photo description available.