الجواب::جی ہاں! جناب زہراء (سلام اللہ علیہا) میدان غدیر خم میں موجود تھیں اور آپ س حدیث غدیر کے راویوں میں سے ہیں اسی وجہ سے آپ نے امیر المومنین حضرت علی (علیہ السلام )کے حق پر حدیث غدیر کے ذریعہ احتجاج کرتے ہو ئے ارشاد فرمایا:کیا تم نے غدیر کے دن رسول اللہ (صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم )کے قول کو بھلا دیا جو آپ (صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم) نے ارشاد فرمایا تھا :جس جس کا میں مولا ہوں اس اس کے علی (علیہ السلام) مولا ہیں اور آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا یہ قول (اے علی ) مجھ سے تیری نسبت ویسی ہی ہے جو ہارون علیہ السلام کو موسیٰ علیہ السلام سے تھی ۔
( الضوء اللامع للسخاوی ج 9 ص 256 والبدر الطالع للشوكانی ج 2 ص 297 اسنی المطالب فی مناقب علی بن ابی طالب كما فی الغدير: 197/1)
مؤسسة المصطفى للارشاد والتوعية الدينية