زیاد بن ابیعہ علی علیہ السلام کے شیعوں کو تلاش کرکے مارنا

زیاد بن ابیعہ علی علیہ السلام کے شیعوں کو تلاش کرکے مارنا
امام حسن علیہ السلام فرماتے ھیں کہ زیاد حضرت علی علیہ السلام کے شیعوں کو تلاش کرتا اور انہیں مارتا یہ بات امام حسن علیہ السلام تک پہنچی تو آپ نے عرض کی
📜 اے اللہ اس کو اکیلے موت دے کیونکہ اسکا قتل کرنا ھی کفارہ ھے
📚 المعجم الکبیر طبرانی جلد 2 ح 2624 ص 351
منقول ہے کہ زیاد ابن ابیہ ”سعد بن سرح “نامی شخص کے قتل کے کے درپے تھا ،امام حسن علیہ السلام نے زیاد کو اپنے خط کے آخر میں لکھا کہ سعد بن سرح بے گناہ مسلمان ہے اس کا پیچھا چھوڑ دے۔
زیاد نے امام حسن علیہ السلام کے خط کے جو اب میں لکھا:
📜 ”کہیں نہ کہیں وہ میرے ہاتھ لگ ہی جائے گا اور اسے میں اس لئے قتل کردوں گا کہ وہ تمہارے (نعوذ باللہ )فاسق باپ سے محبت کرتا ہے
📚 تاریخ طبری،ج۶،ص۱۳۲۔کامل بن اثیر ،ج۳،ص۱۸۳۔
زیاد سال ۵۳ ه.ق میں طاعون کی بیماری کے سبب سے کوفہ میں مرا اور وہ کوفہ سے باہر دفن ہوا