کیا عبیداللہ بن عبداللہ بن احمد بن محمد المعروف بہ حافظ حسکانی صاحب شواہد التنزیل شیعہ ہیں ؟

اھلسنت کے اشکال کی تردید
قارئین محترم
جب بھی ہمارے شیعہ مومنین حافظ حسکانی
عبید اللہ بن عبداللہ بن احمد الحاکم الحنفی حسکانی رحم اللہ کی کتاب شواہد التنزیل سے کوئ حوالہ نقل کرتے ہیں تو سب سے بڑا اور پہلا اعتراض صاحب کتاب پر ہوتا ھے کہ وہ جی شیعہ تھے
یہ کھٹمل بغیر سوچے سمجھے اور تحقیق کیے اپنی بکواسیات پیش کرتے ہیں اور جھوٹ بول کے شرم بھی محسوس نہیں کرتے کہ ان کا دجل پکڑا جاۓ گا
دو دن پہلے ایک صاحب گویا ہوۓ کہ نہیں جی وہ تو فروع میں حنفی اور عقائد میں شیعہ تھے ہم نے انکو یہ کہا کہ یہ محدثین پر جرح کی کونسی اصطلاحات نافذ کر دی ہیں
فروع میں حنفی اور عقائد میں شیعہ
اب مسئلہ یہ ھے کہ تاریخ اسلام میں جس نے بھی کوئ روایت آل محمد ؑ کی شان میں لکھی اس کو بغیر سوچے سمجھے ہی شیعہ کے لقب سے نوازا گیا
لیکن ہم یہاں حافظ حسکابی کے بارے علماء اعلام اھلسنت کے اقوال نقل کریں گے جس سے ثابت ہو جاۓ گا کہ
حافظ حسکانی سنی حنفی مذھب پر تھے
اور اھلبیت ؑ و آل محمد ؑ سے شدید محبت رکھتے تھے
1 جواھر المضیہ فی طبقات الحنفیہ
ساتویں اور آٹھویں صدی ہجری
ابی القادر بن محمد بن محمد بن نصر اللہ بن سالم ابن ابی الوفاء القرشی الحنفی
اپنی کتاب جواھر المضیہ فی طبقات الحنفیہ میں لکھتے ہیں
عبید اللہ بن عبداللہ بن احمد بن محمد بن حسکان ابو القاسم
من ذریة عبداللہ بن عامر بن کریز الحافظ المتقن من اصحاب ابی حنیفہ
فاضل ثبت من بیت العلم والواعظ الحدیث
حدثہ عن ابیہ عن جدہ و یاتی ابنہ محمد
حافظ حسکانی متقن اور اصحاب ابی حنیفہ میں سے تھے یعنی( حنفی )
یہ بات ثابت ھے کہ وہ حدیث میں فاضل تھے اور علمی گھرانے سے تعلق رکھتے تھے
انہوں نے اپنے باپ اور دادا سے روایت کو بیان کیا جبکہ ان سے ان کے بیٹے محمد بن عبداللہ نے روایت بیان کی ھے
جواھر المضیہ میں حنفی علماء یعنی سنیوں کے مشاھیر کے مختلف طبقات کو بیان کیا گیا ھے
جیسا کہ کتاب کے نام سے ہی ظاہر ھے
جواھر المضیہ فی طبقات الحنفیہ ج ٢ ص ٤٩٦ الرقم ٨٩٧
2 الطبقات السنیہ فی تراجم الحنفیہ
دسویں اور گیارویں صدی ہجری کے حنفی عالم تقی الدین عبدالقادر التمیمی البصری الحنفی نے اپنی کتاب
الطبقات السنیہ فی تراجم الحنفیہ میں جواھر المضیہ والا قول ہی نقل کیا ھے
لکھتے ہیں
عبیداللہ بن عبداللہ بن احمد بن محمد بن حسکان
الحافظ متقن من اصحاب ابی حنیفہ
حدث ابیہ عن جدہ وابنہ محمد
روی عنہ الحافظ ابو الحسن دارقطنی
انہوں نے اپنے باپ اور دادا سے روایت کی ھے اور ان کے بیٹے محمد نے بھی روایت بیان کی ھے
جبکہ ان سے دار قطنی نے روایات کو بیان کیا ھے
ملاحظہ ہو طبقات السنیہ فی تراجم الحنفیہ ج٤ ص ٤٢٢
الرقم ١٣٦٨
طبقات السنیہ بھی اھلسنت کے حنفی فقھاء مشاھیر اور محدثین کے طبقات ہر لکھی گئ کتاب ھے جیسا کہ نام سے ہی ظاہر ھے
3 تاج التراجم
ابی الفداء زین الدین قاسم بن قطوبغا السودونی متوفی ٨٧٩ ھجری
ابن قطوبغا تاج التراجم میں لکھتے ہیں
عبیداللہ بن عبداللہ بن احمد بن محمد بن احمد بن خشکاں القاضی ابو القاسم الحذاء القرشی
و تفقہ علی القاضی ابی العلاء صاعد
قال الذھبی
ھو نیساپوری الحنفی الحاکم الحافظ شیخ متقن ذو منایة تامة بالحدیث والسماع
انہوں نے قاضی ابی لعلاء صاعد سے تفقہ کیا یعنی فقہ حاصل کی جو کہ حنفی علماء کے مشاھیر میں سے تھے یہ 380 ھجری میں متولد ہوۓ تھے
ذھبی تذکرة الحفاظ میں لکھتے ہیں یہ نیشاپوری حنفی حاکم تھے جبکہ سماع و حدیث میں حافظ اور متقن تھے
تاج التراجم ص ٢٠٢ الرقم ١٥٧
4 حافظ ذھبی نے تذکرة الحافظ
میں آنکا ان الفاظ میں تعارف پیش کیا ھے
الحسکانی القاضی المحدث ابوالقاسم عبیداللّٰہ بن عبداللّٰہ ۔۔۔ محمد بن حساکان القرشی العامری اللنیسا بوری الحنفی الحاکم، و یعرف با بن الحذاء ، شیخ متقن ذو عنایة تامة بعلم الحدیث، حسکانی،قاضی محدث ابوالقاسم عبیداللہ بن عبداللہ․․․ محمد بن حسکانی قر شی عامری نیشابوری حنفی مذہب وحاکم ،ابن خداء کے نام سے معروف ہے۔ وہ علم حدیث کے بارے میں قوی اور متقن استاد)شیخ) ہے
تذکرة الحفاظ ج ٣ ص ٢٥٨ مکتبة رحمانیہ لاہور
5 طبقات الحفاظ امام سیوطی
آٹھویں اور نویں صدی ہجری کے مفسر محدث و مورخ جلال الدین سیوطی نے بھی
حافظ حسکانی کا تعارف
انہی الفاظ کے ساتھ کروایا ھے
الحسکانی القاضی المحدث ابوالقاسم عبیداللّٰہ بن عبداللّٰہ ۔۔۔ محمد بن حساکان القرشی العامری اللنیسا بوری الحنفی الحاکم، و یعرف با بن الحذاء ، شیخ متقن ذو عنایة تامة بعلم الحدیث، حسکانی،قاضی محدث ابوالقاسم عبیداللہ بن عبداللہ․․․ محمد بن حسکانی قر شی عامری نیشابوری حنفی مذہب وحاکم ،ابن خداء کے نام سے معروف ہے۔ وہ علم حدیث کے بارے میں قوی اور متقن استاد)شیخ) ہے۔
طبقات الحفاظ ص٤٤٢
جلال الدین سیوطی
6 الانساب المتفقة
ابی الفضل محمد بن طاہر المعروف لابن قیسرانی
متوفی ٥٠٧ ھجری
لکھتے ہیں
الحنفی منسوب الی مذھب ابی حنیفہ والصحیح فی ھذہ النسبة الحنفی و فیھم کثیرہ من الفقھاء والمحدثین وائمة الذین
یعنی مذھب حنفی ابی حنیفہ سے منسوب ھے اور یہ صحیح نسبت ھے مذھب حنفی کی طرف
اور اس میں کثیر تعداد میں آئمہ محدثین فقھاء ہیں
الانساب المتفقة ص ٤٦
آخری حوالے میں مذھب حنفی کی تعریف 5 صدی ھجری کے محدث نے بیان کی کہ حنفی وہ ہیں جو عقائد میں ابی حنیفہ کے معتقد ہیں اور یہ انکی طرف نسبت سے حنفی کہلاتے ہیں
اس لیے دلائل سے ثابت کیا گیا کہ حافظ حسکانی ایک سبی حنفی محدث ہیں جن کا زمانہ تیسیری اور چھوتھی صدی ہجری کا ھے جن سے دارقطنی جیسے محدث نے روایت کو لیا ھے
تحریر و تحقیق سید ساجد بخاری