عمار بن یاسر کے مطابق وہ قیامت کے روز بھی معاویہ ابن ابی سفیان سے جھگڑا کرے گا

اہل سنت امام محمد بن سعد (المتوفی ۲۳۰ھ) نے اپنی سند سے نقل کیا ہے :
قال: أخبرنا وكيع بن الجراح عن إسماعيل بن أبي خالد عن يحيى بن عابس قال: قال عمار ادفنوني في ثيابي فإني مخاصم
یحیی بن عابس نے نقل کیا ہے کہ عمار بن یاسر نے فرمایا تھا : مجھے میرے کپڑوں کے ساتھ ہی دفن کرنا، میں قیامت کے دن ان (معاویہ اور اسکے ساتھیوں) سے جھگڑا کروں گا۔
⛔طبقات ابن سعد – محمد بن سعد // جلد ۳ // صفحہ ۱۹۸ // طبع دار ابن الجوزی قاہرہ مصر۔
اسکی سند صحیح ہے۔
ابوبکر بہیقی (المتوفی ۴۵۸ھ) نے اسکو اپنی سند سے نقل کیا ہے جہاں یحیی بن عابس کی متابعت قیس بن ابی حازم نے کی ہے۔
کتاب کے محقق نے اسکی پر “حسن” کا حکم لگایا ہے۔
⛔سنن الکبریٰ – ابوبکر بہیقی // جلد ۸ // صفحہ ۴۴۳ // رقم ۱۶۷۷۱ // طبع دار الحدیث قاہرہ مصر۔
یحیی ابن معین (المتوفی ۲۳۳ھ) نے اس حدیث کو نقل کرنے کے بعد کہا کہ اسماعیل نے اس حدیث کو یحیی بن عابس سے تب سنا تھا جب وہ قیس کی مجلس میں تھا۔
⛔تاریخ ابن معین بروایۃ الداوری // جلد ۱ // صفحہ ۲۸۸ // رقم ۲۴۷۷ // طبع دار الکتب العلمیہ بیروت لبنان۔