دو نمازیں جمع کرکے پڑھنا

بِسْمِ اللّٰهِِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيْم

“دو نمازیں ملا کر پڑھنا جمع بین الصلاتین”

📒تحریر:محمد ثقلین عباس📒

اَلْحَمْدُ لِلّٰهِ اَلَّذِي جَعَلَنَا مِنَ اَلْمُتَمَسِّكِينَ بِوِلاَيَةِ أَمِيرِ اَلْمُؤْمِنِينَ وَ اَلْأَئِمَّةِ عَلَيْهِمُ اَلسَّلاَمُ»»

نماز جو ایک اہم عبادت ھے اور پروردگارِ عالم سے ملاقات کا ایک ذریعہ ھے کیونکہ جب ایک مسلمان خشوع و خضوع سے نماز ادا کرتا ھے وہ الله تبارک و تعالیٰ کا قرب حاصل کرتا ھے مسلمانوں کا کوئی مکتب ایسا نہیں ھے جو نماز کی اہمیت و فضیلت کا منکر ھو نیز یہ ایک ایسی عبادت ھے کہ جسے ترک کرنے کا کوئی سوال ہی پیدا نہیں ھوتا کیونکہ خداوند متعال قرآن مجید میں فرماتے ھیں:

اَقِیۡمُوا الصَّلٰوۃَ وَ لَا تَکُوۡنُوۡا مِنَ الۡمُشۡرِکِیۡنَ….. (روم 31)
ترجمہ:”نماز قائم کرو اور مشرکین میں سے نہ ھونا”

تو اس آیت کی رو سے نماز تو ادا کرنی ہی کرنی ھے چاھے اٹھ کر پڑھیں ، چاھے بیٹھ کر یا چاھے اشارے سے پڑھیں نیز مسلمان روزانہ پانچ نمازیں ادا کرتے ھیں اور مکتبِ اھلبیت علیھم السلام کا بھی یہی عقیدہ ھے کہ افضل یہی ھے کہ ہر نماز کو اس کے اول وقت میں ادا کیا جائے ، تو اب اس میں یعنی پانچ اوقات میں مسلمانوں کے مابین کسی قسم کا کوئی اختلاف نہیں ھے البتہ اختلاف ھے تو دو نمازوں کو ملا کر پڑھنا یعنی جمع بین الصلاتین پہ ھے آیا کہ دو نمازیں یعنی ظہر و عصر اور مغرب و عشاء بغیر کسی وجہ کے اکٹھے پڑھ سکتے ھیں یا نہیں ، تو مکتبِ تشیع کا اس کے متعلق واضح عقیدہ ھے کہ اس میں کوئی حرج نہیں ھے پڑھی جا سکتی ھیں اور یہ قرآن و حدیث سے بھی ثابت ھے جیسا کہ سورہ اسرائیل کی آیت ۷۸ سے واضح ھے جس کی وضاحت اہلسنت مفسر فخرالدین رازی نے تفسیرِ کبیر میں بیان کی ھے اور کہا ھے کہ تین اوقات میں جمع بین الصلاتین میں کوئی حرج نہیں ھے، باقی اس کے جواز میں بکثرت روایات موجود ھیں نیز اب ھم اہلسنت کی معتبر کتب سے کچھ روایات نقل کرتے ھیں جس سے جمع بین الصلاتین کا ثبوت ملتا ھے وہ بھی بغیر کسی وجہ کے دو نمازیں جمع کرنا ثابت ھے تو اب کچھ روایات بطور نمونہ پیش خدمت ھیں۔
________________________________________________

🔶ثبوت نمبر1🔷

حَدَّثَنَا آدَمُ قَالَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ قَالَ حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ دِينَارٍ قَالَ سَمِعْتُ جَابِرَ بْنَ زَيْدٍ عَنِ ا بْنِ عَبَّاسٍ قَالَ صَلَّی النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سَبْعًا جَمِيعًا وَثَمَانِيًا جَمِيعًا…..

آدم، شعبہ، عمرو بن دینار، جابر بن زید، حضرت ابن عباس (رض) روایت کرتے ہیں کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے (مغرب اور عشاء کی) سات رکعتیں ایک ساتھ پڑھیں اور (ظہر وعصر) کی آٹھ رکعتیں ایک ساتھ پڑھیں”

[صحیح البخاری / حدیث 538]

________________________________________________

🔶ثبوت نمبر 2🔷

اخبرنا محمد بن عبد العزيز بن ابي رزمة واسمه غزوان، قال: حدثنا الفضل بن موسى، عن الاعمش، عن حبيب بن ابي ثابت، عن سعيد بن جبير، عن ابن عباس، ان النبي صلى الله عليه وسلم كان” يصلي بالمدينة يجمع بين الصلاتين بين الظهر والعصر والمغرب والعشاء من غير خوف ولا مطر، قيل له: لم؟ قال: لئلا يكون على امته حرج….

“حضرت عبدالله بن عباس رضی اللہ عنہم سے روایت ھے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم مدینہ میں بغیر خوف اور بغیر بارش کے ظہر و عصر اور مغرب و عشاء کو جمع کر کے پڑھتے تھے ، ان سے پوچھا گیا: آپ ایسا کیوں کرتے تھے؟ تو انہوں نے کہا: تاکہ آپ کی امت کے لئے کوئی پریشانی نہ ھو”

[سنن النسائی ، حدیث 603 / باب: بَابُ: الْجَمْعِ بَيْنَ الصَّلاَتَيْنِ فِي الْحَضَرِ]

________________________________________________

🔶ثبوت نمبر 3🔷

اخبرنا قتيبة، عن مالك، عن ابي الزبير، عن سعيد بن جبير، عن ابن عباس، قال:” صلى رسول الله صلى الله عليه وسلم الظهر والعصر جميعا والمغرب والعشاء جميعا من غير خوف ولا سفر…

“حضرت عبدالله بن عباس رضی اللہ عنہم کہتے ھیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بغیر خوف اور بغیر سفر کے ظہر و عصر اور مغرب و عشاء کو جمع کر کے پڑھی”

[قال الشيخ الألباني: صحيح]

بحوالہ:
(سنن النسائی حدیث 602)


________________________________________________

🔶ثبوت نمبر 4🔷

حدثنا القعنبي، عن مالك، عن ابي الزبير المكي، عن سعيد بن جبير، عن عبد الله بن عباس، قال:” صلى رسول الله صلى الله عليه وسلم الظهر والعصر جميعا، والمغرب والعشاء جميعا في غير خوف ولا سفر…..

“حضرت عبدالله بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ھیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بلا کسی خوف اور سفر کے ظہر اور عصر کو ایک ساتھ اور مغرب و عشاء کو ایک ساتھ ادا کیا”

[سنن ابو داؤد ، حدیث 1024 / باب: باب الْجَمْعِ بَيْنَ الصَّلاَتَيْنِ]


________________________________________________

🔶ثبوت نمبر 5🔷

اخبرنا محمد بن عبد الاعلى، قال: حدثنا خالد، قال: حدثنا ابن جريج، عن عمرو بن دينار، عن ابي الشعثاء، عن ابن عباس، قال:” صليت وراء رسول الله صلى الله عليه وسلم ثمانيا جميعا وسبعا جميعا…..

“حضرت عبدالله بن عباس رضی اللہ عنہم کہتے ھیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے (ظہر و عصر کی) آٹھ رکعتیں ، اور (مغرب و عشاء کی) سات رکعتیں ملا کر پڑھیں”

قال الشيخ الألباني: صحيح

[سنن النسائی ، حدیث 604 / باب: الْجَمْعِ بَيْنَ الصَّلاَتَيْنِ فِي الْحَضَرِ]


________________________________________________

🔶ثبوت نمبر 6🔷

حَدَّثَنَا سُفْيَانُ قَالَ عَمْرٌو أَخْبَرَنِي جَابِرُ بْنُ زَيْدٍ أَنَّهُ سَمِعَ ابْنَ عَبَّاسٍ يَقُولُ صَلَّيْتُ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ثَمَانِيًا جَمِيعًا وَسَبْعًا جَمِيعًا قَالَ قُلْتُ لَهُ يَا أَبَا الشَّعْثَاءِ أَظُنُّهُ أَخَّرَ الظُّهْرَ وَعَجَّلَ الْعَصْرَ وَأَخَّرَ الْمَغْرِبَ وَعَجَّلَ الْعِشَاءَ قَالَ وَأَنَا أَظُنَّ ذَلِكَ…..

“حضرت ابن عباس (رض) سے مروی ھے کہ میں نے نبی ﷺ کے ساتھ (ظہر اور عصر کی) آٹھ رکعتیں اکٹھی پڑھی ہیں اور (مغرب و عشاء کی) سات رکعتیں بھی اکٹھی پڑھی ھیں ، راوی کہتے ہیں کہ میں نے ان سے پوچھا اے ابو الشعثاء ! میرا خیال ھے کہ نبی ﷺ نے ظہر کی نماز کو اس کے آخر وقت میں اور عصر کو اس کے اول وقت میں ، اسی طرح مغرب کو اس کے آخر وقت میں عشاء کو اول وقت میں پڑھ لیا ہو گا ؟ (اسی کو انہوں نے جمع بین الصلاتین سے تعبیر کردیا) تو انہوں نے جواب دیا کہ میرا خیال بھی یہی ھے”

[مسند احمد بن حنبل / حدیث 1918]


________________________________________________

🔶ثبوت نمبر 7🔷

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُثْمَانَ بْنِ صَفْوَانَ بْنِ أُمَيَّةَ الْجُمَحِيُّ قَالَ ثَنَا الْحَكَمُ بْنُ أَبَانَ عَنْ عِكْرِمَةَ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ صَلَّى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي الْمَدِينَةِ مُقِيمًا غَيْرَ مُسَافِرٍ سَبْعًا وَثَمَانِيًا…..

“حضرت ابن عباس (رض) سے مروی ھے کہ نبی ﷺ نے ایک مرتبہ مدینہ منورہ میں مقیم ہونے کی حالت میں نہ کہ مسافر ہونے کی حالت میں (مغرب اور عشاء کی) سات اور (ظہر اور عصر کی) آٹھ رکعتیں اکٹھی پڑھی تھیں”

[مسند احمد بن حنبل / حدیث 1929]


________________________________________________

🔶ثبوت نمبر 8🔷

حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ جَمَعَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَيْنَ الظُّهْرِ وَالْعَصْرِ بِالْمَدِينَةِ فِي غَيْرِ سَفَرٍ وَلَا خَوْفٍ قَالَ قُلْتُ يَا أَبَا الْعَبَّاسِ وَلِمَ فَعَلَ ذَلِكَ قَالَ أَرَادَ أَنْ لَا يُحْرِجَ أَحَدًا مِنْ أُمَّتِهِ…..

“حضرت ابن عباس (رض) سے مروی ھے کہ ایک مرتبہ نبی ﷺ نے مدینہ منورہ میں ظہر اور عصر کو اور مغرب اور عشاء کو جمع فرمایا : اس وقت نہ کوئی خوف تھا اور نہ ہی بارش ، کسی نے حضرت ابن عباس (رض) سے پوچھا کہ اس سے نبی ﷺ کا مقصد کیا تھا ؟ انہوں نے جواب دیا کہ آپ ﷺ کا مقصد یہ تھا کہ آپ کی امت تنگی میں نہ رھے”

[مسند احمد بن حنبل حدیث 2557]


________________________________________________

🔶ثبوت نمبر 9🔷

حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى قَالَ قَرَأْتُ عَلَى مَالِكٍ عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ صَلَّى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الظُّهْرَ وَالْعَصْرَ جَمِيعًا وَالْمَغْرِبَ وَالْعِشَاءَ جَمِيعًا فِي غَيْرِ خَوْفٍ وَلاَ سَفَرٍ…..

“سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ظہر اور عصر ملا کر پڑھی اور مغرب اور عشاء ملا کر پڑھی بغیر خوف اور بغیر سفر کے”

[صحیح مسلم / حدیث 1628 / باب: الْجَمْعِ بَيْنَ الصَّلاَتَيْنِ فِي الْحَضَرِ]


________________________________________________

🔶ثبوت نمبر 10🔷

وَحَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ يُونُسَ وَعَوْنُ بْنُ سَلاَّمٍ جَمِيعًا عَنْ زُهَيْرٍ- قَالَ ابْنُ يُونُسَ حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ- حَدَّثَنَا أَبُو الزُّبَيْرِ عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ صَلَّى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الظُّهْرَ وَالْعَصْرَ جَمِيعًا بِالْمَدِينَةِ فِي غَيْرِ خَوْفٍ وَلاَ سَفَرٍ. قَالَ أَبُو الزُّبَيْرِ فَسَأَلْتُ سَعِيدًا لِمَ فَعَلَ ذَلِكَ فَقَالَ سَأَلْتُ ابْنَ عَبَّاسٍ كَمَا سَأَلْتَنِي فَقَالَ أَرَادَ أَنْ لاَ يُحْرِجَ أَحَدًا مِنْ أُمَّتِهِ…..

“سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ظہر اور عصر کی نماز مدینہ میں بغیر خوف اور سفر کے ملا کر پڑھی۔ ابو الزبیر نے کہا کہ میں نے سعید سے پوچھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے کیوں ایسا کیا؟ انہوں نے کہا: میں نے سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے یہی پوچھا تھا جیسا تم نے مجھ سے پوچھا انہوں نے کہا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے چاہا کہ آپ کی امت میں کسی کو تکلیف نہ ھو”

[صحیح مسلم / حدیث 1629 / باب: الْجَمْعِ بَيْنَ الصَّلاَتَيْنِ فِي الْحَضَرِ]


________________________________________________

🔶ثبوت نمبر 11🔷

وَحَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ حَبِيبٍ الْحَارِثِيُّ حَدَّثَنَا خَالِدٌ- يَعْنِي ابْنَ الْحَارِثِ- حَدَّثَنَا قُرَّةُ حَدَّثَنَا أَبُو الزُّبَيْرِ حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ جُبَيْرٍ حَدَّثَنَا ابْنُ عَبَّاسٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ جَمَعَ بَيْنَ الصَّلاَةِ فِي سَفْرَةٍ سَافَرَهَا فِي غَزْوَةِ تَبُوكَ فَجَمَعَ بَيْنَ الظُّهْرِ وَالْعَصْرِ وَالْمَغْرِبِ وَالْعِشَاءِ. قَالَ سَعِيدٌ فَقُلْتُ لاِبْنِ عَبَّاسٍ مَا حَمَلَهُ عَلَى ذَلِكَ قَالَ أَرَادَ أَنْ لاَ يُحْرِجَ أُمَّتَهُ…..

“جبیر کے فرزند سعید نے کہا کہ سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے نمازوں کو ایک سفر میں جمع کیا، جس میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم غزوۂ تبوک کو گئے تھے غرض ملا کر پڑھی ظہر اور عصر اور مغرب اور عشاء۔ سعید نے کہا کہ میں نے سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے پوچھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایسا کیوں کیا؟ انہوں نے کہا: تاکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی امت کو تکلیف نہ ھو”

[صحیح مسلم / حدیث 1630 / باب: الْجَمْعِ بَيْنَ الصَّلاَتَيْنِ فِي الْحَضَرِ]


________________________________________________

🔶ثبوت نمبر 12🔷

حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ يُونُسَ حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ حَدَّثَنَا أَبُو الزُّبَيْرِ عَنْ أَبِي الطُّفَيْلِ عَامِرٍ عَنْ مُعَاذٍ قَالَ خَرَجْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي غَزْوَةِ تَبُوكَ فَكَانَ يُصَلِّي الظُّهْرَ وَالْعَصْرَ جَمِيعًا وَالْمَغْرِبَ وَالْعِشَاءَ جَمِيعًا…..

“سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ نے کہا کہ ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ غزوۂ تبوک کو گئے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم ظہر اور عصر ملاتے اور مغرب اور عشاء ملاتے”

[صحیح مسلم / حدیث 1631 / باب: الْجَمْعِ بَيْنَ الصَّلاَتَيْنِ فِي الْحَضَرِ]


________________________________________________

🔶ثبوت نمبر 13🔷

حدثنا عثمان بن ابي شيبة، حدثنا ابو معاوية، حدثنا الاعمش ، عن حبيب بن ابي ثابت، عن سعيد بن جبير، عن ابن عباس، قال:” جمع رسول الله صلى الله عليه وسلم بين الظهر والعصر، والمغرب والعشاء بالمدينة من غير خوف ولا مطر”، فقيل لابن عباس: ما اراد إلى ذلك؟ قال: اراد ان لا يحرج امته…..

“حضرت عبدالله بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ھیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مدینے میں بلا کسی خوف اور بارش کے ظہر و عصر اور مغرب و عشاء کو ملا کر پڑھا ، ابن عباس سے پوچھا گیا: اس سے آپ کا کیا مقصد تھا؟ انہوں نے کہا: آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے چاہا کہ اپنی امت کو کسی زحمت میں نہ ڈالیں”

[سنن ابو داؤد ، حدیث 1025 / باب: باب الْجَمْعِ بَيْنَ الصَّلاَتَيْنِ]


________________________________________________

🔶ثبوت نمبر 14🔷

حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ حَبِيبٍ حَدَّثَنَا خَالِدٌ- يَعْنِي ابْنَ الْحَارِثِ- حَدَّثَنَا قُرَّةُ بْنُ خَالِدٍ حَدَّثَنَا أَبُو الزُّبَيْرِ حَدَّثَنَا عَامِرُ بْنُ وَاثِلَةَ أَبُو الطُّفَيْلِ حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ جَبَلٍ قَالَ جَمَعَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي غَزْوَةِ تَبُوكَ بَيْنَ الظُّهْرِ وَالْعَصْرِ وَبَيْنَ الْمَغْرِبِ وَالْعِشَاءِ. قَالَ فَقُلْتُ مَا حَمَلَهُ عَلَى ذَلِكَ قَالَ: فَقَالَ أَرَادَ أَنْ لاَ يُحْرِجَ أُمَّتَهُ…..

“سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے غزوۂ تبوک میں ظہر اور عصر کو اور مغرب اور عشاء کو جمع کیا۔ میں نے کہا (یہ قول ہے عامر بن واثلہ کا) آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایسا کیوں کیا؟ سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ نے کہا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارادہ کیا کہ آپ کی امت کو تکلیف نہ ھو”

[صحیح مسلم / حدیث 1632 / باب: الْجَمْعِ بَيْنَ الصَّلاَتَيْنِ فِي الْحَضَرِ]


________________________________________________

🔶ثبوت نمبر 15🔷

وَحَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَأَبُو كُرَيْبٍ قَالاَ: حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ (ح) وَحَدَّثَنَا أَبُو كُرَيْبٍ وَأَبُو سَعِيدٍ الأَشَجُّ- وَاللَّفْظُ لأَبِي كُرَيْبٍ- قَالاَ: حَدَّثَنَا وَكِيعٌ كِلاَهُمَا عَنِ الأَعْمَشِ عَنْ حَبِيبِ بْنِ أَبِي ثَابِتٍ عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ جَمَعَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَيْنَ الظُّهْرِ وَالْعَصْرِ وَالْمَغْرِبِ وَالْعِشَاءِ بِالْمَدِينَةِ فِي غَيْرِ خَوْفٍ وَلاَ مَطَرٍ. فِي حَدِيثِ وَكِيعٍ قَالَ: قُلْتُ لاِبْنِ عَبَّاسٍ لِمَ فَعَلَ ذَلِكَ قَالَ كَيْ لاَ يُحْرِجَ أُمَّتَهُ. وَفِي حَدِيثِ أَبِي مُعَاوِيَةَ قِيلَ لاِبْنِ عَبَّاسٍ مَا أَرَادَ إِلَى ذَلِكَ قَالَ أَرَادَ أَنْ لاَ يُحْرِجَ أُمَّتَهُ…..

“سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ظہر اور عصر کو اور مغرب اور عشاء کو مدینہ میں بغیر خوف اور بارش کے جمع کیا وکیع کی روایت میں ھے کہ میں نے سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے کہا: آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ کیوں کیا؟ انہوں نے کہا: تا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی امت کو حرج نہ ہو اور ابی معاویہ کی روایت میں ہے کہ سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے کسی نے کہا: کس ارادہ سے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ کیا؟ انہوں نے کہا: چاہا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی امت پر تکلیف نہ ھو”

[صحیح مسلم / حدیث 1633 / باب: الْجَمْعِ بَيْنَ الصَّلاَتَيْنِ فِي الْحَضَرِ]


________________________________________________

🔶ثبوت نمبر 16🔷

وَحَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ عَنْ عَمْرٍو عَنْ جَابِرِ بْنِ زَيْدٍ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ صَلَّيْتُ مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ثَمَانِيًا جَمِيعًا وَسَبْعًا جَمِيعًا. قُلْتُ يَا أَبَا الشَّعْثَاءِ أَظُنُّهُ أَخَّرَ الظُّهْرَ وَعَجَّلَ الْعَصْرَ وَأَخَّرَ الْمَغْرِبَ وَعَجَّلَ الْعِشَاءَ. قَالَ وَأَنَا أَظُنُّ ذَاكَ…..

‏‏‏‏”سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے کہا کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ نماز پڑھی آٹھ رکعتیں اکٹھا کر کے (یعنی ظہر اور عصر ملا کر) اور سات رکعتیں اکٹھا کر کے (یعنی مغرب اور عشاء ملا کر) میں نے کہا: اے ابوالشعثاء! میں گمان کرتا ہوں کہ آپ نے ظہر میں تاخیر کی اور عصر اول وقت پڑھی اور مغرب میں تاخیر کی اور عشاء اول وقت پڑھی، انہوں نے کہا کہ میں بھی یہی گمان کرتا ہوں”

[صحیح مسلم / حدیث 1634 / باب: الْجَمْعِ بَيْنَ الصَّلاَتَيْنِ فِي الْحَضَرِ]


________________________________________________

🔶ثبوت نمبر 17🔷

وَحَدَّثَنَا أَبُو الرَّبِيعِ الزَّهْرَانِيُّ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ عَنْ جَابِرِ بْنِ زَيْدٍ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَلَّى بِالْمَدِينَةِ سَبْعًا وَثَمَانِيًا الظُّهْرَ وَالْعَصْرَ وَالْمَغْرِبَ وَالْعِشَاءَ…..

“سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز پڑھی مدینہ میں سات رکعت ملا کر اور آٹھ رکعت ملا کر ظہر اور عصر ملا کر اور مغرب اور عشاء ملا کر”

[صحیح مسلم / حدیث 1635 / باب: الْجَمْعِ بَيْنَ الصَّلاَتَيْنِ فِي الْحَضَرِ]

________________________________________________

🔶ثبوت نمبر 18🔷

وَحَدَّثَنِي أَبُو الرَّبِيعِ الزَّهْرَانِيُّ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ عَنِ الزُّبَيْرِ بْنِ الْخِرِّيتِ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ شَقِيقٍ قَالَ خَطَبَنَا ابْنُ عَبَّاسٍ يَوْمًا بَعْدَ الْعَصْرِ حَتَّى غَرَبَتِ الشَّمْسُ وَبَدَتِ النُّجُومُ وَجَعَلَ النَّاسُ يَقُولُونَ الصَّلاَةَ الصَّلاَةَ- قَالَ- فَجَاءَهُ رَجُلٌ مِنْ بَنِي تَمِيمٍ لاَ يَفْتُرُ وَلاَ يَنْثَنِي الصَّلاَةَ الصَّلاَةَ. فَقَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ أَتُعَلِّمُنِي بِالسُّنَّةِ لاَ أُمَّ لَكَ. ثُمَّ قَالَ رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ جَمَعَ بَيْنَ الظُّهْرِ وَالْعَصْرِ وَالْمَغْرِبِ وَالْعِشَاءِ. قَالَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ شَقِيقٍ فَحَاكَ فِي صَدْرِي مِنْ ذَلِكَ شيء فَأَتَيْتُ أَبَا هُرَيْرَةَ فَسَأَلْتُهُ فَصَدَّقَ مَقَالَتَهُ…..

“شقیق کے بیٹے عبداللہ نے کہا کہ ہم میں ایک دن سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے وعظ کہا عصر کے بعد جب آفتاب ڈوب گیا اور تارے نکل آئے اور لوگ کہنے لگے نماز، نماز، پھر ایک شخص آیا قبیلہ بنی تمیم کا کہ وہ دم نہ لیتا تھا، نہ باز رہتا تھا، برابر کہے جاتا تھا نماز، نماز، تب سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے کہا: تو مجھے سنت سکھاتا ھے؟ تیری ماں مرے پھر کہا کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے جمع کیا ظہر اور عصر کو اور مغرب اور عشاء کو عبداللہ بن شقیق نے کہا کہ میرے دل میں خلش رہی تو میں سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کے پاس گیا اور ان سے پوچھا تو انہوں نے کہا کہ ابن عباس رضی اللہ عنہما کا قول سچا ھے”

[صحیح مسلم / حدیث 1636 / باب: الْجَمْعِ بَيْنَ الصَّلاَتَيْنِ فِي الْحَضَرِ]


________________________________________________

🔶ثبوت نمبر 19🔷

وَحَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي عُمَرَ حَدَّثَنَا وَكِيعٌ حَدَّثَنَا عِمْرَانُ بْنُ حُدَيْرٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ شَقِيقٍ الْعُقَيْلِيِّ قَالَ: قَالَ رَجُلٌ لاِبْنِ عَبَّاسٍ الصَّلاَةَ فَسَكَتَ. ثُمَّ قَالَ الصَّلاَةَ. فَسَكَتَ ثُمَّ قَالَ الصَّلاَةَ فَسَكَتَ. ثُمَّ قَالَ لاَ أُمَّ لَكَ أَتُعَلِّمُنَا بِالصَّلاَةِ وَكُنَّا نَجْمَعُ بَيْنَ الصَّلاَتَيْنِ عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ…..

‏‏‏‏”عبداللہ بن شقیق عقیلی نے کہا: ایک شخص نے سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے کہا: نماز پڑھو آپ رضی اللہ عنہ چپ رھے اس نے پھر کہا: نماز آپ رضی اللہ عنہ چپ ہو رھے ، پھر اس نے کہا: نماز تو آپ رضی اللہ عنہ چپ ہو گئے پھر اس سے سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے کہا کہ تیری ماں مرے تو ہم کو نماز سکھاتا ھے؟ ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں دو نمازوں کو جمع کیا کرتے تھے”

[صحیح مسلم / حدیث 1637 / باب: الْجَمْعِ بَيْنَ الصَّلاَتَيْنِ فِي الْحَضَرِ]

________________________________________________

🔶ثبوت نمبر 20🔷

حَدَّثَنَا….. مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ عَنْ جَابِرِ بْنِ زَيْدٍ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ صَلَّى سَبْعًا جَمِيعًا وَثَمَانِيًا جَمِيعًا…..

حضرت ابن عباس (رض) سے مروی ھے کہ میں نے نبی ﷺ کے ساتھ (ظہر اور عصر کی) آٹھ رکعتیں اکٹھی پڑھی ہیں اور (مغرب و عشاء کی) سات رکعتیں بھی اکٹھی پڑھی ھیں”

[مسند احمد بن حنبل / حدیث 2465]


________________________________________________

🔶ثبوت نمبر 21🔷

حَدَّثَنَا يَحْيَى عَنْ دَاوُدَ بْنِ قَيْسٍ قَالَ حَدَّثَنِي صَالِحٌ مَوْلَى التَّوْأَمَةِ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ جَمَعَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَيْنَ الظُّهْرِ وَالْعَصْرِ وَالْمَغْرِبِ وَالْعِشَاءِ فِي غَيْرِ مَطَرٍ وَلَا سَفَرٍ قَالُوا يَا أَبَا عَبَّاسٍ مَا أَرَادَ بِذَلِكَ قَالَ التَّوَسُّعَ عَلَى أُمَّتِهِ…..

حضرت ابن عباس (رض) سے مروی ھے کہ ایک مرتبہ نبی ﷺ نے مدینہ منورہ میں ظہر اور عصر کو اور مغرب اور عشاء کو جمع فرمایا : اس وقت نہ کوئی سفر تھا اور نہ ہی بارش ، کسی نے حضرت ابن عباس (رض) سے پوچھا کہ اس سے نبی ﷺ کا مقصد کیا تھا ؟ انہوں نے جواب دیا کہ آپ ﷺ کا مقصد یہ تھا کہ آپ کی امت تنگی میں نہ رہے اور اس کے لئے کشادگی ہو جائے”

[مسند امام احمد ، جلد 2 / باب: عبداللہ بن عباس کی مرویات / حدیث نمبر: 1325]


________________________________________________

🔶ثبوت نمبر 22🔷

حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ صَلَّيْتُ مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ثَمَانِيًا جَمِيعًا وَسَبْعًا جَمِيعًا قُلْتُ لِابْنِ عَبَّاسٍ لِمَ فَعَلَ ذَاكَ قَالَ أَرَادَ أَنْ لَا يُحْرِجَ أُمَّتَهُ….

حضرت ابن عباس (رض) سے مروی ھے کہ ایک مرتبہ نبی ﷺ نے مدینہ منورہ میں ظہر اور عصر کو اور مغرب اور عشاء کو جمع فرمایا : میں نے حضرت ابن عباس (رض) سے پوچھا کہ اس سے نبی ﷺ کا مقصد کیا تھا ؟ انہوں نے جواب دیا کہ آپ ﷺ کا مقصد یہ تھا کہ آپ کی امت تنگی میں نہ رھے”

[مسند احمد بن حنبل / حدیث 2557]


________________________________________________

🔶ثبوت نمبر 23🔷

حَدَّثَنَا يَزِيدُ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَوْنٍ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ سِرْنَا مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَيْنَ مَكَّةَ وَالْمَدِينَةِ وَنَحْنُ آمِنُونَ لَا نَخَافُ شَيْئًا فَصَلَّى رَكْعَتَيْنِ…..

“حضرت ابن عباس (رض) سے مروی ھے کہ ایک مرتبہ ہم نبی ﷺ کے ہمراہ مکہ اور مدینہ کے درمیان حالت امن میں تھے، کسی چیز کا قطعاً کوئی خوف نہ تھا، لیکن پھر بھی آپ ﷺ نے واپس لوٹنے تک دو دو رکعتیں کر کے نماز پڑھی (قصر فرمائی)”

[مسند امام احمد / جلد 2 / باب: عبداللہ بن عباس کی مرویات / حدیث نمبر: 1406]


________________________________________________

🔶ثبوت نمبر 24🔷

حَدَّثَنَا وَكِيعٌ حَدَّثَنَا الْأَعْمَشُ عَنْ حَبِيبِ بْنِ أَبِي ثَابِتٍ عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ جَمَعَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَيْنَ الظُّهْرِ وَالْعَصْرِ وَالْمَغْرِبِ وَالْعِشَاءِ فِي الْمَدِينَةِ مِنْ غَيْرِ خَوْفٍ وَلَا مَطَرٍ قُلْتُ لِابْنِ عَبَّاسٍ لِمَ فَعَلَ ذَلِكَ قَالَ كَيْ لَا يُحْرِجَ أُمَّتَهُ…..

حضرت ابن عباس (رض) سے مروی ھے کہ ایک مرتبہ نبی ﷺ نے مدینہ منورہ میں ظہر اور عصر کو اور مغرب اور عشاء کو جمع فرمایا : اس وقت نہ کوئی خوف تھا اور نہ ہی بارش، کسی نے حضرت ابن عباس (رض) سے پوچھا کہ اس سے نبی ﷺ کا مقصد کیا تھا ؟ انہوں نے جواب دیا کہ آپ ﷺ کا مقصد یہ تھا کہ آپ کی امت تنگی میں نہ رھے”

[مسند احمد بن حنبل/ حدیث 3323]


________________________________________________

🔶 کیا دو نمازیں جمع کرنا گناہِ کبیرہ ھے؟؟ 🔷

بعض اہلسنت بھائی کہتے ھیں کہ بغیر کسی وجہ کے دو نمازیں جمع کرنا گناہِ کبیرہ ھے اور وہ اس کے ثبوت میں ایک انتہائی ضعیف حدیث کا سہارا لیتے ھیں ، جس کی وضاحت درج ذیل ھے:

حَدَّثَنَا أَبُو سَلَمَةَ يَحْيَی بْنُ خَلَفٍ الْبَصْرِيُّ حَدَّثَنَا الْمُعْتَمِرُ بْنُ سُلَيْمَانَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ حَنَشٍ عَنْ عِکْرِمَةَ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ مَنْ جَمَعَ بَيْنَ الصَّلَاتَيْنِ مِنْ غَيْرِ عُذْرٍ فَقَدْ أَتَی بَابًا مِنْ أَبْوَابِ الْکَبَائِرِ قَالَ أَبُو عِيسَی وَحَنَشٌ هَذَا هُوَ أَبُو عَلِيٍّ الرَّحَبِيُّ وَهُوَ حُسَيْنُ بْنُ قَيْسٍ وَهُوَ ضَعِيفٌ عِنْدَ أَهْلِ الْحَدِيثِ ضَعَّفَهُ أَحْمَدُ وَغَيْرُهُ وَالْعَمَلُ عَلَی هَذَا عِنْدَ أَهْلِ الْعِلْمِ أَنْ لَا يَجْمَعَ بَيْنَ الصَّلَاتَيْنِ إِلَّا فِي السَّفَرِ أَوْ بِعَرَفَةَ وَرَخَّصَ بَعْضُ أَهْلِ الْعِلْمِ مِنْ التَّابِعِينَ فِي الْجَمْعِ بَيْنَ الصَّلَاتَيْنِ لِلْمَرِيضِ وَبِهِ يَقُولُ أَحْمَدُ وَإِسْحَقُ و قَالَ بَعْضُ أَهْلِ الْعِلْمِ يَجْمَعُ بَيْنَ الصَّلَاتَيْنِ فِي الْمَطَرِ وَبِهِ يَقُولُ الشَّافِعِيُّ وَأَحْمَدُ وَإِسْحَقُ وَلَمْ يَرَ الشَّافِعِيُّ لِلْمَرِيضِ أَنْ يَجْمَعَ بَيْنَ الصَّلَاتَيْنِ…..

ترجمہ:”حضرت عبدالله بن عباس رض سے روایت ھے کہ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا: جس نے بغیر عذر کے دو نمازیں ایک ساتھ پڑھیں وہ کبیرہ گناہوں کے دروازوں سے میں ایک دروازے میں داخل ھوا”
امام ترمذی کہتے ھیں : حنش ہی ابو علی رحبی ھیں اور وہی حسین بن قیس بھی ھے یہ محدّثین کے نزدیک ضعیف ھے احمد وغیرہ نے اس کی تضعیف کی ھے اور اسی پر اہل علم کا عمل ھے کہ سفر یا عرفہ کے سوا دو نمازیں ایک ساتھ نہ پڑھی جائیں تابعین میں سے بعض اہل علم نے مریض کو دو نمازیں ایک ساتھ جمع کرنے کی رخصت دی ھے یہی احمد اور اسحاق بن راہویہ بھی کہتے ھیں بعض اہل علم کہتے ھیں کہ بارش کے سبب بھی دو نمازیں جمع کی جاسکتی ھیں شافعی ، احمد اور اسحاق بن راہویہ کا یہی قول ھے البتہ شافعی مریض کے لئے دو نمازیں ایک ساتھ جمع کرنے کو درست قرار نہیں دیتے”

[سند میں حسین بن قیس المعروف بہ حنش ضعیف بلکہ متروک ھے]

🔶 وضاحت :”سفر میں دو نمازوں کے درمیان جمع کرنے کو ناجائز ھونے پر احناف نے اسی روایت سے استدلال کیا ھے ، لیکن یہ روایت حد درجہ ضعیف ھے قطعاً استدلال کے قابل نہیں ، اس کے برعکس سفر میں جمع بین الصلاتین کی جو احادیث دلالت کرتی ھیں ، وہ صحیح ھیں ان کی تخریج مسلم وغیرہ نے کی ھے اور اگر بالفرض یہ حدیث صحیح بھی ہوتی تو عذر سے مراد سفر ہی تو ھے ، نیز دوسرے عذر بھی ھو سکتے ھیں”

[قال الشيخ الألباني : ضعيف جدا التعليق الرغيب (1 / 198) ، الضعيفة (4581) ، / ضعيف الجامع بترتيبى برقم (5546) صحيح وضعيف سنن الترمذي الألباني : حديث نمبر 188]


________________________________________________

قارئین محترم!
بغیر کسی وجہ کے دو نمازوں کو جمع کرنا برادرانِ اسلامی کی معتبر ترین کتب سے ثابت ھے نیز یہ سنت رسول الله ص ھے اگر کوئی اس سنت پر عمل کر رہا ھے تو اعتراض بنتا ہی نہیں ھے بلکہ سنت کی مخالفت جرم ھے لہٰذا ضروری ھے کہ ھمیں دوسروں پر اعتراض کرنے سے پہلے روایات کو بھی اچھی طرح سمجھ لیں نیز جنہوں نے ان احادیث سے اپنے مطلب نکالے ھیں فقط آئمہ کے دفاع میں تو انہیں بھی یہ سوچنا چاہیے کہ جنابِ رسول الله ص کے مقابلے میں اپنی آرا لانا اور دوسروں پر مسلط کرنا بھی تعجب خیز ھے لہٰذا ضروری ھے کہ جمع بین الصلاتین کوئی بدعت نہیں ھے بلکہ سنت ھے باقی افضل وقت کا کوئی منکر نہیں ھے سب کا اس پہ اجماع ھے۔

.

سوال

.

کیا جمع بين الصلاتين شیعہ کتب سے صحیح سند کے ساتھ روایت موجود ہے ؟

.

حجت تمام کرنے کیلئے یہاں ہم بردار عزیز سیف نجفی صاحب کی تحریر سے جواب نقل کر رہے ہیں

.

جمع بين الصلاتين شـیعہ کـــتب سے صحـــیح ســــند کے ساتھ

اس کے بارے ایـــک مختصر جـــواب شیعہ کـــتب سے

شيـــخ صـــدوق (رضوان الله عليه) اپـــنی کتــاب میں صحیح سنـــد کے ساتھ لکھتے ہیں

وروى عبد الله بن سنان عن الصادق عليه‌السلام «أن رسول الله صلى‌الله‌عليه‌وآله جمع بين الظهر والعصر بأذان وإقامتين وجمع بين المغرب والعشاء في الحضر من غير علة بأذان [واحد] وإقامتين»

تـــرجـــمہ:عبداللہ بن ســــنان امام جعفر صادق(ع) نے فرمایا رســول خدا(ص) ملا کر کے پڑھا کرتے تھےظھر اور عصر کو‼ ایـــک آذان اور دو اقامة کے ساتھ‼ اور اس طرح جَمعہ کر کے پڑھا کرتے تھے مغـــرب اور عـــشاء کو بغــــیر عذر کے حضر میں ‼ایـــک آذان اور دو اقـــامة کے ساتھ‼

حوالہ: من لا يحضره الفقيه – الشيخ الصدوق – ج ١ – الصفحة ٢٨٧
http://lib.eshia.ir/11021/1/287

اس سـند کو آیــــت اللہ خوئـــی نے معجم الرجال میں صحــــیح کہا ہے
حــوالہ: معجم رجال الحديث – السيد الخوئي – ج ١١ – الصفحة ٢٢٦
http://lib.eshia.ir/14036/11/226

1️⃣ اس کے علاوہ علامه محمد تقي المجلسي (رضوان الله عليه): اپـــنی کتــاب میں لکھتے ہیں

«و روى عبد الله بن سنان» في الصحيح‏ «عن الصادق عليه السلام إلخ» و يدل على جواز الجمع بين الصلاتين في وقت واحد في الحضر من غير علة و في معناه أخبار كثيرة ، و في بعضها ليتسع الوقت على أمته فما وقع من التفريق محمول على الاستحباب‏.
ترجـــمہ: علامہ مجـــلسی مذکورہ روایت عـــبداللہ بن ســــنان سے لکھنے کے بعد اس کو صحــــیح کہا
عـــلامہ مجـــلسی لکھتے ہیں مذکورہ روایت ایک وقـــت میں دو نمازوں کو جمع کرنے پر دلالت کرتا ہے بغــــیر کسـی سفـر کے اس مورد میں کافی روایات ہیں، اور بعض روایات میں ہے نماز میں جمع کرنے کا اصل مقصد امـــتی سے تنـــگی دور کرنا چاھتے تھے اور ملا کر دو نمازیں پڑھنا مستحــب ہے

حـــوالہ: روضة المتّقين في شرح من لا يحضر الفقيه – محمد تقي المجلسي (الأول) – ج ٢ – الصفحة ٢٣٥
http://lib.eshia.ir/71453/2/235

2️⃣علامہ محــدث بحراني (رضوان الله عليه)اپـــنی کتــاب میں لکھتے ہیں

وما رواه الصدوق في الفقيه في الصحيح عن عبد الله بن سنان عن الصادق (عليه السلام) أن رسول الله (صلّى الله عليه وآله) جمع بين الظهر والعصر بأذان وإقامتين وجمع بين المغرب والعشاء في الحضر من غير علة بأذان وإقامتين
ترجـــمہ: محدث بحرانی لکھتے ہیں شـــیخ صدوق نے اپـــنی کتاب من لایحضر الفقــیہ میں عبد اللہ بن سنان سے صحیح روایت کو نقل کیا رســـول خدا ملا کـــر پڑھتے تھے ظــھر اور عصر کو ‼ایک آذان اور دو اقامتیں‼ اور اس طرح مغرب اور عــشاء کو ملا کر پڑھا کرتے تھے ‼ایـــک آذان اور دو اقامــــت کے ساتھ ‼
حـــوالہ: الحدائق الناضرة – المحقق البحراني – ج ٦ – الصفحة ١٩٢
http://lib.eshia.ir/10013/6/192

3️⃣علامہ بهبهاني (رضوان الله عليه) اپـنی کــتاب میں لکھتے ہیں

صحيحة ابن سنان عن الصادق عليه السّلام: «أنّ رسول اللَّه جمع بين الظهر والعصر بأذان وإقامتين ، وجمع بين المغرب والعشاء في الحضر من غير علَّة بأذان [واحد] وإقامتين»

تـــرجـــمہ: سند صحیح کے ساتھ عبداللہ بن ســــنان امام جعفر صادق(ع) نے فرمایا رســول خدا (ص) جَمع کر کے پڑھا کرتے تھےظھر اور عصر کو ایـــک آذان اور دو اقامة کے ساتھ اور اس طرح جَمعہ کر کے پڑھتے تھے مغـــرب اور عـــشاء کو بغــــیر عذر کے حضر میں ‼ایـــک آذان اور دو اقـــامة کے ساتھ‼

حوالہ: مصابيح الظّلام في شرح مفاتيح الشّرائع – محمد باقر الوحيد البهبهاني – ج ٦ – الصفحة ٤٩٣
http://lib.eshia.ir/10438/6/493

4️⃣علامہ محقق النراقي (رضوان الله عليه) اپـــنی کتاب میں سند صحیح کے ساتھ لکھتے ہیں

صحيحة ابن سنان : (إن رسول الله صلّى الله عليه وآله جمع بين الظهر والعصر بأذان وإقامتين ، وجمع بين المغرب والعشاء في الحضر من غير علة بأذان وإقامتين).

تـــرجـــمہ: سند صحیح کے ساتھ عبـداللہ بن ســــنان امــام جعـفر صادق(ع) نے فرمایا رســول خدا (ص) جَمع کر کے پڑھا کرتے تھےظھر اور عصر کو ایـــک آذان اور دو اقامة کے ساتھ اور اس طرح جَمعہ کر کے پڑھتے تھے مغـــرب اور عـــشاء کو بغــــیر عذر کے حضر میں ‼ایـــک آذان اور دو اقـــامة کے ساتھ‼

حـوالہ: مستند الشيعة – المحقق النراقي – ج ٤ – الصفحة ١٤٠
http://lib.eshia.ir/10153/4/140

5️⃣ صاحب جواهر(رضوان الله علیه) اپـــنی کتاب میں عبداللہ بن ســـنان سے سنـــد صحیح کے ساتھ لکھتے ہیں

ففي صحيح عبد الله ابن سنان عن الصادق (ع) (أن رسول الله صلّى الله عليه وآله) جمع بين الظهر والعصر بأذان وإقامتين ، وجمع بين المغرب والعشاء في الحضر من غير علة بأذان وإقامتين)

تـــرجـــمہ: سند صحیح کے ساتھ عبداللہ بن ســــنان امام جعفر صادق(ع) نے فرمایا رســول خدا (ص) جَمع کر کے پڑھا کرتے تھےظھر اور عصر کو ایـــک آذان اور دو اقامة کے ساتھ اور اس طرح جَمعہ کر کے پڑھتے تھے مغـــرب اور عـــشاء کو بغــــیر عذر کے حضر میں ‼ایـــک آذان اور دو اقـــامة کے ساتھ‼

حـوالہ: جواهر الكلام – الشيخ الجواهري – ج ٩ – الصفحة ٣٣
http://lib.eshia.ir/10088/9/33

6️⃣علامہ آقا رضا همداني (رضوان الله عليه): اپنـــی کتاب میں سند صحیح کے ساتھ لکھتے ہیں

وصحيحة عبد اللَّه بن سنان عن الصادق عليه السّلام «أنّ رسول اللَّه صلَّى اللَّه عليه وآله جمع بين الظهر والعصر بأذان وإقامتين ، وجمع بين المغرب والعشاء في الحضر من غير علَّة بأذان وإقامتين».

تـــرجـــمہ: سند صحیح کے ساتھ عبداللہ بن ســــنان امام جعفر صادق(ع) نے فرمایا رســول خدا (ص) جَمع کر کے پڑھا کرتے تھےظھر اور عصر کو ایـــک آذان اور دو اقامة کے ساتھ اور اس طرح جَمعہ کر کے پڑھتے تھے مغـــرب اور عـــشاء کو بغــــیر عذر کے حضر میں ‼ایـــک آذان اور دو اقـــامة کے ساتھ‼

حوالہ: مصباح الفقيه – آقا رضا الهمداني – ج ١١ – الصفحة ٢٤٠
http://lib.eshia.ir/10156/11/240

7️⃣آية الله العظمى سيد محسن الحكيم (رضوان الله عليه) اپـــنی کتـاب میں سند صحیــح کے ساتھ لکھتےہیں

كصحيح ابن سنان عن الصادق (عليه السلام): إن رسول الله (صلى الله عليه وآله) جمع بين الظهر والعصر بأذان وإقامتين ، وجمع بين المغرب والعشاء في الحضر من غير علة بأذان واحد وإقامتين.
تـــرجـــمہ: سند صحیح کے ساتھ عبداللہ بن ســــنان امام جعفر صادق(ع) نے فرمایا رســول خدا (ص) جَمع کر کے پڑھا کرتے تھےظھر اور عصر کو ایـــک آذان اور دو اقامة کے ساتھ اور اس طرح جَمعہ کر کے پڑھتے تھے مغـــرب اور عـــشاء کو بغــــیر عذر کے حضر میں ‼ایـــک آذان اور دو اقـــامة کے ساتھ‼

حــوالہ: مستمسك العروة – السيد محسن الحكيم – ج ٥ – الصفحة ٥٥٢
http://lib.eshia.ir/10152/5/552

8️⃣آية الله العظمى سيد أبوالقاسم الخوئي (رضوان الله عليه) اپنــی کتاب میں سند صحیح کے ساتھ لکھتے ہیں

وصحيحة عبد الله بن سنان عن الصادق عليه السلام أن رسول الله صلى الله عليه وآله جمع بين الظهر والعصر بأذان وإقامتين ، وجمع بين المغرب والعشاء في الحضر من غير علة بأذان واحد وإقامتين .

تـــرجـــمہ: سند صحیح کے ساتھ عبداللہ بن ســــنان امام جعفر صادق(ع) نے فرمایا رســول خدا (ص) جَمع کر کے پڑھا کرتے تھےظھر اور عصر کو ایـــک آذان اور دو اقامة کے ساتھ اور اس طرح جَمعہ کر کے پڑھتے تھے مغـــرب اور عـــشاء کو بغــــیر عذر کے حضر میں ‼ایـــک آذان اور دو اقـــامة کے ساتھ‼

كتاب الصلاة – السيد الخوئي – ج ٢ – الصفحة ٢٩٨
http://lib.eshia.ir/10126/2/298

طالـــب دعا:ســـیف نــجفی

.

.

شیعہ ظہر عصر اور مغرب عشاء کی نمازیں ملا کر پڑھتے ہیں ہم یہ کام بھی اپنی طرف سے نہیں بلکہ سنت پیغمبر کی روشنی میں آئے پہلے شیعہ کتب احادیث سے فقط معتبر روایات ملاحظہ فرمائیں اسکے بعد اہلسنت کتب سے
(1)مُحَمَّدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ الْحُسَيْنِ بِإِسْنَادِهِ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سِنَانٍ عَنِ الصَّادِقِ ع‏ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ ص جَمَعَ بَيْنَ الظُّهْرِ وَ الْعَصْرِ بِأَذَانٍ وَ إِقَامَتَيْنِ وَ جَمَعَ بَيْنَ الْمَغْرِبِ وَ الْعِشَاءِ فِي الْحَضَرِ مِنْ غَيْرِ عِلَّةٍ بِأَذَانٍ وَاحِدٍ وَ إِقَامَتَيْنِ
(الفقیہ ج1ص190 الرقم:886؛معجم الاحادیث معتبرہ ج4ص348الرقم:4294؛وسائل الشیعہ باب جواز جمع بین الصلاتین الرقم:4971)
عبداللہ ابن سنان رض نے حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام سے روایت کی ہےکہ آپ علیہ السلام نے فرمایا رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے نماز ظہر و عصر کو ایک ساتھ جمع کر کے ایک آذان اور دو اقامتوں کے ساتھ اور نماز مغرب و عشاء کو ایک ساتھ جمع کر کے ایک آذان اور دو اقامتوں کے ساتھ (سفر نہیں بلکہ) حضر میں بلا کسی عذر اور سبب کے پڑھا
(1)اس حدیث کی سند صحیح ہے(المشیخہ نمبر 11)
(2)عَنِ الْحُسَيْنِ بْنِ أَحْمَدَ بْنِ إِدْرِيسَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ أَحْمَدَ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عِيسَى عَنْ عَلِيِّ بْنِ الْحَكَمِ عَنْ إِسْحَاقَ بْنِ عَمَّارٍ عَنْ أَبِي عَبْدِ اللَّهِ ع قَالَ: إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ ص صَلَّى الظُّهْرَ وَ الْعَصْرَ فِي مَكَانٍ وَاحِدٍ مِنْ غَيْرِ عِلَّةٍ وَ لَا سَبَبٍ فَقَالَ لَهُ عُمَرُ وَ كَانَ أَجْرَأَ الْقَوْمِ عَلَيْهِ أَ حَدَثَ فِي الصَّلَاةِ شَيْ‏ءٌ قَالَ لَا وَ لَكِنْ أَرَدْتُ أَنْ أُوَسِّعَ عَلَى أُمَّتِي
(علل الشرائع ج2ص24باب11؛معجم الاحادیث معتبرہ ج4ص349 الرقم:4997؛وسائل الشیعہ باب جواز بین الصلاتین الرقم:4297)
اسحاق بن عمار رضی اللہ تعالی عنہ امام جعفر صادق علیہ السلام سے روایت کرتے ہیں کہ رسول خدا صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ایک ہی جگہ بغیر کسی علت و سبب کے نماز ظہر و عصر ملا کر پڑھیں تو ثانی رسول خدا صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے سامنے اکثر جسارت کر جاتے تھے کہنے لگے رسول خدا صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے نماز میں بدعت ڈال دی ہے اس پر حضور صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا نہیں بلکہ میں نے چاہا کہ اپنی امت کے لیے آسانی پیدا کردوں-
(2)حدیث کی سند موثق کالصحیح ہے
(3)مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ يَحْيَى عَنْ أَحْمَدَ بْنِ مُحَمَّدٍ عَنْ عَلِيِّ بْنِ الْحَكَمِ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ بُكَيْرٍ عَنْ زُرَارَةَ عَنْ أَبِي عَبْدِ اللَّهِ ع قَالَ: صَلَّى رَسُولُ اللَّهِ ص بِالنَّاسِ الظُّهْرَ وَ الْعَصْرَ حِينَ زَالَتِ الشَّمْسُ فِي جَمَاعَةٍ مِنْ غَيْرِ عِلَّةٍ وَ صَلَّى بِهِمُ الْمَغْرِبَ وَ الْعِشَاءَ الْآخِرَةَ قَبْلَ سُقُوطِ الشَّفَقِ مِنْ غَيْرِ عِلَّةٍ فِي جَمَاعَةٍ وَ إِنَّمَا فَعَلَ رَسُولُ اللَّهِ ص لِيَتَّسِعَ الْوَقْتُ عَلَى أُمَّتِهِ-
وَ رَوَاهُ الشَّيْخُ بِإِسْنَادِهِ عَنْ أَحْمَدَ بْنِ مُحَمَّدٍ مِثْلَهُ‏-
رَوَاهُ الصَّدُوقُ فِي الْعِلَلِ عَنْ أَبِيهِ عَنْ سَعْدِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ عَنْ أَحْمَدَ بْنِ مُحَمَّدٍ مِثْلَهُ إِلَّا أَنَّهُ قَالَ بَعْدَ سُقُوطِ الشَّفَقِ‏-
(علل الشرائع ج2ص24باب11؛تہذیب الاحکام ج2ص281الرقم:1046؛الاستبصار ج1ص406الرقم:981؛وسائل الشیعہ باب جواز بین الصلاتین الرقم:4978؛معجم الاحادیث معتبرہ ج4ص349الرقم:4296)
جناب زرارہ رضی اللہ تعالی عنہ امام جعفر صادق علیہ السلام سے روایت کرتے ہیں کہ رسول خدا صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے کسی علت کے بغیر لوگوں کو زوال آفتاب کے وقت نماز ظہر و عصر کی امامت کروائی اور جب سرخی شفق ختم ہوئی تو بغیر کسی علت کے مغرب و عشاء کی جماعت کروائی یہ عمل رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اس لیے کیا تھا تاکہ امت کے لیے آسانی ہو جائے-
(3)حدیث کی سند موثق کالصحیح ہے
(4)وَ بِإِسْنَادِهِ عَنِ الْحُسَيْنِ بْنِ سَعِيدٍ عَنِ ابْنِ أَبِي عُمَيْرٍ عَنْ عُمَرَ بْنِ أُذَيْنَةَ عَنْ رَهْطٍ مِنْهُمُ الْفُضَيْلُ وَ زُرَارَةُ عَنْ أَبِي جَعْفَرٍ ع‏ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ ص جَمَعَ بَيْنَ الظُّهْرِ وَ الْعَصْرِ بِأَذَانٍ وَ إِقَامَتَيْنِ وَ جَمَعَ بَيْنَ الْمَغْرِبِ وَ الْعِشَاءِ بِأَذَانٍ وَاحِدٍ وَ إِقَامَتَيْنِ۔
تہذیب الاحکام ج3ص21الرقم:66؛وسائل الشیعہ الرقم 4981باب جواز بین الصلاتین ؛معجم الاحادیث معتبرہ ج4ص349الرقم:4295)
زراراہ رضی اللہ تعالی عنہ حضرت امام باقر علیہ السلام سے روایت کرتے ہیں کہ رسول خدا صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ظہر و عصر کو ایک آذان اور دو اقامتوں کے ساتھ اور مغرب و عشاء کو ایک آذان اور دو اقامتوں کے ساتھ پڑھایا۔
(4)حدیث کی سند صحیح ہے
(5)وَ بِإِسْنَادِهِ عَنْ عَلِيِّ بْنِ إِبْرَاهِيمَ عَنْ أَبِيهِ عَنِ ابْنِ أَبِي عُمَيْرٍ عَنْ حَمَّادٍ عَنِ الْحَلَبِيِّ عَنْ أَبِي عَبْدِ اللَّهِ ع قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ ص إِذَا كَانَ فِي سَفَرٍ أَوْ عَجَّلَتْ بِهِ حَاجَةٌ يَجْمَعُ بَيْنَ الظُّهْرِ وَ الْعَصْرِ وَ بَيْنَ الْمَغْرِبِ وَ الْعِشَاءِ الْآخِرَةِ قَالَ وَ قَالَ أَبُو عَبْدِ اللَّهِ ع لَا بَأْسَ أَنْ تُعَجِّلَ الْعِشَاءَ الْآخِرَةَ فِي السَّفَرِ قَبْلَ أَنْ يَغِيبَ الشَّفَقُ-
وَ رَوَاهُ الْكُلَيْنِيُّ عَنْ عَلِيِّ بْنِ إِبْرَاهِيمَ‏ مِثْلَهُ‏
(تہذیب الاحکام ج2ص36حدیث نمبر107؛الکافی ج3ص431حدیث نمبر 3؛وسائل الشیعہ الرقم:4966؛معجم الاحادیث معتبرہ ج4ص349الرقم:4298)
حلبی رضی اللہ تعالی عنہ امام جعفر صادق علیہ السلام سے روایت کرتے ہیں کہ آپ نے فرمایا حضرت رسول خدا صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم جب سفر میں ہوتے یا کام کے سلسلے میں جلدی ہوتی ظہر و عصر اور مغرب و عشاء کو ملا کر پڑھ لیتے تھے حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا کہ سفر کی حالت میں اگر مغربی سرخی زائل ہونے سے پہلے نماز عشاء کو پڑھ لیا جائے تو کوئی حرج نہیں ہے-
(5)حدیث کی سند صحیح ہے
(6)عَبْدُ اللَّهِ بْنُ جَعْفَرٍ الْحِمْيَرِيُّ فِي قُرْبِ الْإِسْنَادِ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ‏ عِيسَى عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَيْمُونٍ الْقَدَّاحِ عَنْ جَعْفَرِ بْنِ مُحَمَّدٍ عَنْ أَبِيهِ ع‏ أَنَّهُ كَانَ يَأْمُرُ الصِّبْيَانَ يَجْمَعُونَ بَيْنَ الصَّلَاتَيْنِ الْأُولَى وَ الْعَصْرِ وَ الْمَغْرِبِ وَ الْعِشَاءِ يَقُولُ مَا دَامُوا عَلَى وُضُوءٍ قَبْلَ أَنْ يَشْتَغِلُوا-
(قرب الاسناد ص23حدیت نمبر77؛وسائل الشعیہ الرقم:4968)
جناب عبد اللہ بن میمون القداح رضی اللہ تعالی عنہ امام جعفر صادق علیہ السلام سےاور وہ اپنے والد ماجد امام محمد باقر علیہ السلام سے روایت کرتے ہیں آپ(امام محمد باقر علیہ السلام) بچوں کو حکم دیتے تھے کہ وہ جمع بین الصلاتین کریں یعنی ظہر وعصر مغرب و عشاء ملا کر پڑھیں-امام باقر علیہ السلام فرماتے تھے: جب تک با وضو ہیں(یہ بہتر کہ دونوں نمازیں ملا کر پڑھ لیں) قبل اس کے کہ کسی اور کام میں مشغول ہوجائیں-
(6)حدیث کی سند صحیح ہے
(7)وَ عَنِ الْحَسَنِ بْنِ ظَرِيفٍ عَنِ الْحُسَيْنِ بْنِ عُلْوَانَ عَنْ جَعْفَرِ بْنِ مُحَمَّدٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَلِيٍّ ع قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ ص يَجْمَعُ بَيْنَ الْمَغْرِبِ وَ الْعِشَاءِ فِي اللَّيْلَةِ الْمَطِيرَةِ فَعَلَ ذَلِكَ مِرَاراً-
(قرب الاسناد ص115 حدیث 401؛وسائل الشیعہ الرقم:4969)
جناب امیر المومنین علی ابن ابی طالب علیہ السلام فرماتے ہیں ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مغرب اور عشاء کی نمازوں کو جمع کیا بارش والی رات اور ایسا کئ بار کیا-
(7)حدیث کی سند صحیح ہے-
یہ تھیں معتبر روایات جو شیعہ کتب احادیث میں موجود ہیں اب اہل سنت کتاب حدیث سے جمع بین الصلاتین کے جواز پر احادیث ملاحظہ فرمائیں:
(1)حَدَّثَنَا آدَمُ ، قَالَ : حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، قَالَ : حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ دِينَارٍ ، قَالَ : سَمِعْتُ جَابِرَ بْنَ زَيْدٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ : صَلَّى النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سَبْعًا جَمِيعًا وَثَمَانِيًا جَمِيعًا
(بخاری الرقم:562)
نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے سات رکعات ( مغرب اور عشاء کی ) ایک ساتھ آٹھ رکعات ( ظہر اور عصر کی نمازیں ) ایک ساتھ پڑھیں۔
(2) حَدَّثَنَا أَبُو النُّعْمَانِ ، قَالَ : حَدَّثَنَا حَمَّادٌ هُوَ ابْنُ زَيْدٍ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ زَيْدٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَلَّى بِالْمَدِينَةِ سَبْعًا وَثَمَانِيًا الظُّهْرَ وَالْعَصْرَ وَالْمَغْرِبَ وَالْعِشَاءَ ، فَقَالَ أَيُّوبُ : لَعَلَّهُ فِي لَيْلَةٍ مَطِيرَةٍ ، قَالَ : عَسَى .
(بخاری الرقم:543)
نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مدینہ میں رہ کر سات رکعات ( ایک ساتھ ) اور آٹھ رکعات ( ایک ساتھ ) پڑھیں۔ ظہر اور عصر ( کی آٹھ رکعات ) اور مغرب اور عشاء ( کی سات رکعات ) ایوب سختیانی نے جابر بن زید سے پوچھا شاید برسات کا موسم رہا ہو۔ جابر بن زید نے جواب دیا کہ غالباً ایسا ہی ہو گا۔
(3)وقال ابن عمر وأبو أيوب وابن عباس ـ رضى الله عنهم ـ صلى النبي صلى الله عليه وسلم المغرب والعشاء‏
(بخاری الرقم؛564)
ابن عمر ، ابوایوب اور ابن عباس رضی اللہ عنہم نے کہا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مغرب اور عشاء پڑھی-
(4)حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْمُنْذِرِ ، قَالَ : حَدَّثَنَا أَنَسُ بْنُ عِيَاضٍ ، عَنْ هِشَامٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، أَنَّ عَائِشَةَ ، قَالَتْ : كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُصَلِّي الْعَصْرَ وَالشَّمْسُ لَمْ تَخْرُجْ مِنْ حُجْرَتِهَا ، وَقَالَ أَبُو أُسَامَةَ : عَنْ هِشَامٍ مِنْ قَعْرِ حُجْرَتِهَا
(بخاری الرقم:544)
نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم عصر کی نماز ایسے وقت پڑھتے تھے کہ ان کے حجرہ میں سے ابھی دھوپ باہر نہیں نکلتی تھی-
(5)حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ ، قَالَ : حَدَّثَنَا اللَّيْثُ ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ ، عَنْ عُرْوَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَلَّى الْعَصْرَ وَالشَّمْسُ فِي حُجْرَتِهَا لَمْ يَظْهَرِ الْفَيْءُ مِنْ حُجْرَتِهَا
(بخاری الرقم:545).
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے عصر کی نماز پڑھی تو دھوپ ان کے حجرہ ہی میں تھی۔ سایہ وہاں نہیں پھیلا تھا۔
(6)حَدَّثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا ابْنُ عُيَيْنَةَ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ عُرْوَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ : كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُصَلِّي صَلَاةَ الْعَصْرِ وَالشَّمْسُ طَالِعَةٌ فِي حُجْرَتِي لَمْ يَظْهَرِ الْفَيْءُ بَعْدُ ، وَقَالَ مَالِكٌ : وَيَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ ، وَشُعَيْبٌ ، وَابْنُ أَبِي حَفْصَةَ ، وَالشَّمْسُ قَبْلَ أَنْ تَظْهَرَ
(بخاری الرقم:545)
نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جب عصر کی نماز پڑھتے تو سورج ابھی میرے حجرے میں جھانکتا رہتا تھا۔ ابھی سایہ نہ پھیلا ہوتا تھا۔ ابوعبداللہ ( امام بخاری رحمہ اللہ ) کہتے ہیں کہ امام مالک اور یحییٰ بن سعید، شعیب رحمہم اللہ اور ابن ابی حفصہ کے روایتوں میں ( زہری سے ) «والشمس قبل أن تظهر‏» کے الفاظ ہیں، ( جن کا مطلب یہ ہے کہ دھوپ ابھی اوپر نہ چڑھی ہوتی ) ۔
(7)حَدَّثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا ابْنُ عُيَيْنَةَ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ عُرْوَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ : كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُصَلِّي صَلَاةَ الْعَصْرِ وَالشَّمْسُ طَالِعَةٌ فِي حُجْرَتِي لَمْ يَظْهَرِ الْفَيْءُ بَعْدُ ، وَقَالَ مَالِكٌ : وَيَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ ، وَشُعَيْبٌ ، وَابْنُ أَبِي حَفْصَةَ ، وَالشَّمْسُ قَبْلَ أَنْ تَظْهَرَ .
(بخاری الرقم:546)
نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جب عصر کی نماز پڑھتے تو سورج ابھی میرے حجرے میں جھانکتا رہتا تھا۔ ابھی سایہ نہ پھیلا ہوتا تھا۔ ابوعبداللہ ( امام بخاری رحمہ اللہ ) کہتے ہیں کہ امام مالک اور یحییٰ بن سعید، شعیب رحمہم اللہ اور ابن ابی حفصہ کے روایتوں میں ( زہری سے ) «والشمس قبل أن تظهر‏» کے الفاظ ہیں، ( جن کا مطلب یہ ہے کہ دھوپ ابھی اوپر نہ چڑھی ہوتی ) ۔
(8)حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى قَالَ قَرَأْتُ عَلَى مَالِكٍ عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ صَلَّى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الظُّهْرَ وَالْعَصْرَ جَمِيعًا وَالْمَغْرِبَ وَالْعِشَاءَ جَمِيعًا فِي غَيْرِ خَوْفٍ وَلَا سَفَرٍ
(مسلم الرقم:1628؛ترمذی الرقم 187)
امام مالک ؒ نے ابو زبیر سے ، انھوں نے سعید بن جبیر سے اور انھوں نے حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت کی ، انھوں نے کہا : رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ظہر اور عصر کو اکھٹا پڑھا اور مغرب اور عشاء کو اکھٹا پڑھا کسی خوف اور سفر کے بغیر ۔
(9)و حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ يُونُسَ وَعَوْنُ بْنُ سَلَّامٍ جَمِيعًا عَنْ زُهَيْرٍ قَالَ ابْنُ يُونُسَ حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ حَدَّثَنَا أَبُو الزُّبَيْرِ عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ صَلَّى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الظُّهْرَ وَالْعَصْرَ جَمِيعًا بِالْمَدِينَةِ فِي غَيْرِ خَوْفٍ وَلَا سَفَرٍ قَالَ أَبُو الزُّبَيْرِ فَسَأَلْتُ سَعِيدًا لِمَ فَعَلَ ذَلِكَ فَقَالَ سَأَلْتُ ابْنَ عَبَّاسٍ كَمَا سَأَلْتَنِي فَقَالَ أَرَادَ أَنْ لَا يُحْرِجَ أَحَدًا مِنْ أُمَّتِه
(مسلم الرقم:1629)
زہیر نے کہا : ہمیں ابو زبیر نے سعید بن جبیر سے حدیث سنائی ، انھوں نے حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت کی ، انھوں نے کہا : رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ظہر اور عصر کو مدینہ میں کسی خوف اور سفر کے بغیر جمع کرکے پڑھا ۔
ابوزبیر نے کہا : میں نے ( ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما کے شاگرد ) سعید سے پوچھا : آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایسا کیوں کیاتھا؟انھوں نےجواب دیا : میں نے بھی حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے سوا ل کیاتھا جیسے تم نے مجھ سے سوال کیا ہے تو انھوں نے کہا : آپ نے چاہا کہ اپنی امت کےکسی فرد کو تنگی اور دشواری میں نہ ڈالیں ۔
(10)و حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ حَبِيبٍ الْحَارِثِيُّ حَدَّثَنَا خَالِدٌ يَعْنِي ابْنَ الْحَارِثِ حَدَّثَنَا قُرَّةُ حَدَّثَنَا أَبُو الزُّبَيْرِ حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ جُبَيْرٍ حَدَّثَنَا ابْنُ عَبَّاسٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ جَمَعَ بَيْنَ الصَّلَاةِ فِي سَفْرَةٍ سَافَرَهَا فِي غَزْوَةِ تَبُوكَ فَجَمَعَ بَيْنَ الظُّهْرِ وَالْعَصْرِ وَالْمَغْرِبِ وَالْعِشَاءِ قَالَ سَعِيدٌ فَقُلْتُ لِابْنِ عَبَّاسٍ مَا حَمَلَهُ عَلَى ذَلِكَ قَالَ أَرَادَ أَنْ لَا يُحْرِجَ أُمَّتَهُ
(مسلم الرقم 1630)
قرہ بن خالد نے کہا : ہمیں ابو زبیر نے حدیث بیا ن کی ، کہا : ہمیں سعید بن جبیر نے حدیث سنائی ، انھوں نے کہا : ہمیں حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہمانے حدیث بیا ن کی کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے غزوہ تبوک کے دوران ایک سفر میں نمازوں کو جمع کیا ، ظہراورعصر کو اکھٹا پڑھا اور مغرب اور عشاء کو اکھٹا پڑھا ۔
سعید نے کہا میں نے ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے پوچھا : آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایسا کیوں کیا تھا؟انھوں نے کہا : آپ نے چاہا اپنی امت کو حرج ( اور تنگی ) میں نہ ڈالیں ۔
(11)و حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَأَبُو كُرَيْبٍ قَالَا حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ ح و حَدَّثَنَا أَبُو كُرَيْبٍ وَأَبُو سَعِيدٍ الْأَشَجُّ وَاللَّفْظُ لِأَبِي كُرَيْبٍ قَالَا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ كِلَاهُمَا عَنْ الْأَعْمَشِ عَنْ حَبِيبِ بْنِ أَبِي ثَابِتٍ عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ جَمَعَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَيْنَ الظُّهْرِ وَالْعَصْرِ وَالْمَغْرِبِ وَالْعِشَاءِ بِالْمَدِينَةِ فِي غَيْرِ خَوْفٍ وَلَا مَطَرٍ فِي حَدِيثِ وَكِيعٍ قَالَ قُلْتُ لِابْنِ عَبَّاسٍ لِمَ فَعَلَ ذَلِكَ قَالَ كَيْ لَا يُحْرِجَ أُمَّتَهُ وَفِي حَدِيثِ أَبِي مُعَاوِيَةَ قِيلَ لِابْنِ عَبَّاسٍ مَا أَرَادَ إِلَى ذَلِكَ قَالَ أَرَادَ أَنْ لَا يُحْرِجَ أُمَّتَهُ
(مسلم الرقم 1633)
ابو معاویہ اور وکیع دونوں نے اعمش سے روایت کی ، انھوں نے حبیب بن ثابت سے انھوں نے سعید بن جبیر سے اور انھوں نے حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت کی ، انھوں نے کہا : رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ظہر ، عصر اور مغرب ، عشاء کو مدینہ میں کسی خوف اور بارش کے بغیر جمع کیا ۔ وکیع کی روایت میں ہے ( سعید نے ) کہا : میں نے ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے پوچھا : آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایسا کیوں کیا؟ انھوں نے کہا : تاکہ اپنی امت کو دشواری میں مبتلا نہ کریں اور ابو معاویہ کی حدیث میں ہے ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے پوچھا گیا : آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے کیا چاہتے ہوئے ایسا کیا؟انھوں نے کہا : آپ نے چاہا اپنی امت کو دشواری میں نہ ڈالیں ۔
(12)و حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ عَنْ عَمْرٍو عَنْ جَابِرِ بْنِ زَيْدٍ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ صَلَّيْتُ مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ثَمَانِيًا جَمِيعًا وَسَبْعًا جَمِيعًا قُلْتُ يَا أَبَا الشَّعْثَاءِ أَظُنُّهُ أَخَّرَ الظُّهْرَ وَعَجَّلَ الْعَصْرَ وَأَخَّرَ الْمَغْرِبَ وَعَجَّلَ الْعِشَاءَ قَالَ وَأَنَا أَظُنُّ ذَاكَ
(مسلم الرقم 1634)
سفیان بن عینیہ نے عمرو بن دینار سے انھوں نے ( ابوشعشاء ) جابر بن زید سے اور انھوں نے حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت کی ، انھوں نے کہا : میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ آٹھ رکعات ( ظہر اورعصر ) اکھٹی اور سات رکعات ( مغرب اور عشاء ) اکھٹی پڑھیں ۔
( عمرو نے کہا ) میں نے ابو شعشاء ( جابر بن زید ) سے کہا کہ میرا خیال ہے آپ نے ظہر کو موخر کیا اور عصر جلدی پڑھی اور مغرب کو موخر کیا اور عشاء میں جلدی کی ۔ انھوں نے کہا : میرا بھی یہی خیال ہے ۔
(13)و حَدَّثَنَا أَبُو الرَّبِيعِ الزَّهْرَانِيُّ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ عَنْ جَابِرِ بْنِ زَيْدٍ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَلَّى بِالْمَدِينَةِ سَبْعًا وَثَمَانِيًا الظُّهْرَ وَالْعَصْرَ وَالْمَغْرِبَ وَالْعِشَاءَ
(مسلم الرقم:1635)
حماد بن زید نے عمرو بن دینار سے انھوں نے جابر بن زید سے اور انھوں نے حضرت ا بن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت کی کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مدینہ میں سات رکعات اور آٹھ رکعات نماز پڑھی ۔ یعنی ظہر ، عصر ، مغرب اور عشاء ( ملا کرپڑھیں ) ۔
(14)و حَدَّثَنَا أَبُو الرَّبِيعِ الزَّهْرَانِيُّ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ عَنْ الزُّبَيْرِ بْنِ الْخِرِّيتِ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ شَقِيقٍ قَالَ خَطَبَنَا ابْنُ عَبَّاسٍ يَوْمًا بَعْدَ الْعَصْرِ حَتَّى غَرَبَتْ الشَّمْسُ وَبَدَتْ النُّجُومُ وَجَعَلَ النَّاسُ يَقُولُونَ الصَّلَاةَ الصَّلَاةَ قَالَ فَجَاءَهُ رَجُلٌ مِنْ بَنِي تَمِيمٍ لَا يَفْتُرُ وَلَا يَنْثَنِي الصَّلَاةَ الصَّلَاةَ فَقَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ أَتُعَلِّمُنِي بِالسُّنَّةِ لَا أُمَّ لَكَ ثُمَّ قَالَ رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ جَمَعَ بَيْنَ الظُّهْرِ وَالْعَصْرِ وَالْمَغْرِبِ وَالْعِشَاءِ قَالَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ شَقِيقٍ فَحَاكَ فِي صَدْرِي مِنْ ذَلِكَ شَيْءٌ فَأَتَيْتُ أَبَا هُرَيْرَةَ فَسَأَلْتُهُ فَصَدَّقَ مَقَالَتَهُ
(مسلم الرقم:1636)
زبیر بن خریت نے عبداللہ بن شفیق سے روایت کی انھوں نے کہا : ایک دن حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما عصر کے بعد ہمیں خطاب کرنے لگے حتیٰ کہ سورج غروب ہوگیا اور ستارے نمودار ہوگئے اور لوگ کہنے لگے : نماز ، نماز! پھر ان کے پاس بنو تمیم کا ایک آدمی آیا جو نہ تھکتا تھا اور نہ باز آرہاتھا نماز ، نماز کہے جارہاتھا ، حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما نے کہا تیری ماں نہ ہو!تو مجھے سنت سکھا رہا ہے؟پھر کہا : میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا آپ نے ظہر وعصر کو اور مغرب وعشاء کو جمع کیا ۔
عبداللہ بن شفیق نے کہا : تو اس سے میرے دل میں کچھ کھٹکنے لگا ، چنانچہ میں حضر ت ابو ہریرۃ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی خدمت میں حاضر ہوا اور ان سے پوچھا تو ا نھوں نے ان ( ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما ) کے قول کی تصدیق کی ۔
(15)و حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي عُمَرَ حَدَّثَنَا وَكِيعٌ حَدَّثَنَا عِمْرَانُ بْنُ حُدَيْرٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ شَقِيقٍ الْعُقَيْلِيِّ قَالَ قَالَ رَجُلٌ لِابْنِ عَبَّاسٍ الصَّلَاةَ فَسَكَتَ ثُمَّ قَالَ الصَّلَاةَ فَسَكَتَ ثُمَّ قَالَ الصَّلَاةَ فَسَكَتَ ثُمَّ قَالَ لَا أُمَّ لَكَ أَتُعَلِّمُنَا بِالصَّلَاةِ وَكُنَّا نَجْمَعُ بَيْنَ الصَّلَاتَيْنِ عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ
(مسلم الرقم:1637)
عمران بن خدیرنے عبداللہ بن شقیق عقیلی سے روایت کی ، انھوں نے کہا : ایک شخص نے حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے کہا : نماز! آپ خاموش رہے اس نے پھر کہا : نماز! آپ پھر چپ رہے ، اس نے پھر کہا : نماز! تو آپ ( کچھ دیر ) چپ رہے ، پھر فرمایا : تیری ماں نہ ہو! کیاتو ہمیں نماز کی تعلیم دیتا ہے؟ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے دور میں دو نمازیں جمع کرلیاکرتے تھے ۔
(16)عن جابر أن النبي صلى الله عليه وسلم جمع بين الظهر والعصر بأذان وإقامتين.
(کنزالعمال الرقم:22771)
حضرت جابر رضی اللہ تعالی عنہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ظہرو عصر کی نماز جمع کرکے پڑھی جب کہ ایک مرتبہ اذان دی گئی دو مرتبہ اقامت کہی گئی-
– عن خزيمة بن ثابت الأنصاري أن رسول الله صلى الله عليه وسلم جمع بين الصلاتين بجمع بأذان وإقامة واحدة
-( کنزالعمال الرقم 12641)
-(17)خزیمہ بن ثابت انصاری رضی اللہ تعالی عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے جمع کرکے نمازیں پڑھیں ایک اذان اقامت کئ گی-
ایک روایت پیش کی جاتی دو نمازوں کو جمع کرنے کی مذمت پر وہ ضعیف روایت ہے ملاحظہ ہوں اہلحدیث عالم کی زبانی:
(18)حَدَّثَنَا أَبُو سَلَمَةَ يَحْيَی بْنُ خَلَفٍ الْبَصْرِيُّ حَدَّثَنَا الْمُعْتَمِرُ بْنُ سُلَيْمَانَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ حَنَشٍ عَنْ عِکْرِمَةَ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ مَنْ جَمَعَ بَيْنَ الصَّلَاتَيْنِ مِنْ غَيْرِ عُذْرٍ فَقَدْ أَتَی بَابًا مِنْ أَبْوَابِ الْکَبَائِرِ قَالَ أَبُو عِيسَی وَحَنَشٌ هَذَا هُوَ أَبُو عَلِيٍّ الرَّحَبِيُّ وَهُوَ حُسَيْنُ بْنُ قَيْسٍ وَهُوَ ضَعِيفٌ عِنْدَ أَهْلِ الْحَدِيثِ ضَعَّفَهُ أَحْمَدُ وَغَيْرُهُ وَالْعَمَلُ عَلَی هَذَا عِنْدَ أَهْلِ الْعِلْمِ أَنْ لَا يَجْمَعَ بَيْنَ الصَّلَاتَيْنِ إِلَّا فِي السَّفَرِ أَوْ بِعَرَفَةَ وَرَخَّصَ بَعْضُ أَهْلِ الْعِلْمِ مِنْ التَّابِعِينَ فِي الْجَمْعِ بَيْنَ الصَّلَاتَيْنِ لِلْمَرِيضِ وَبِهِ يَقُولُ أَحْمَدُ وَإِسْحَقُ و قَالَ بَعْضُ أَهْلِ الْعِلْمِ يَجْمَعُ بَيْنَ الصَّلَاتَيْنِ فِي الْمَطَرِ وَبِهِ يَقُولُ الشَّافِعِيُّ وَأَحْمَدُ وَإِسْحَقُ وَلَمْ يَرَ الشَّافِعِيُّ لِلْمَرِيضِ أَنْ يَجْمَعَ بَيْنَ الصَّلَاتَيْنِ
ترجمہ:
عبداللہ بن عباس (رض) سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا : جس نے بغیر عذر کے دو نمازیں ایک ساتھ پڑھیں وہ کبیرہ گناہوں کے دروازوں سے میں ایک دروازے میں داخل ہوا ١ ؎۔ امام ترمذی کہتے ہیں : ١- حنش ہی ابوعلی رحبی ہیں اور وہی حسین بن قیس بھی ہے۔ یہ محدّثین کے نزدیک ضعیف ہے، احمد وغیرہ نے اس کی تضعیف کی ہے، ٢- اور اسی پر اہل علم کا عمل ہے کہ سفر یا عرفہ کے سوا دو نمازیں ایک ساتھ نہ پڑھی جائیں، ٣- تابعین میں سے بعض اہل علم نے مریض کو دو نمازیں ایک ساتھ جمع کرنے کی رخصت دی ہے۔ یہی احمد اور اسحاق بن راہویہ بھی کہتے ہیں، ٤- بعض اہل علم کہتے ہیں کہ بارش کے سبب بھی دو نمازیں جمع کی جاسکتی ہیں۔ شافعی، احمد، اور اسحاق بن راہویہ کا یہی قول ہے۔ البتہ شافعی مریض کے لیے دو نمازیں ایک ساتھ جمع کرنے کو درست قرار نہیں دیتے۔ تخریج دارالدعوہ : تفرد بہ المؤلف ( تحفة الأشراف : ٦٠٢٥) (ضعیف جداً ) (سند میں حسین بن قیس المعروف بہ حنش ضعیف بلکہ متروک ہے) وضاحت : ١ ؎ : سفر میں دو نمازوں کے درمیان جمع کرنے کو ناجائز ہونے پر احناف نے اسی روایت سے استدلال کیا ہے ، لیکن یہ روایت حد درجہ ضعیف ہے قطعاً استدلال کے قابل نہیں ، اس کے برعکس سفر میں جمع بین الصلاتین کی جو احادیث دلالت کرتی ہیں ، وہ صحیح ہیں ان کی تخریج مسلم وغیرہ نے کی ہے اور اگر بالفرض یہ حدیث صحیح بھی ہوتی تو عذر سے مراد سفر ہی تو ہے ، نیز دوسرے عذر بھی ہوسکتے ہیں۔ قال الشيخ الألباني : ضعيف جدا، التعليق الرغيب (1 / 198) ، الضعيفة (4581) ، // ضعيف الجامع – بترتيبى – برقم (5546) // صحيح وضعيف سنن الترمذي الألباني : حديث نمبر 188