ولادت امام مہدی عج کا اعتراف علما اہل سنت کی زبانی

بِسْمِ اللّٰهِِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيْم

اذكر لكم بعض المصادر من كتب ابناء السنة التي قرت بولادة الإمام الحجة بن الحسن العسكري عج الله تعالى فرجه الشریف

اہل سنت کے بزرگان کا حضرت مہدی (عج) کی ولادت کا اعتراف کرنا

زمانہ ماضی سے لے کر آج تک اہل سنت کے بہت سے بزرگان اور علماء نے حضرت مہدی (عج) کی ولادت کا اعتراف کیا ہے اور واضح طور پر کہا ہے کہ وہ حضرت 15 شعبان المعظم سن 255 ہجری شہر سامرا میں دنیا میں آئے تھے۔ ان علماء میں سے بعض کے اسماء کو ہم ذکر کریں گے۔

.

🌸امام محمد مہدی ؑ (عجل الله تعالى فرجه الشريف ) پندرہ شعبان یعنی شب برات کو پیدا ہوئے تھے🌸

شیخ ماحوذی نے اپنی کتاب میں فضل بن شاذان القمی کی کتاب سے اس طرح نقل کیا ہے :

قال الفضل بن شاذان في كتاب الرجعة: حدثنا محمد بن علي بن حمزة العلوي، قال سمعت أبا محمد عليه السلام يقول: قد ولد ولي الله وحجته على عبادة، وخليفتي من بعدي مختونا ليلة النصف من شعبان سنة خمس وخمسين ومائتين عند طلوع الفجر

محمد بن علی بن حمزہ العلوی نے فرمایا کہ میں نے ابو محمد (حسن عسکریؑ) کو فرماتے ہوئے سنا کہ الله کا ولی، اسکا حجت اپنے بندوں پر اور میرے بعد خلیفہ پیدا ہوا ہے مختون نصف شعبان کی رات ۲۵۵ ہجری کو آفتاب طلوع ہونے سے قبل۔

شیخ ماحوذی نے اسکی سند کو صحیح قرار دیا ہے۔

⛔النصوص علی اهل الخصوص – ماحوذی // صفحہ ۵۶۳ // طبع دار زین العابدین قم ایران۔
ذوالفقار مشرقى…

شمس الدين الذہبی (متوفی748 ہجری)

سن 255 ہجری میں محمد بن الحسن العسكری [عليہما السلام] دنیا میں آئے، رافضیوں نے اسکو خلف ، حجت، مہدی ، منتظر اور صاحب الزمان جیسے القابات دیئے ہیں، وہ بارہ آئمہ میں سے آخری امام ہے۔

📚 الذهبي الشافعي، شمس الدين ابوعبد الله محمد بن أحمد بن عثمان (متوفي 748 هـ)، تاريخ الإسلام ووفيات المشاهير والأعلام، ج19، ص113، الطبعة: الأولي، 1407هـ – 1987م

فخر الدين الرازی (متوفی604 ہجری)

اہل سنت کے معروف مفسر قرآن فخر الدين رازی نے امام عسكری عليہ السلام اور انکی اولاد کے بارے میں لکھا ہے کہ

📝 أما الحسن العسكري الإمام (ع) فله إبنان وبنتان ، أما الإبنان فأحدهما صاحب الزمان عجل الله فرجه الشريف ، والثاني موسي درج في حياة أبيه وأم البنتان ففاطمة درجت في حياة أبيها ، وأم موسي درجت أيضاً.

امام حسن عسكری عليہ السلام کے دو بیٹے اور دو بیٹیاں تھیں، ان حضرت کے بیٹوں میں سے ایک صاحب الزمان عجل الله تعالی فرجہ الشريف ہیں اور دوسرا بیٹا موسی ہے کہ جو امام عسکری کی زندگی میں ہی فوت ہو گیا تھا۔ اسی طرح ان امام کی بیٹیاں اور موسی کی والدہ، امام عسکری کی زندگی میں ہی دنیا سے چلے گئے تھے۔

📚 الرازي الشافعي، فخر الدين محمد بن عمر التميمي (متوفي604هـ)، الشجرة المباركة في أنساب الطالبية، ص78 ـ 79

ابن حجر ہيثمی (متوفی973 ہجری)

ابن حجر ہيثمی نے اپنی كتاب الصواعق المحرقہ لکھا ہے، اس نے اعتراف کیا ہے کہ امام عسکری کا ایک بیٹا تھا کہ جسکا نام ابو القاسم الحجة تھا

ولم يخلف غير ولده أبي القاسم محمد الحجة ، وعمره عند وفاة أبيه خمس سنين ، لكن أتاه الله فيها الحكمة ، ويسمي القائم المنتظر… .

امام عسكری عليہ السلام کا ابو القاسم حجت کے علاوہ کوئی بیٹا نہیں تھا، ان حضرت کی وفات کے وقت اس بیٹے کی عمر پانچ سال تھی، لیکن اسکے باوجود بھی خداوند نے اسکو حکمت سیکھائی تھی اور اسکا نام قائم منتظر رکھا گیا تھا۔

📚 الهيثمي، ابو العباس أحمد بن محمد بن علي ابن حجر (متوفي973هـ)، الصواعق المحرقة علي أهل الرفض والضلال والزندقة، ج2، ص601، الطبعة: الأولي، 1417هـ – 1997م.

ابن اثير الجزری (متوفی630 ہجری)

وفيها توفي الحسن بن علي بن محمد بن علي بن موسي بن جعفر بن محمد بن علي بن الحسين بن علي بن أبي طالب (ع) ، وهو أبو محمد العلوي العسكري ، وهو أحد الأئمة الإثني عشر علي مذهب الإمامية ، وهو والد محمد الذي يعتقدونه المنتظر بسرداب سامرا ، وكان مولده سنة إثنتين وثلاثين ومائتين.

سن 260 ہجری میں حسن بن علی … عليہم السلام دنيا سے چلے گئے، وہ ابو محمد علوی عسكری اور شیعہ عقیدے کے مطابق بارہ آئمہ میں سے ایک امام کے والد ہیں، شیعوں کا عقیدہ ہے کہ وہ منتظر اور سامرا کے سرداب میں ہے۔ امام عسکری سن 232 ہجری میں دنیا میں آئے تھے۔

📚 ابن أثير الجزري، عز الدين بن الأثير أبي الحسن علي بن محمد (متوفي630هـ) الكامل في التاريخ، ج6 ص249 ـ 250، الطبعة الثانية، 1415هـ.

تحفہ الطالب للسمرقندي المدني اور ابن خلکان کا امام مہدی عج کی ولادت کا اعتراف

الشعرانی کا کہنا ہے کہ امام مہدی عج شعبان کے نصف حصے میں پیدا ہوے تھے۔ اور وہ اب بھی زندہ ہیں حضرت عیسیٰ سے ملنے کے لئے

جامع الازہر کے شیخ جمال الدین القحری الشفیع لکھتے ہیں کہ

مشکل وقت اور خلفاء کے خوف کی وجہ سے جب ان کی پیدائش ہوئی تو اس بات کو چھپایا گیا، اس کے والد نے اسے چھپا لیا تھا… کیوں کہ حاکم وقت ہاشمیوں کو قید اور قتل کرنے کے لئے کہہ رہے تھے.

دیگر علما اہلسنت کا اعتراف ولادت امام مہدی پرسکین پیجز

مزید دیکھیں

.

.

.

.

.

.

.

.

.

.