خلافت نے علیؐ کو نہیں بلکہ علیؐ نے خلافت کو زینت بخشی

خلافت نے علیؐ کو نہیں بلکہ علیؐ نے خلافت کو زینت بخشی 
.
امام احمد بن حنبل کے بیٹے عبد اللہ کہتے ہیں:
📜 كنت بين يدي أَبِي جالسا ذات يوم، فجاءت طائفة من الكرخيين، فذكروا خلافة أَبِي بكر، وخلافة عُمَر بْن الخطاب، وخلافة عثمان بْن عفان، فأكثروا، وذكروا خلافة عَلِيّ بْن أَبِي طالب، وزادوا، فأطالوا
📃 ایک روز میں اپنے والدِ گرامی کے سامنے بیٹھا ہوا تھا۔ کرخیوں کا ایک گروہ آیا اور حضرت ابو بکر کی خلافت کا ذکر چھیڑا۔ حضرت عمر کی خلافت پہ بات کی۔ حضرت عثمان کی خلافت کی بات چھیڑی اور بہت زیادہ گفتگو کی۔ مولائے کائنات مولا علی کی خلافت کی بات چھیڑی تو بہت زیادہ بولے اور بات طول پکڑ گئی۔
عبد اللہ بن احمد کہتے ہیں کہ میرے والدِ گرامی امام احمد بن حنبل نے ان کی طرف سر اٹھا کر کہا:
📜 يا هؤلاء، قد أكثرتم القول في عَلِيّ والخلافة، والخلافة وعلي، أتحسبون أن الخلافة تزين عليا؟ بل زينها عَلِيّ
📃 اے حاضرین!
تم نے حضرت علی اور خلافت ، خلافت اور حضرت علی کے بارے میں بہت کچھ کہہ لیا۔
تم کیا سمجھتے ہو کہ خلافت نے حضرت علی کو زینت بخشی؟
بلکہ (حق یہ ہے کہ) خلافت کو زینت بخشنے والے مولا علی ہیں۔
.
📚 تاریخ بغداد 1/462
📚 طبقات الحنابلۃ 1/186
📚 تاریخ دمشق 42/446
📚 المنتظم فی تاریخ الملوک والامم 5/62
.
❤️ جب مولائے کائنات کوفہ تشریف لائے تو بعض حکمائے عرب نے مولائے کائنات سے عرض کی:
📜 لقد ‌زيّنت ‌الخلافة وما زانتك، وهى كانت أحوج إليك منك إليها
📃 خلافت کو آپ نے زینت بخشی ، خلافت نے آپ کو زینت نہیں دی۔ آپ کو خلافت کی اس قدر حاجت نہ تھی جتنی خلافت کو آپ کی محتاجی تھی۔
📚 العقد الثمین فی تاریخ البلد الامین 5/279