حضرت مهدي (ع) کی ولادت کے بعد بعض قابل اطمنان لوگوں نے امام کو دیکھا ہے ۔
.
ابو علي بن مطهر بھی ان میں سے ہیں جنہوں نے امام ع کو دیکھا ہے كليني نے اصول کافی میں نقل کیا ہے: فتح کہتا ہے: میں نے ابوعلي بن مطهر سے سنا ہےکہ انہوں نے امام مہدی ع کو دیکھا ہے اور ان کے قد اور لمبائی کے بارے میں مجھے بتایا ۔
.
حوالہ : [ الأصول من الكافي – جلد ١ – صفحہ ٣٢٩ ]


نسيم- امام حسن ع کے خادمه تھی وہ نقل کرتی ہے : امام مہدی (ع) کی ولادت کے بعد میں ایک دن ان کے پاس گیا اور انکے پاس چھنگ آئی تو امام نے فرمایا : يرحمك اللَّه، نسيم کہتی ہیں کہ میں اس سے بہت خوش ہوئی اسوقت امام مہدی ع نے فرمایا: کیا تجھے چھینکنے کی وجہ سے خوش خبری دوں ؟ میں نے کہا : جی فرمائیں۔ اس وقت آپ نے فرمایا: جو چھنک مارتا ہے وہ کم از کم تین دن زندہ رہتا ہے ۔
.
حوالہ: [ كمال الدين و تمام النعمة – صفحہ ۴۴١ – ح ١١ ]
: [ وسائل الشيعة إلي تحصيل مسائل الشريعة – ج١٢ – ص٨٩ ]


ضوء بن علي عجلي جو فارس کا ایک شخص تھا وہ نقل کرتا ہےک ہ میں امام کے پاس گیا ۔۔ جب امام کے گھر میں داخل ہوا تو میں نے سلام کیا انہوں نے میری خیر و خیرت پوچھا اور پھر فرمایا : بیٹھ جاو ،انہوں نے ہمارے خاندان کے مردوں اور عورتوں کی حالت کے بارے میں مجھ سے سوال کیا اور فرمایا : کیوں آئے ہو؟ میں نے کہا : آپکی خدمت کرنے کے شوق سے آیا ہوں۔ فرمایا : گھر میں رہے، اس کے بعد میں آپ کے خدمت گزاروں کے ساتھ باہر جاتا اور ہم کوئی چیز خریدرتے اور مردوں کے کمروں میں امام کے پاس ڈرے بغیر داخل ہوتا اور آپ کے پاس بیٹھ جائے ۔
ایک دن امام مردوں کےکمرے میں تنہا تشریف فرما تھے لیکن گھر کے اندر سے کوئی حرکت سنائی دی۔ امام ع نے مجھ سے کہا اپنی جگہ ٹھر جاو نہ میں باہر جانے کی جرات کرسکا نہ اندر کمرے میں جانے کی۔ دیکھا امام کے پاس سے ایک کنیز باہر آئی اور انکے ساتھ ڈھانپا ہوئی کوئی چیز تھی ، پھر امام نے مجھ سے داخل ہونے کے لئے کہا ، میں اندر داخل ہوا ،پھر امام نے کنیز کو بلایا ۔ کنز واپس پلٹی تو امام نے فرمایا : جو پردے میں ہے اس سے پردہ ہٹاو ،جب پردہ ہٹایا تو دیکھا ایک خوبصورت بچہ ہے ۔۔ امام نے فرمایا یہ تم لوگوں کا صاحب ہے ،پھر آپ نے کنیز کو اندر لے جانے کا حکم دیا ۔ اس کے بعد امام کی وفات تک میں نے انہیں نہیں دیکھا۔
.
حوالہ : [ الأصول من الكافي – جلد١ – صفحہ ٣٢٩ ]

امام عسكري (ع) نے اپنے قابل اعتماد لوگوں کو مهدي (ع) کی خبر دی۔
.
ابو هاشم جعفري کہا ہے : امام حسن عسكري عليه السلام سے عرض کیا: آپکی جلالت اور بزرگی کیوجہ سے ایک سوال پوچھنے نہیں پار رہا ہوں ، کیا مجھے سوال کرنے کی اجازت ہے ؟ فرمایا : پوچھو ، عرض کیا : میرے آقا ! کیا آپ کا کوئی فرزند ہے ؟ فرمایا: ہاں ہے ، عرض کیا : اگر آپ کے لئے کوئی مشکل پیش آئی تو ان کا کہاں پتہ کروں ؟ فرمایا : مدينه میں۔
.
حوالہ : [ الأصول من الكافي – جلد١ – صفحہ ٣٢٨ ]
.
محمد بن علي بن بلال کہتے ہیں: امام حسن عسكري ع کی طرف سے آپکی وفات سے دو سال پہلے مجھے ایک پیغام ملا اور اپنے بعد کے جانشين کی آپ نے مجھے خبر دی دوسری مرتبہ آپ کی وفات سے تین دن پہلے مجھے پیغام ملا اور امام مہدی علیہ السلام کے وجود کی مجھے خبر دی۔
.
حوالہ : [ الأصول من الكافي – جلد١ – صفحہ ٣٢٨ ]
: [ الارشاد – جلد ٢ – صفحہ ٣۴٨ ]



.
.

