.
“اہلحدیثوں کا خدا اور انییاء کرام کے بارے عقیدہ “
.



🔥 علامہ وحید الزمان صدیقی اپنی کتاب ھدیۃ المہدی میں لکھتے ہیں: ’’رام چندر، کرشن جی، لچھمن جو ہندووں میں ہیں اور زرتشت جو فارسیوں میں ہیں اور کنفیوشس اور مہاتما بدھ جو چین و جاپان میں ہیں اور سقراط وفیثا غورث جو یونان میں ہیں ہم پر واجب ہے کہ ان تمام انبیاء و رسل پر ایمان لائیں‘‘۔ (العیاذ باﷲ)۔
حوالہ : [ ھدیةالمہدی ص۱۵۵ ]
.
🔥 حافظ عبدالقادرروپڑی اپنے شیخ علامہ وحیدالزمان صدیقی کامکمل دفاع اورتائید کرتے ہوئے ان کے اس عقیدے کو صحیح قراردیتے ہوئے لکھتے ہیں: ’’خداتعالیٰ نے قرآن مجید میں ذکرنہیں کیاحالانکہ کسی قوم کے تواترسے ثابت ہے کہ وہ نبی یاصالح لوگ تھے۔ جیسےرام چندر، کرشن جی، لچھمن ہندووں میں اور زرتشت فارسی میں اور کنفیوشس اوربدھوملک چین میں اورجاپان میں سقراط اور فیثا غورث جو یونان میں ہیں۔ پس ہم پر واجب ہے کہ ہم کل انبیاءاورمرسلین پر ایمان لاویں اوران میں سے کسی میں تفریق نہ کریں‘‘۔ (العیاذباﷲ)۔
حوالہ : [ ھدیةالمہدی: ص۸۵؛ فتوحات اہلحدیث المعروف میزان مناظرہ: ص۱۴۸ ]
.
🔥 علامہ وحیدالزمان صدیقی صاحب لکھتےہیں: ’’خداعرش پر ہے اور عرش خدا کا مکان ہے‘‘۔
حوالہ : [ نزل الابرار من فقہ النبی المختار:ج۱، ص۳؛ ھدیة المہدی: ص۹ ]
.
🔥 علامہ وحیدالزمان صاحب یہ بھی لکھتےہیں کہ: ’’اﷲ تعالیٰ جس صورت میں چاہے ظاہر ہو سکتاہے۔ اﷲ تعالیٰ کا چہرہ،آنکھ، ہاتھ،مٹھی، انگلیاں، کلائی،دونوں بازو، سینہ،پہلو، کمر،پاؤں، ٹانگ اور پنڈلی اس کی شان کےمطابق ہیں ۔ اورتشبیہ یہ ہےکہ اگرکہاجائے اس کاہاتھ ہمارے ہاتھ کی طرح اوراس کی سماعت ہماری سماعت کی طرح ہے اورایسے ہی دوسرے اعضاء‘‘۔ (العیاذ باﷲ)۔
حوالہ : [ ھدیة المہدی :ص۲۷ ]
.
🔥 وحیدالزمان صاحب اﷲ تعالیٰ کی صفات فعلیہ کےبارےمیں لکھتےہیں: ’’تعجب کرنا، اُترنا چڑھنا، آنا جانا،مسخری و مکر (یعنی مذاق ٹھٹھہ وفریب)، چلنا، بھاگنا اﷲ تعالیٰ کی صفت ہے ۔ اﷲتعالیٰ جس صورت میں چاہے ظاہر ہو سکتا‘‘۔ (العیاذ باﷲ)۔
حوالہ : [ ھدیة المہدی ص۲۳]
.