یوسفؑ والی عورتیں

قرآن کریم کی سورہ نمبر ١٢(یوسفؑ) میں ان عورتوں کا تذکرہ ہے جنہوں نے حضرت یوسف علیہ السلام کے خلاف سازش کی اور ان کے اس چلتر سے محفوظ رہنے کیلئے حضرت یوسف علیہ السلام نے عرض کی:
“اے میرے پروردگار مجھے ان عورتوں کے مکر سے محفوظ رکھ”
اس دعا سے واضح ہوتا کہ اللہ کے نبی یوسفؑ کو دھوکا دینے والی عورتیں نیک، پاکباز نہ تھیں بلکہ دھوکا باز اور غلط بیانی کرنے والیاں تھیں، اسی مکر کی وجہ سے حضرت یوسفؑ کو قید کی صعوبتیں برداشت کرنا پڑیں۔
یہی الفاظ ہمارے رسولﷺ سے ملتے ہیں جب آخری وقت آپؐ فرما رہے تھے کہ علی علیہ السلام کو بلاو لیکن کچھ عورتیں اپنے من پسند افراد کو بلانے کا ارادہ رکھتی تھیں