علاماتِ ظہور امام مہدی عج (کتب شیعہ)

علاماتِ ظہور امام مہدی عج (کتب شیعہ)

 
*سید خراسانی کا خروج اور ملتان تک وسیع حکومت*
.
🖊 محمد ثقلین عباس
احادیث میں إمام مھدی ع کے chapters میں آج کے دور سے متعلق ہر طرح سے predictions موجود ہیں جس میں جنابِ رسول خدا اور آئمه اطهار ع نے قیامت تک رونما ہونے والے حالات و واقعات بیان کئے۔ انہی علائم میں سے کچھ کو ہم زیرِ بحث لا رہے ہیں۔ جن میں ایک سید خراسانی کی شخصیت اور اس کا خروج و قیام ہے۔ روایات کے مطابق سید خراسانی کا خروج امام مھدی ع کے ظہور سے پہلے ہو گا اور یہ مختلف ممالک میں اپنے حمایتی افراد پیدا کرتا جائے گا ، ظالموں کو شکست دیتا جائے گا ، طاقت حاصل کرتا جائے گا اور امام مہدی ع کے لئے راہ ہموار کرتا جائے گا نیز یہ بھی بیان ہوا ہے کہ سید خراسانی سے پہلے ایک اور ایرانی سید ایران کے اندر اسلامی حکومت قائم کرے گا لہذٰا سید خراسانی کے خروج سے پہلے ضروری ہے کہ ایران میں ایک اسلامی حکومت قائم ہو جو کہ سید خراسانی کے خروج سے پہلے ایک powerful argument کی حیثیت رکھے جو روایات میں بیان ہوا ہے۔ ایران میں یہ اسلامی حکومت امام خمینی رح کا انقلاب تھا جس کی prediction پہ متعدد احادیث موجود ہیں جو کہ سید خراسانی کے قیام کے لئے ایک first step کی حیثیت رکھتا ہے۔ پھر سید خراسانی مختلف ممالک میں اپنی حکومت کو وسعت دے کر اپنے حمایت یافتہ افراد پیدا کرے گا یہ اسلحہ اور نظریات دونوں کے تحت ہو گا یعنی مختلف dimensions ہوں گی حتٰی کہ احادیث کے مطابق ملتان تک اس کی حکومت قائم ہو گی جیسا کہ شیخ یعقوب الکلینی رح کے شاگرد ابن ابی زینب النعمانی رح (المتوفی 360ھ) نے اپنی کتاب الغيبة للنعماني میں اور علامہ باقر مجلسي رح (المتوفی 1111ھ) نے اپنی کتاب بحار الأنوار میں روایت کو نقل کیا ہے جس میں ملتان تک سید خراسانی کی حکومت کا ذکر ہے ملاحظہ فرمائیں:
⬅️ *عَن أَبِي عَبْدِ اللَّهِ عَلَيْهِمَا السَّلَامُ‏ أَنَ‏ أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ ع حَدَّثَ عَنْ أَشْيَاءَ تَكُونُ بَعْدَهُ إِلَى قِيَامِ الْقَائِمِ فَقَالَ الْحُسَيْنُ يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ مَتَى يُطَهِّرُ اللَّهُ الْأَرْضَ مِنَ الظَّالِمِينَ قَالَ لَا يُطَهِّرُ اللَّهُ الْأَرْضَ مِنَ الظَّالِمِينَ حَتَّى يُسْفَكَ الدَّمُ الْحَرَامُ ثُمَّ ذَكَرَ أَمْرَ بَنِي أُمَيَّةَ وَ بَنِي الْعَبَّاسِ فِي حَدِيثٍ طَوِيلٍ وَ قَالَ إِذَا قَامَ الْقَائِمُ بِخُرَاسَانَ وَ غَلَبَ عَلَى أَرْضِ كُوفَانَ‏ وَ الْمُلْتَانِ وَ جَازَ جَزِيرَةَ بَنِي كَاوَانَ…..*
ترجمة: “امام جعفر الصادق ع سے روایت ہے انہوں نے اپنے والد سے سنا اور اپنے جد امیرالمؤمنین ع نے کچھ ایسی باتیں بیان کیں جو ان کے بعد سے لے کر قیامت قائم ہونے تک وقوع پذیر ہونے والی تھیں۔ اس پر امام حسین ع نے دریافت کیا۔ اے امیرالمؤمنین! اللہ تعالٰی کب اس زمین کو ظالموں سے پاک کرے گا؟ آپ ع نے فرمایا: اس وقت تک یہ زمین پاک نہیں ہو گی جب تک محترم خون نہ بہا دیا جائے پھر آپ ع نے بنی امیہ اور بنی عباس کا تفصیل سے ذکر فرمایا۔ *اس کے بعد فرمایا جب ایک خراسان سے قیام کرنے والا قیام کرے اور کوفہ و ملتان پر غلبہ حاصل کر لے اور جزیرہ کاوان سے گزر جائے۔”*
*[الغيبة للنعماني ، الصفحة 283 // بحار الأنوار مجلسي ، (ط – بيروت) ، ج‏ 52 ، ص: 235]*
روایات سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ سید خراسانی اپنی سلطنت کو وسعت دے گا اب یہ کس طرح ہو گا فی الحال یہ اندازہ لگانا مشکل ہے لیکن اتنا کہا جا سکتا ہے جس طرح انقلاب سے لے کر آج کے دور تک ایران کھل کر مظلومین جہاں کی حمایت کر رہا ہے حق واضح ہوتا جا رہا ہے اور نام نہاد عرب مسلمانوں کی منافقت و خیانت کا پردہ چاک ہوتا جا رہا ہے اور مختلف ممالک عراق ، یمن ، شام ، لبنان ، فلسطین وغیرہ انقلاب اسلامی کے حمایتی بنتے جا رہے ہیں۔ اب تو اس کا دائرہ مزید وسیع ہوتا جا رہا ہے حتیٰ کہ پوری دنیا سے لوگ اس کی طرف مائل ہوتے جا رہے ہیں۔ کوئی شک نہیں یہ انقلاب مزید استحکام کی طرف جا رہا ہے اور نام نہاد کلمہ گو مسلمانوں کا یہودیوں کے ساتھ گٹھ جوڑ لشکر سفیانی جنم دے رہا ہے جس کا روایات میں ذکر ہے کہ لشکر سفیانی شام و عراق اور مختلف علاقوں میں قتل و غارت کرے گا پھر ایرانی اس کو شکست دیں گے جیسا کہ روایت میں ہے:
⬅️ *77- غط، الغيبة للشيخ الطوسي الْفَضْلُ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَلِيٍّ عَنْ عُثْمَانَ بْنِ أَحْمَدَ السَّمَّاكِ عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ الْهَاشِمِيِّ عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ هَانِئٍ عَنْ نُعَيْمِ بْنِ حَمَّادٍ عَنْ سَعِيدٍ عَنْ أَبِي عُثْمَانَ عَنْ جَابِرٍ عَنْ أَبِي جَعْفَرٍ ع قَالَ‏ تَنْزِلُ الرَّايَاتُ السُّودُ الَّتِي تَخْرُجُ مِنْ خُرَاسَانَ إِلَى الْكُوفَةِ فَإِذَا ظَهَرَ الْمَهْدِيُّ بُعِثَ إِلَيْهِ بِالْبَيْعَةِ.*
ترجمة:”امام محمد باقر ع سے روایت ہے خراسان جو سیاہ جھنڈے اٹھیں گے وہ کوفہ کی طرف آئیں گے (وہاں پہ مقیم ہوں گے) جب امام مھدی ع ظہور فرمائیں گے تو یہ بیعت کے لئے وفد آپ ع کی طرف روانہ کریں گے۔”
*[الغيبة للشيخ الطوسي ، الصفحة 488 // الملاحم و الفتن سید ابن طاؤس ، الصفحة 33 // بحار الأنوار (ط – بيروت)، ج‏52، ص: 217]*
لہذٰا سید خراسانی کا خروج علائم حتمیہ میں سے ہے اگرچہ حتمی علامات کے different figures روایات میں موجود ہیں لیکن پانچ مشہور حتمی علامات ہیں جن میں:
(1) خروج سفیانی
(2) خروج خراسانی و یمانی
(3) آسمانی نداء
(4) نفس زکیہ کا قتل
(5) مقام بیداء میں زمین کا دھنسنا
جیسا کہ الغيبة للنعماني اور بحار الأنوار کی ایک روایت میں موجود ہے:
⬅️ *عَنْ أَبِي عَبْدِ اللَّهِ ع……إِنَّ قُدَّامَ هَذَا الْأَمْرِ خَمْسَ عَلَامَاتٍ أَوَّلُهُنَّ النِّدَاءُ فِي شَهْرِ رَمَضَانَ وَ خُرُوجُ السُّفْيَانِيِّ وَ خُرُوجُ الْخُرَاسَانِيِّ وَ قَتْلُ النَّفْسِ الزَّكِيَّةِ وَ خَسْفٌ بِالْبَيْدَاءِ…*
ترجمة:”امام جعفر الصادق ع سے روایت ہے کہ اس أمر سے قبل پانچ علامتیں ظاہر ہوں گی ، ان میں پہلی ماہ رمضان میں ایک نداء کا سنائی دینا ، خروج سفیانی و خروج خراسانی ہوگا و نفس زکیہ کا قتل ہو گا اور بیداء میں زمین دھنس جائے گی۔”
*[الغيبة للنعماني ، باب: 16 ، الصفحة 301 // بحار الأنوار (ط – بيروت) ، ج‏ 52 ، ح 48 ، ص: 119]*
پس سید خراسانی کا خروج حتمی ہے اور اس کے ہاتھوں ظالموں و جابروں کا برا انجام بھی حتمی ہے اسی لئے اس کی حرکت اور خروج کی آئمہ معصومین ع نے بشارت دی ہے جیسا کہ امام باقر ع کی روایت ہے:
⬅️ *117- ني، الغيبة للنعماني ابْنُ عُقْدَةَ عَنْ عَلِيِّ بْنِ الْحُسَيْنِ عَنْ يَعْقُوبَ عَنْ زِيَادٍ الْقَنْدِيِ‏ عَنِ ابْنِ أُذَيْنَةَ عَنْ مَعْرُوفِ بْنِ خَرَّبُوذَ قَالَ‏ مَا دَخَلْنَا عَلَى أَبِي جَعْفَرٍ ع قَطُّ إِلَّا قَالَ خُرَاسَانَ خُرَاسَانَ سِجِسْتَانَ سِجِسْتَانَ كَانَ يُبَشِّرُنَا بِذَلِكَ.*
ترجمة:”معروف کا بیان ہے کہ میں جب بھی امام محمد باقر ع کی خدمت میں حاضر ہوا آپ ع کو یہی فرماتے ہوئے سنا: خراسان خراسان ، سجستان سجستان ، گویا آپ ع اس کی بشارت دیا کرتے تھے۔”
*[الغيبة للنعماني الصفحة 282 // بحار الأنوار مجلسي ، (ط – بيروت) ، ج‏ 52 ، ص : 244]*
[نوٹ: ہم جتنے بھی نکات پیش کرتے ہیں وہ روایات کا خلاصہ ہوتا ہے جن میں اکثر روایات ہم نقل کئے بغیر فائل میں موجود سکین میں پیش کر دیتے ہیں لہذٰا وہاں سے بھی رجوع کیا جا سکتا ہے۔]
.
*سید خراسانی کے دائیں ہاتھ میں نشانی ہو گی؟*
سید خراسانی کی شخصیت کے متعلق روایات میں متعدد علامات بیان ہوئی ہیں۔ جن میں ان کا ہاشمی ہونا ، حسنی یا حسینی سید ہونا ، نورانی چہرہ ہونا اور ان کے دائیں ہاتھ میں نشانی ہونا۔ اب یہاں پہ دائیں ہاتھ کی نشانی کیا ہو گی اور کس نوعیت کی ہو گی؟ ایک روایت جسے نعیم بن حماد (المتوفی 228ھ) نے اپنی کتاب الفتن میں اور سید ابن طاؤس نے اپنی کتاب الملاحم و الفتن میں نقل کیا ہے:
*عن أبي جعفر ع قال: يخرج شاب من بني هاشم بكفه اليمنى خال ، من خراسان برايات سود ، بين يديه شعيب بن صالح، يقاتل أصحاب السفياني ، فيهزمهم.*
اس پہ ہم چند نکات پیش کرتے ہیں:
1️⃣ روایت میں لفظ “خال” ہے جس کا ظاہری مطلب “تل” کی نشانی کے ہیں جس طرح روایات میں امام زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف کے متعلق بھی ہے کہ ان کے گال پہ تل ہو گا اور اس روایت میں بھی لفظ “خال” ہے جسے شیخ صدوق رح نے اپنی کتاب کمال الدین میں نقل کیا ہے۔ لہذٰا امام زمانہ ع کی روایت میں ظاہری معنی مراد تل ہی کے ہیں۔
2️⃣ لیکن کچھ کہتے ہیں آخرالزمان کی روایات میں اکثر symbolic language استعمال ہوئی ہے جس پہ متعدد احتمالات نکلتے ہیں لہذٰا اس روایت میں بھی لفظ “خال” بطور symbolic language استعمال ہوا ہے جس کا مطلب ہاتھ میں تل کے علاوہ کسی اور واضح نشانی کے ہیں۔ لہذٰا اگر تل مراد نہیں تو قوی امکان ہے جنگی محاذ پہ (راہ خدا میں) ہاتھ زخمی ہو پھر نشانی پیدا ہو جائے اور لوگوں میں ہاتھ کی یہ نشانی مشہور ہو جائے جس طرح پہلے دور میں ہوتا تھا محاذ جنگ میں جسم پہ آنے والا نشان اکثر مشہور ہو جاتا تھا۔
3️⃣ جب احتمالات اور تطبیق کا مرحلہ آتا ہے تو یہ اوصاف زیر بحث آتے ہیں۔ اب امام خمینی رح کے بعد آیا رہبر معظم سید علی خامنہ ای ہی سید خراسانی ہیں جن کا روایات میں زکر ہوا ہے؟ اس کی یقین واثق سے تطبیق نہیں کی جا سکتی البتہ ایک قوی و معتبر احتمال دیا جا سکتا ہے جیسا کہ اکثر علماء و دانشوروں نے دیا ہے کیونکہ رہبر بھی خراسان کے ہیں ہو سکتا ہے وہ ہوں اور ہو سکتا ہے نہ ہوں لیکن یہ بھی کوئی یقین سے نہیں کہہ سکتا کہ رہبر سید خراسانی نہیں ہیں۔ لہذٰا وہ علائم جو روایات میں موجود ہیں ان کے تحت احتمالات دیئے جا سکتے ہیں Yes میں بھی اور No میں بھی لیکن مکمل تطبیق انتہائی مشکل مرحلہ ہے۔
4️⃣ ایک علمی نشست کے بعد قم کے ایک آغا صاحب سے ایک برادر نے سوال کیا: آغا صاحب کیا رہبر معظم سید خراسانی ہیں؟ کیا ان کے ہاتھ کی نشانی وہی ہے جو روایت میں بیان ہوئی؟ تو انہوں نے کہا روایات میں ہمارے پاس تین مراحل ہیں:
(1) ایرانی انقلاب
(2) سید خراسانی کا قیام
(3) شعیب بن صالح کا قیام
پہلا مرحلہ امام خمینی رح کے قیام سے پورا ہو چکا ہے۔ اب دوسرا مرحلہ سید خراسانی کا ہے اگر رہبر معظم سید خراسانی ہیں تو پھر تیسرا مرحلہ شعیب بن صالح (تہرانی) کا باقی ہے جو اس عالمی جنگ میں سید خراسانی کا کمانڈر ہو گا جس (جنگ) میں ایران داخل ہو چکا ہو گا اگر رہبر معظم سید خراسانی نہیں ہیں تو دو پھر دو مراحل باقی ہیں۔ پس ابھی احتمالات ہی دیئے جا سکتے ہیں۔ رہی ہاتھ کی نشانی والی بات تو اگر اس سے مراد ہاتھ میں تل ہے تو رہبر کے ہاتھ میں متعدد نشان نظر آتے ہیں اگر ہاتھ میں کوئی اور علامت ہے تو وہ بھی رہبر کے ہاتھ میں ہے جو ان کا ہاتھ دھماکے میں زخمی ہو گیا تھا اور ابھی تک واضح نشانی موجود ہے۔
نتیجہ: پس خال کا ظاہری مطلب تل کی نشانی ہی ہے لیکن اگر اس کو symbolic language کے طور پر دیکھیں گے تو پھر وہی معنی مراد لینے ہوں گے جو اوپر بیان کئے پس ہم احتمال دے سکتے ہیں لیکن مکمل تطبیق نہیں کر سکتے۔
.
 
*سید یمانی کا خروج اور یمنی انقلاب*
.
امام مھدی ع کے ظہور سے قبل ایک یمنی سید کا قیام و خروج حتمی نشانیوں میں سے ایک ہے جس میں یمن میں اسلامی انقلاب کا برپا ہونا اور وہاں ایک سید کا طاقت حاصل کرنا ہے۔ روایات کے مطابق جس طرح سید خراسانی کے قیام سے پہلے تمہیدی طور ایرانی انقلاب ضروری ہے اسی طرح خروج یمانی کے متعلق بھی ہے کہ اس سے پہلے ایک اور یمنی اس کے لئے تمہیدی طور پر راہ ہموار کرے گا پھر اس سید یمانی کا خروج ہو گا۔ لہذٰا سید خراسانی ، شعیب بن صالح (تہرانی) اور سید یمانی کے خروج کا پہلا مرحلہ ایرانی انقلاب تھا جو پورا ہو چکا ہے اب اگلا مرحلہ ان شخصیات کے قیام کا ہے۔ جیسا کہ ہم نے پہلے بھی بیان کیا تھا روایات میں چند علامتیں مشترک بیان ہوئی ہیں جن میں:
(1) خروج سفیانی
(2) خروج یمانی و خراسانی
(3) ندائے آسمانی
(4) نفس زکیہ کا قتل
(5) مقام بیداء میں زمین کا دھنس جانا
علامہ مجلسي رح اپنی کتاب بحار الأنوار میں شیخ صدوق کی کتاب اکمال الدین سے روایت نقل کرتے ہیں:
⬅️ *34- ك، إكمال الدين بِهَذَا الْإِسْنَادِ عَنِ الْأَهْوَازِيِّ عَنِ ابْنِ أَبِي عُمَيْرٍ عَنْ عُمَرَ بْنِ حَنْظَلَةَ قَالَ سَمِعْتُ أَبَا عَبْدِ اللَّهِ ع يَقُولُ‏ قَبْلَ قِيَامِ الْقَائِمِ ع خَمْسُ عَلَامَاتٍ مَحْتُومَاتٍ الْيَمَانِيُّ وَ السُّفْيَانِيُّ وَ الصَّيْحَةُ وَ قَتْلُ النَّفْسِ الزَّكِيَّةِ وَ الْخَسْفُ بِالْبَيْدَاءِ.*
ترجمة:”امام صادق ع نے فرمایا: القائم ع کے قیام سے قبل پانچ علامتیں حتمی طور پر ظاہر ہوں گی۔ خروج یمانی ، خروج سفیانی ، ندائے آسمانی ، نفس زکیہ کا قتل اور مقام بیداء میں زمین کا دھنسنا۔”
*[بحار الأنوار مجلسي (ط – بيروت) ، ج‏ 52 ، ص: 204]*
[روایات میں بعض مشترک علامات ہیں جن میں کہیں پہ یمانی کا ذکر ہے تو کہیں پہ مختلف طرح سے خراسانی کا اور کہیں پہ دونوں کا ساتھ موجود ہے لہذٰا یہ دونوں ایک ہی پوائنٹ میں شامل علائم حتمیہ میں سے ہیں۔]
🔵 *سید یمانی کا پرچم ہدایت کا پرچم ہے*
متعدد احادیث کے مطابق سید خراسانی ، سید یمانی اور سفیانی کا خروج ایک ہی سال ، ایک ہی مہینہ میں اور ایک ہی دن میں ہو گا جس سے واضح ہوتا ہے ان تینوں کا زمانہ ایک ہی ہے جس میں ان کی جنگیں ہوں گی۔
⬅️ *52- غط، الغيبة للشيخ الطوسي الْفَضْلُ عَنْ سَيْفِ بْنِ عَمِيرَةَ عَنْ بَكْرِ بْنِ مُحَمَّدٍ الْأَزْدِيِّ عَنْ أَبِي عَبْدِ اللَّهِ ع قَالَ‏ خُرُوجُ الثَّلَاثَةِ الْخُرَاسَانِيِّ وَ السُّفْيَانِيِّ وَ الْيَمَانِيِّ فِي سَنَةٍ وَاحِدَةٍ فِي شَهْرٍ وَاحِدٍ فِي يَوْمٍ وَاحِدٍ وَ لَيْسَ فِيهَا رَايَةٌ بِأَهْدَى مِنْ رَايَةِ الْيَمَانِيِّ يَهْدِي إِلَى الْحَقِّ.*
ترجمة:”امام جعفر الصادق ع نے فرمایا: خراسانی ، سفیانی اور یمانی کا خروج ایک ہی سال ، ایک ہی مہینہ اور ایک ہی دن میں ہو گا۔ ان میں یمانی کا جھنڈا ہدایت کا پرچم ہو گا وہ حق کی طرف ہدایت کرے گا۔”
*[بحار الأنوار مجلسي (ط – بيروت) ، ج‏ 52 ، الصفحة 210]*
ایک اور روایت جس میں سید یمانی کے پرچم کی خاصیت کو صراحت کے ساتھ بیان کیا گیا ہے کہ یہ پرچم ہدایت کا پرچم ہو گا اور لوگوں کے لئے اس میں شامل ہونا واجب ہے کیونکہ یہ پرچم بھی خراسانی کے پرچم کی طرح امام مھدی ع کا پرچم ہی ہو گا اور اسی مقصد کی طرف دعوت دے گا۔ ملاحظہ فرمائیں ایک روایت جو حضرت ابوبصیر سے مروی ہے کہ امام جعفر الصادق ع نے فرمایا:
⬅️ *خُرُوجُ السُّفْيَانِيِّ وَ الْيَمَانِيِّ وَ الْخُرَاسَانِيِّ فِي سَنَةٍ وَاحِدَةٍ وَ فِي شَهْرٍ وَاحِدٍ فِي يَوْمٍ وَاحِدٍ وَ نِظَامٍ كَنِظَامِ الْخَرَزِ يَتْبَعُ بَعْضُهُ بَعْضاً فَيَكُونُ الْبَأْسُ مِنْ كُلِّ وَجْهٍ وَيْلٌ لِمَنْ نَاوَاهُمْ وَ لَيْسَ فِي الرَّايَاتِ أَهْدَى مِنْ رَايَةِ الْيَمَانِيِّ هِيَ رَايَةُ هُدًى لِأَنَّهُ يَدْعُو إِلَى صَاحِبِكُمْ فَإِذَا خَرَجَ الْيَمَانِيُّ حَرَّمَ بَيْعَ السِّلَاحِ عَلَى النَّاسِ وَ كُلِّ مُسْلِمٍ وَ إِذَا خَرَجَ الْيَمَانِيُّ فَانْهَضْ إِلَيْهِ فَإِنَّ رَايَتَهُ رَايَةُ هُدًى وَ لَا يَحِلُّ لِمُسْلِمٍ أَنْ يَلْتَوِيَ عَلَيْهِ فَمَنْ فَعَلَ فَهُوَ مِنْ أَهْلِ النَّارِ لِأَنَّهُ يَدْعُو إِلَى الْحَقِّ وَ إِلى‏ طَرِيقٍ مُسْتَقِيمٍ‏…*
ترجمة:” سفیانی ، یمانی اور خراسانی کے خروج کا سال ، مہینہ اور دن ایک ہو گا وہ ریڑھ کے مہروں کی مانند منظم ہو کر پے در پے آئیں گے ان میں سے ہر ایک کی جنگی صورت دوسرے سے مختلف ہو گی اس کے لئے ہلاکت ہو کہ جو ان کے مقابلے میں آئے۔ ان میں یمانی کا پرچم ہدایت کی طرف رہنمائی کرنے والا ہو گا (گویا) وہ ہدایت کا پرچم ہو گا وہ لوگوں کو تمہارے إمام کی طرف بلائے گا۔ جس وقت یمانی خروج کریں گے تو تمام لوگوں پر حتیٰ کہ مسلمانوں پر بھی اسلحہ کی خرید و فروخت پر پابندی لگا دیں گے لہذٰا جب وہ خروج کریں تو اس لشکر میں شامل ہو جانا بلاشبہ اس کا پرچم ہدایت کا پرچم ہے۔ کسی مسلمان کے لئے جائز نہیں کہ اس کے لشکر میں شامل ہونے سے گریز کرے جو بھی ایسا کرے گا وہ جہنمی ہے کیونکہ وہ صرف حق اور صراط مستقیم کی طرف ہی دعوت دیں گے۔”
*[الغيبة للنعماني ، الصفحة 264 // بحار الأنوار مجلسي (ط – بيروت) ، ج‏ 52 ، ص: 232]*
اب اس روایت میں اور دیگر روایات میں سید یمانی کے پرچم کو سب سے زیادہ ہدایت والا پرچم قرار دیا گیا ہے اس کی متعدد وجوہات ہو سکتی ہیں:
1️⃣ سید یمانی کا قیام امام زمانہ ع کے قریبی دور کے ساتھ متصل ہے جس سے واضح ہوتا ہے یمنی تحریک اس دور کی دوسروں تحریکوں میں سب سے زیادہ حق کی طرف بلانے والی پاور فل انقلابی تحریک ہو گی جو مختلف علاقوں میں انقلاب کی ایک نئی لہر جنم دے گی۔
2️⃣ چونکہ ایرانی انقلاب سید خراسانی اور سید یمانی کے قیام کا پہلا مرحلہ ہے اور سید خراسانی کا اس کو لے کر چلنا نیز اس کو وسعت دینا پھر وسیع حکمرانی کی بدولت مختلف علاقوں میں لوگوں کی تربیت کرنا ، اپنے حمایتی افراد پیدا کرنا پھر ان حمایتی افراد کا لشکر پیدا ہونا یہ سید خراسانی کے لئے ایک مشکل ترین مرحلہ ہے جس میں سید خراسانی مختلف علاقوں کے لئے مختلف strategy اپنائیں گے
اسی لئے سید خراسانی کے پاس زیادہ اتھارٹی ہے جبکہ سید یمانی اس وقت کی اپنی طاقتور تحریک کے ساتھ قیام کرے گا جس کو ایرانیوں کی بھی سپورٹ حاصل ہو گی اور یہ درحقیقت اسی ہدف کو لے کر حرکت میں آئے گا جو ہدف ایرانیوں کا تھا اور لوگوں کو حق کی طرف دعوت دیتا جائے گا اور مضبوط ترین ہوتا جائے گا اور پاور حاصل کرنے کے بعد پھر خراسانی و یمانی مل کر سفیانی اور عالمی طاقتوں کا مقابلہ کریں گے۔
⬅️ نتیجہ: خراسانی و یمانی امام زمانہ ع کے مضبوط ترین لشکر ہیں اور دونوں کی الگ الگ نوعیت کے لحاظ سے الگ الگ اہمیت ہے اگرچہ خراسانی کی ذمہ داری زیادہ ہے لیکن یمانی کا بھی اپنا ایک مقام ہے۔ جس کے پرچم کو ہدایت کا پرچم قرار دیا گیا ہے اس کا یہ مطلب نہیں کہ خراسانی کا پرچم ہدایت والا نہیں بلکہ یمانی کے قیام کی نوعیت خراسانی سے مختلف ہو گی یمانی کا براہ راست قیام ہے جبکہ خراسانی کی مختلف علاقوں میں Engagement ہے نیز یمنی انقلاب اس وقت کا نیا انقلاب ہو گا جو ظہور امام ع کے قریب ترین مراحل میں سے ہے اسی لئے اس انقلاب کی الگ سے اہمیت کو واضح کیا گیا ہے۔
.
 
*لشکر سفیانی کا خروج اور فتنہ و فساد برپا ہونا*
امام مھدی ع کے ظہور سے قبل دو طرح کی علامات ظاہر ہونی ہیں جن میں ایک غیر حتمی علامات ہیں جو کہ جنرل علامات کی کیٹیگری میں آتی ہیں جبکہ دوسری حتمی علامات ہیں جن کا وقوع پذیر ہونا لازم ہے یقینی و حتمی ہے یعنی یہ نشانیاں ہر صورت میں پوری ہوں گی۔ انہی میں سے ایک لشکر سفیانی کا خروج بھی ہے جو کہ حتمی ہے اور امام جعفر الصادق ع کا فرمان بھی ہے:
⬅️ *32- ك، إكمال الدين بِهَذَا الْإِسْنَادِ عَنِ الْأَهْوَازِيِّ عَنْ صَفْوَانَ عَنْ عِيسَى بْنِ أَعْيَنَ عَنِ الْمُعَلَّى بْنِ خُنَيْسٍ عَنْ أَبِي عَبْدِ اللَّهِ ع قَالَ‏ إِنَّ أَمْرَ السُّفْيَانِيِّ مِنَ الْأَمْرِ الْمَحْتُومِ وَ خُرُوجَهُ فِي رَجَبٍ.*
ترجمة:”امام جعفر الصادق ع نے فرمایا: سفیانی کا خروج بلاشبہ حتمی أمر ہے اور اس کا خروج ماہ رجب میں ہو گا۔”
*[بحار الأنوار مجلسي (ط – بيروت)، ج‏ 52 ، ص: 204]*
__________________________________
🔴 *سفیانی کا خروج اور یہودیوں کی حمایت*
سفیانی کے متعلق روایات میں تفصیل بیان ہوئی ہے کہ اس کا تعلق خاندانِ بنی امیہ سے ہو گا جو شام میں قیام کرے گا اور پھر لوگوں کا قتل عام کرے گا۔ اصل میں سفیانی ایک character کا نام ہے جس کا مقصد خدا کی راہ میں قدم اٹھانے والوں کے راستے میں رکاوٹ بننا ہے۔ اور لشکر سفیانی کلمہ گو مسلمانوں کا لشکر ہو گا جو نام نہاد مسلمان ہوں گے لیکن ان کا کردار یہودیوں جیسا ہو گا اس کے لشکر میں یہود و روم بھی ہوں گے کیونکہ یہ لشکر خراسانی و یمانی کا مقابلہ کرنے کے لئے یہودیوں اور روم سے گٹھ جوڑ کرے گا یعنی درحقیقت یہ دجالی لشکر کا حصہ بنے گا کیونکہ یہ ان کے مقصد کے لئے کام کرے گا۔ روایات کے مطابق سفیانی شام میں خروج کرے گا بعض میں اردن اور شام کا سرحدی علاقہ ملتا ہے اور یہ شام اور اردن پہ غلبہ حاصل کرے گا۔ اس کے خروج سے قبل شام میں لوگوں کا آپس میں شدید اختلاف ہو گا جیسا کہ امیرالمؤمنین ع کی روایت ہے:
⬅️ *95- ني، الغيبة للنعماني ابْنُ عُقْدَةَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُفَضَّلِ عَنِ ابْنِ فَضَّالٍ عَنْ ثَعْلَبَةَ عَنْ مَعْمَرِ بْنِ يَحْيَى‏ عَنْ دَاوُدَ الدِّجَاجِيِّ عَنْ أَبِي جَعْفَرٍ ع قَالَ‏ سُئِلَ أَمِيرُ الْمُؤْمِنِينَ عَلَيْهِ السَّلَامُ عَنْ قَوْلِهِ تَعَالَى‏… فَقَالَ انْتَظِرُوا الْفَرَجَ مِنْ ثَلَاثٍ فَقُلْتُ يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ وَ مَا هُنَّ فَقَالَ اخْتِلَافُ أَهْلِ الشَّامِ بَيْنَهُمْ وَ الرَّايَاتُ السُّودُ مِنْ خُرَاسَانَ وَ الْفَزْعَةُ فِي شَهْرِ رَمَضَانَ فَقِيلَ وَ مَا الْفَزْعَةُ فِي شَهْرِ رَمَضَانَ‏…*
ترجمة:”امام محمد باقر ع سے روایت ہے کہ جب امیرالمؤمنین ع سے اس فرمان الٰہی کی تفسیر معلوم کی گئی تو آپ ع نے فرمایا: تین نشانیوں کے پورا ہونے تک امام مھدی ع کے ظہور کا انتظار کرو۔ پوچھا گیا وہ نشانیاں کون سی ہیں؟ تو آپ ع نے فرمایا:
(1) اہل شام کا آپس میں اختلاف
(2) خراسان سے سیاہ جھنڈوں کا بلند ہونا
(3) ماہ رمضان میں خوف کی نشانی کا ظاہر ہونا
*[الغيبة للنعماني الصفحة 260 // بحار الأنوار مجلسي ، ج 52 ، الصفحة 229]*
___________________________________
🔴 *مغربی افواج کی شام میں مداخلت*
روایات کے مطابق سفیانی کے خروج سے قبل مغربی افواج شام میں ہوں گی جن کے اپنے اپنے مقاصد ہوں گے اور اپنے مقاصد کی تکمیل کے لئے پھر ان کے درمیان سرزمین شام پر جنگیں ہوں گی جن میں دو گروہ آپس میں لڑیں گے پھر سفیانی اس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے دونوں کو شکست دے کر شام میں غلبہ حاصل کر لے گا بعض روایات کے مطابق یہ روس سے بھی جنگ کرے گا۔ پھر ان جنگوں کی وجہ سے جو مغربی افواج کی مداخلت کی وجہ سے ہوں گی شام کی معیشت بری طرح damage ہو چکی ہو گی اور قحط کا سماں ہو گا جیسا کہ امام باقر ع کی روایت سے اس کا استدلال ہوتا ہے:
⬅️ *94- ني، الغيبة للنعماني عَلِيُّ بْنُ أَحْمَدَ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ مُوسَى الْعَلَوِيِّ عَنْ عَلِيِّ بْنِ إِبْرَاهِيمَ بْنِ هَاشِمٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ حَفْصٍ عَنْ عَمْرِو بْنِ شِمْرٍ عَنْ جَابِرٍ الْجُعْفِيِّ قَالَ‏ سَأَلْتُ أَبَا جَعْفَرٍ مُحَمَّدَ بْنَ عَلِيٍّ ع عَنْ قَوْلِ اللَّهِ تَعَالَى‏ وَ لَنَبْلُوَنَّكُمْ بِشَيْ‏ءٍ مِنَ الْخَوْفِ وَ الْجُوعِ‏ فَقَالَ يَا جَابِرُ ذَلِكَ خَاصٌّ وَ عَامٌّ فَأَمَّا الْخَاصُّ مِنَ الْجُوعِ بِالْكُوفَةِ يَخُصُّ اللَّهُ بِهِ أَعْدَاءَ آلِ مُحَمَّدٍ فَيُهْلِكُهُمْ وَ أَمَّا الْعَامُّ فَبِالشَّامِ يُصِيبُهُمْ خَوْفٌ وَ جُوعٌ مَا أَصَابَهُمْ بِهِ قَطُّ وَ أَمَّا الْجُوعُ فَقَبْلَ قِيَامِ الْقَائِمِ ع وَ أَمَّا الْخَوْفُ فَبَعْدَ قِيَامِ الْقَائِمِ ع.*
ترجمة:”جابر بن جعفی سے روایت ہے کہ میں نے امام محمد باقر ع سے اللہ تعالٰی کے اس فرمان کے متعلق سوال کیا: و لَنَبْلُوَنَّكُمْ بِشَيْ‏ءٍ مِنَ الْخَوْفِ وَ الْجُوعِ‏ ، تو آپ ع نے فرمایا ایک بھوک عام ہے اور ایک بھوک (قحط) خاص ہے بہرحال وہ خاص بھوک کوفہ میں ہو گی اور یہ بھوک اللہ تعالٰی آل محمد کے دشمنوں پہ ڈالے گا جس سے وہ ہلاک ہو جائیں گے۔ لیکن عام بھوک شام میں ہو گی ان کو ایسی بھوک و قحط کا سامنا کرنا پڑے گا جس کی مثال نہ ملے گی۔ بہرحال بھوک و قحط قائم ع کے ظھور سے پہلے ہو گی اور خوف و ڈر قائم ع کے ظھور کے بعد ہو گا۔”
*[بحار الأنوار مجلسي ، ج 52 ، الصفحة 229]*
___________________________________
🔴 *سفیانی کے اگلے مراحل*
شام میں غلبہ حاصل کرنے کے بعد سفیانی خراسانی کی طرف پیش قدمی کرے گا اور عراق پہ چڑھائی کرے گا جہاں ساٹھ ہزار لوگوں کا قتل عام کرے گا اور پھر لشکر خراسانی جن کے ساتھ لشکر یمانی بھی ہو گا یعنی ایرانی و یمنی عراق آ کر سفیانی کی فوج کو شکست دیں گے (عراق میں بھی سفیانی کے خلاف مزاحمتی گروہ ہوں گے) پھر یہ وہاں سے فرار ہو گا اس کی فوج بکھر چکی ہو گی اب کچھ روایات میں ہے کہ وہ پھر مسلح ہو کر فلسطین کی طرف پیش قدمی کرے گا جہاں اس کو شکست سے دو چار ہونا پڑے گا پھر امام مھدی ع سے جنگ کے لئے سفیانی مکہ و مدینہ کا رخ کرے گا جہاں (خسف البیداء) مکہ و مدینہ کے درمیان سرزمین میں شگاف ہو گا جس میں یہ اور اس کا لشکر دھنس جائے گا۔
🔴 *سفیانی اور آج کے دور میں احتمالات*
جب ہم احادیث کا مطالعہ کرتے ہیں تو ایک چیز واضح ہوتی ہے کہ وہ سفیانی جو آخر میں خروج کرے گا اس سے پہلے بھی سفیانی ہوں گے جو اس کی راہ ہموار کریں گے یعنی اس کی تحریک کی بنیاد رکھیں گے۔ جیسا کہ ہم نے پہلے واضح کیا کہ سفیانی لشکر میں یہودی بھی ہوں گے جو خراسانی اور یمانی کے مقابل سفیانی کا ساتھ دیں گے۔ آج اگر ہم حالات دیکھیں تو بلاشبہ سفیانی کی تحریک شروع ہے اس کا character واضح ہے ، آج عرب ممالک کی حالت ہمارے سامنے ہے سعودی عرب ، اردن ، امارات ، قطر وغیرہ حتیٰ کہ ترکی جو ڈراموں اور موویز سے لوگوں کے زہن خراب کر رہا ہے اور بڑا ہیرو بنتا ہے ان سب کی منافقت اور یہود نوازی اور یہودیوں سے ان کی دوستی سب واضح ہے جو فلسطین ، ایران اور یمن کے مقابل یہودیوں کو سپورٹ کر رہے ہیں یہی تو نشانیاں ہیں جو تیزی سے تکمیل کی طرف جا رہی ہیں بس امام مھدی ع کے ظہور کا انتظار ہے ورنہ لشکر خراسانی بھی واضح ہے یمانی بھی اور سفیانی بھی۔ اور ان سب کی آپسی جنگیں بھی واضح ہیں۔ پس لوگ صحیح راستے کا انتخاب کریں کہیں ان نام نہاد مسلمانوں کی بدولت ہم یہودیوں کے ساتھ تو نہیں ٹھہرے۔ پس قوی و معتبر احتمال ہے کہ تینوں لشکر بن چکے ہیں بس ان کے آخری مراحل پورے ہونے ہیں۔
.
 
*دجال کا خروج اور اس کا فتنہ*
دجال کا فتنہ اور دجالی گروہ کا خروج حتمی نشانیوں میں سے ہے جس کے متعلق روایات میں تفصیل بیان ہوئی ہے۔ احادیث کے میں ہے کہ: *”حضرت آدم ع کی پیدائش سے لے کر روز آخر تک دجال سے بڑا فتنہ کوئی نہ ہو گا۔”* ہر نبی نے اپنی امت کو دجال کے فتنے سے ڈرایا ہے جس سے معلوم ہوتا ہے ہر امت میں دجال کا تصور موجود رہا ہے۔ دجال کے متعلق شیعه منابع میں کم روایات ہیں تقریباً 8 یا 10 تک ہیں جبکہ أھل سنت منابع میں بہت زیادہ روایات ہیں۔ دجال کا مطلب وہ شخص ہے جو دوسروں کو دھوکہ و فریب دیتا ہے گمراہ کرتا ہے لہذٰا دجال ایک مکمل character کا نام ہے یعنی ایک ایسا گروہ اور ان کا لیڈر ہو گا جو لوگوں کو مختلف ذرائع سے فریب دے کر انہیں اپنے ساتھ ملائے گا یعنی لوگوں کی نظر میں وہ super power کی حیثیت رکھتا ہو گا۔ اب وہ ذرائع جن کے تحت یہ لوگوں کو فریب دے گا وہ مختلف ہوں گے۔ یعنی اس کے پاس مال و دولت کی فراوانی ہو گی ، جدید ترین ٹیکنالوجی ہو گی ، جدید ترین ویپنز ہوں گے وغیرہ۔
بعض لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ جب امام مھدی ع ظہور فرمائیں گے تو پھر وہی پہلا تلواروں والا زمانہ ہو گا گھڑ سواری کا زمانہ ہو گا۔ نہیں ایسا نہیں ہے بلکہ وہ جدید ترین ٹیکنالوجی کا زمانہ ہو گا اور امام مھدی ع کے پاس بھی جدید ترین ٹیکنالوجی ہو گی کیونکہ روایات کے مطابق ایرانی و یمانی یا جو دوسرے گروہ ہیں وہ اپنا سب کچھ ، ٹیکنالوجی ویپنز سمیت امام مھدی ع کے حوالے کریں گے یعنی یہ امام مھدی ع کے لئے قوت فراہم کریں گے۔ لہذٰا ضروری ہے کہ جو ملک امام مھدی ع کا ساتھ دے گا وہ خود مختار ہو وہاں شریعت اسلامی یعنی اسلامی حکومت کا نفاذ ہو وہ ملک IMF کا مقروض نہ ہو اور اسی خودمختاری کی حالت میں وہ ترقی کے منازل طے کرے پھر وہ اس قابل ہو کے یہود و نصارٰی کا مقابلہ کر سکے تب امام مھدی ع کا ظہور ہو گا۔ یہ بھی ذہن میں رہے جس طرح ہم امام مھدی ع کے ظہور کا انتظار اور ان کے لئے راہ ہموار کر رہے ہیں اسی طرح یہودی بھی دجال کے خروج کے انتظار میں ہیں اور اس کے لئے راہ ہموار کر رہے ہیں جس کو ہم Agents of Dajjal and Freemasonry کے ٹائٹل میں الگ سے بیان کریں گے۔
____________________________________
⬅️ *دجال کے متعلق نتیجه خیز نکات*
اس تحریر میں ہم طوالت کے خوف سے احادیث نقل نہیں کریں گے بلکہ احادیث کا خلاصہ اور نتیجہ مختلف نکات میں پیش کریں گے تا کہ بآسانی بات اور نتیجہ پہنچایا جا سکے۔ کمال الدین و تمام النعمہ میں امام علی عليه السلام کی ایک طویل روایت ہے جس کا مفہوم کچھ یوں ہے:
*”دجال کی ایک آنکھ ہو گی جو اس کی پیشانی پر ہو گی جو کہ ستارہ صبح کی طرح چمک رہی ہو گی اس پہ کافر لکھا ہو گا جس کو عالم و جاہل سب پڑھ لے گا اور اس کی جو سواری (خچر) ہے وہ سفید ہو گی اور اس کا ایک قدم ایک میل کے برابر ہو گا۔ وہ سمندروں میں گھس جائے گا اس کے ساتھ ساتھ سورج چلے گا۔ جب وہ خروج کرے گا تو شدید قحط ہو گا۔ (اپنے ساتھیوں کی ضرورت پوری کرے گا)۔ اس کے بعد وہ خدائی دعویٰ کرے گا اور جب وہ اپنے ساتھیوں کو بلائے گا تو ساری دنیا میں اس کی آواز سنی جائے گی۔”*
آخرالزماں کے متعلق جو احادیث بیان ہوئی ہیں ان میں اکثر symbolic language استعمال ہوئی ہے۔ کیونکہ اس وقت اسی زمانے کے حساب سے جناب رسول خدا اور آئمه أھل بیت ع نے احوال بیان کئے لیکن ان میں بیشمار مطالب پنہاں ہیں جو وقت کے ساتھ ساتھ آنے والے زمانے کے لحاظ سے آشکار ہوتے ہیں۔ اس روایت میں بھی ساری علامتی چیزیں بیان ہوئی ہیں۔ جس کی وضاحت آیت اللہ العظمیٰ ناصر المکارم الشیرازی نے اپنے رسالہ “فلسفہء انتظار” میں انتہائی أحسن انداز میں بیان کی ہے۔ اس روایت کی تشریح کو ہم نکات میں پیش کر رہے ہیں۔
1️⃣ روایت میں موجود نکات واضح کرتے ہیں کہ دجال ایک character کا نام ہے۔ دجال کی ایک آنکھ اس کے مادی پہلوؤں کو بیان کرتی ہے جس کا مطلب ہے دجالی گروہ اپنے مادی مقاصد کے حصول کے لئے فقط اپنے ذاتی مفاد اور ترجیحات کو اہمیت دیتے ہیں اور یہ لوگ سب کچھ اسی نگاہ و پہلو سے دیکھتے ہیں ان کے ہاں جائز و ناجائز کا کوئی فرق نہیں ہے۔
2️⃣ آنکھ کے صبح کے ستارہ کی طرح روشن ہونے اور کافر لکھے ہونے سے مراد یہ ہے کہ اس کی یہ بری خاصیت واضح ہو گی لیکن لوگ پھر بھی اس کی فریب کاری میں مبتلا ہوتے جائیں گے نیز سب عالم و جاہل کو پتہ ہو گا یہ کافر ہے اس کے باوجود بھی سب اپنے مادی مقاصد کے حصول کے لئے اس کے جھانسے میں آئیں گے۔
3️⃣ اس کی سواری ، اس کا ایک قدم ایک میل کے برابر ہونا اور سمندروں میں سفر کرنا اس بات کی دلالت کرتا ہے کہ یہ گروہ اور ان کا لیڈر ترقی یافتہ ہو گا اور لوگوں پہ غلبہ حاصل کرے گا اس کے پاس بحر و بر سب کے لئے جدید ٹیکنالوجی ہو گی جس کے ذریعے یہ سمندروں میں سفر کرے گا اور ایک طویل سفر جہاز یا طیاروں کے ذریعے لمحہ بھر میں طے کرے گا۔ یعنی یہ سب کچھ اس کی ترقی پہ دلالت کرتا ہے۔
4️⃣ سورج کا اس کے ساتھ چلنے سے مراد یہ ہے کہ یہ اتنا ترقی یافتہ ہو گا کہ اپنے مادی مال و دولت کی چمک دمک اور ترقی سے لوگوں کو اپنی طرف مائل کرے گا اور ان پر غلبہ حاصل کرے گا۔ اس کا ساتھ دینا اور مراعات حاصل کرنا اس کے ساتھ لوگوں کی اولین ترجیح بن جائے گی۔ جو اس کی مخالفت کرے گا وہ قحط میں مبتلا ہو گا اور جو حمایت کرے گا اس کی مالی امداد کرے گا یا قرض کی صورت میں۔
5️⃣ اس کا خدائی دعوٰی کرنا اس بات کی دلالت کرتا ہے کہ لوگ اس کے غلام بنتے جائیں گے اور جب بھی وہ کوئی بات کرے گا یا statement دے گا تو اس پہ لوگ عمل کریں گے اور اس کی آواز پر لبیک کہیں گے۔ ان لوگوں کے لئے وہ ایک خدا کی حیثیت رکھتا ہو گا۔ اس کی فریب کاری بظاہر دنیاوی فائدہ و راحت دے گی جسے دنیاوی جنت کہا گیا ہے لیکن درحقیقت وہ جہنم ہو گی اور لوگ اس کے فریب کے باعث اس میں مبتلا ہوں گے۔
*[نوٹ: بعض محققین نے یہ احتمال دیا ہے کہ یہ دجال ابلیس ہی ہے کیونکہ ابلیس بھی ایک بری صفت کا نام ہے یہ دھوکہ و فریب دینے میں بروں میں سب کا استاد ہے حتیٰ کہ یہودیوں کا باقاعدہ ایک فرقہ ہے جو ابلیس کو اپنی مدد کے لئے پکارتے ہے اور پھر خدا نے بھی اپنی حجت تمام کرنی ہے لہذٰا ہو سکتا ہے ابلیس بذاتِ خود اپنے شیطان صفت لوگوں کو ساتھ ملا کر اپنی پوری قوت و طاقت سے امام مھدی ع کے مقابل میدان میں وارد ہو۔]*
_____________________________________
🔵 نتیجہ:
جس طرح امام مھدی ع کے انصار موجود ہیں اسی طرح دجال کے انصار بھی موجود ہیں۔ آخری زمانے کی جنگ سب سے بڑی جنگ ہو گی جس میں دو گروہ ہوں گے:
⬅️ ایک طرف امام مھدی ع کا لشکر جس میں فرشتے ، حضرت عیسٰی ع ، لشکر خراسانی ، لشکر یمانی ، شام کے ابدال (مؤمنین) ، مصر کے نجباء و دیگر گروہ شامل ہوں گے۔
⬅️ دوسری طرف دجال کا لشکر جس میں یہود و نصارٰی ، نان مسلم ، شیطان صفت لوگ ، سفیانی کا لشکر (نام نہاد مسلمانوں کا لشکر جو امام مھدی ع کے مقابل دجالی لشکر کا ساتھ دے گا) ، یاجوج ماجوج کا لشکر (جس کی ہم الگ سے وضاحت کریں گے۔)
آج یہ سارے لشکر بن چکے ہیں بس امام مھدی ع کے ظہور کا انتظار ہے۔ پھر ان کی آپس میں سب سے بڑی جنگ ہو گی جس میں فتنہ و فساد کا خاتمہ ہو گا ، انسانی حقوق کے نام نہاد علمبرداروں کا صفایا ہو گا اور امام مھدی ع فاتح ہوں گے اور زمین کو عدل و انصاف سے پر کر دیں گے۔
خدا ہمیں بھی امام مہدی ع کے انصار میں شمار کرے اور ہم سب کو جلد وہ دن دکھائے آمین۔
.
 
*سید خراسانی در روایاتِ أھل سنت*
.
کتب اھل سنت اور شیعہ میں امام مھدی ع کے ظہور سے قبل مختلف لشکر کا ذکر موجود ہے جن میں مرکزی کردار ایک ایرانی لشکر کے سربراہ سید خراسانی کا ہے روایات کے مطابق امام مھدی ع کے لشکر کی کمانڈ انہی کے ہاتھ میں ہو گی باقی لشکر انہی کی حمایت میں ہوں گے جیسے سید یمانی کا لشکر اور شعیب بن صالح (تہرانی) سب انہی کے حمایت یافتہ ہوں گے باقی لوگ گروہ در گروہ ان میں شامل ہوتے جائیں گے نیز روایات میں سید یمانی کے پرچم کو ہدایت کا پرچم کہا گیا ہے کیونکہ یہ ظھور امام کے قریبی دور میں ہو گا اور یمن میں مثالی انقلاب برپا ہو گا پھر ایرانی اور یمنی کا گٹھ جوڑ ہو گا یہ مل کر لشکر سفیانی جو کہ ایک کلمہ گو نام نہاد مسلمانوں کا لشکر ہو گا اور دجالی لشکر کا حمایت یافتہ ہو گا ان کے ساتھ ان کی مختلف مقامات پہ لڑائیاں ہوں گی اور سید خراسانی کے کمانڈر شعیب بن صالح ان کے تعاقب میں نکلیں گے اور انہیں شکست دیتے ہوئے امام مھدی ع کی جا کر بیعت کریں گے اور پھر مزید معرکوں کا تسلسل ہو گا۔ مسند احمد ، جامع ترمذی ، البدایہ والنہایہ کی روایت کے مطابق لشکر خراسانی کو کوئی بھی نہیں روک پائے گا اور یہ فلسطین بیت المقدس میں اپنا پرچم نصب کریں گے۔
*[نوٹ: روایات میں خراسان کی بہت فضیلت و اہمیت بیان ہوئی ہے۔ ہارون الرشید کے انتقال کے بعد اس کے بیٹوں امین اور مامون کے درمیان خلافت کے معاملے میں نزاع پیدا ہوا امین مارا گیا اور مامون نے بغداد کی بجائے خراسان کو مرکز بنایا۔ اب مامون کے لئے امام رضا علیہ السلام کا وجود سب سے بڑا خطرہ تھا اس نے امام ع کو مدینہ سے خراسان بلوایا یوں خراسان أھل بیت ع کے چاہنے والوں کا مرکز بنتا گیا اور نشیب و فراز کے باوجود آج بھی یہ تشیع کے ایک مرکزی علاقے کی حیثیت رکھتا ہے۔]*
______________________________________
⬅️ اس حصہ میں ہم روایات کو تحریر میں پیش نہیں کریں گے بلکہ اہلسنت امام بخاری (صحیح بخاری کے مؤلف) کے استاد نعیم بن حماد کی کتاب “الفتن” سے سکین پیش کر رہے ہیں جن کا خلاصہ یہ ہے:
1️⃣ رسول اللہ کے بعد ان کے أھل بیت ع کو مشکلات پیش آئیں گی پھر خدا تعالٰی امام مھدی ع کے ظہور سے قبل سید خراسانی کو ظالموں پہ مسلط کر دے گا۔
2️⃣ سید خراسانی امام مھدی ع کے ظہور کے لئے راہ ہموار کرے گا اور مختلف علاقوں میں اپنے حمایت یافتہ افراد پیدا کرے گا۔
3️⃣ امام مھدی ع کے قریبی دور میں سید خراسانی کے لشکر کا کمانڈر شعیب بن صالح ہو گا جو مختلف علاقوں میں دشمنان اسلام کو شکست دے گا۔
4️⃣ سید خراسانی کے دائیں ہاتھ پہ کوئی نشانی ہو گی جس کو تل کہا گیا ہے۔
5️⃣ اس کی حکومت اور لشکر باقی رہے گا یہاں تک کہ یہ سب کچھ امام مھدی ع کے حوالے کر دے گا۔
🖊 محمد ثقلین عباس