حضرت عائشہ کا ازواج رسول ﷺ سے حسد

ہشام نے انہیں ان کے والد نے اور ان سے حضرت عائشہ نے بیان کیا کہ خدیجہ علیہ السلام کی بہن ہالہ بنت خویلد رض نے ایک مرتبہ آنحضرت ص سے اندر آنے کی اجازت چاہی تو آپ کو حضرت خدیجہ ع کی اجازت لینے کی ادا یاد آگئی، آپ چونک اٹھے اور فرمایا اللہ ! یہ تو ہالہ ہیں۔ حضرت عائشہ نے کہا کہ مجھے اس پر بڑی غیرت آئی۔ میں نے کہا آپ قریش کی کسی بوڑھی کا ذکر کیا کرتے ہیں جس کے مسوڑوں پر بھی دانتوں کے ٹوٹ جانے کی وجہ سے (صرف سرخی باقی رہ گئی تھی) اور جسے مرے ہوئے بھی ایک زمانہ گزر چکا ہے۔ اللہ تعالی نے آپ کو اس سے بہتر بیوی دے دی ہے۔
📚(صحیح بخاری/ انٹرنیشنل نمبرنگ : 3821)
📖حضرت انس نے بیان کیا کہ نبی کریم ص اپنی ایک زوجہ (عائشہ رض) کے یہاں تشریف رکھتے تھے۔ اس وقت ایک زوجہ (زینب بنت جحش رض) نے آنحضرت ص کے لئے ایک پیالے میں کچھ کھانے کی چیز بھیجی جن کے گھر میں حضور اکرم ص اس وقت تشریف رکھتے تھے انہوں نے خادم کے ہاتھ پر (غصہ میں مارا جس کی وجہ سے کٹورہ گر کر ٹوٹ گیا۔ پھر حضور اکرم ص نے کٹورا لے کر ٹکڑے جمع کئے اور جو کھانا اس برتن میں تھا اسے بھی جمع کرنے لگے اور (خادم سے) فرمایا کہ تمہاری ماں کو غیرت آگئی ہے۔ اس کے بعد خادم کو روکے رکھا۔ آخر جن کے گھر میں وہ کٹورہ ٹوٹا تھا ان کی طرف سے نیا کٹورہ منگایا گیا اور آنحضرت ص نے وہ نیا کٹورہ ان زوجہ مطہرہ کو واپس کیا جن کا کٹورہ توڑ دیا گیا تھا اور ٹوٹا ہوا کٹورہ ان کے یہاں رکھ لیا جن کے گھر میں وہ ٹوٹا تھا۔
📚(صحیح بخاری / انٹرنیشنل نمبرنگ : 5225)