
حضرت عبداللہ بن مسعود مسجد میں بیٹھے دو ایسے آدمیوں کے پاس سے گذرے جن کا قرآن کی ایک آیت کے متعلق اختلاف ھوگیا تھا ان میں سے ایک نے کہا مجھے یہ آیت حضرت عمر نے پڑھائی ھے توابن مسعود نے کہا تم اس آیت کو اس طرح پڑھو جس طر ح عمر نے تمہیں پڑھائی تھی پھر ان کی آنکھیں آبدیدہ ھو گئیں یہاں تک کے چٹائی تر ھوگئی حالانکہ وہ کھڑے تھے پھر فرمایا یقینا عمر ایک مضبوط باغ کہ جس میں مسلمان داخل تو ھوتے تھے لیکن اس سے نکلتے نہیں تھے پھر اس باغ میں شگاف پڑ گیا اور لوگ اس میں داخل ھونے کی بجھائے نکلنے لگے