کہا گیا ہے کہ جناب حضرت ___ نے جناب سیدہؐ کے گھر جا کر صرف ڈرایا تھا ، آگ لگانے کا ارادہ بلکل نہیں تھا۔

*جواب*:

*حضرت کا مقصد صرف ڈرانا تھا*
اسلئے رسول اللّه کی چند صحیح احادیث انکی پیش خدمت ہے۔
.

*حدیث نمبر 1*

عن أبي عبد اللَّهِ الْقَرَّاظِ أَنَّهُ قال أَشْهَدُ على أبي هُرَيْرَةَ أَنَّهُ قال قال أبو الْقَاسِمِ (صلی الله علیه وآله) من أَرَادَ أَهْلَ هذه الْبَلْدَةِ بِسُوءٍ يَعْنِي الْمَدِينَةَ أَذَابَهُ الله كما يَذُوبُ الْمِلْحُ في الْمَاءِ.

ابوہریرہ نے کہا کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا جو اس شہر (یعنی مدینہ والوں کی) برائی کا ارادہ کرتا ہے تو اللہ تعالیٰ اس کو ایسے پگھلا دے گا جیسے پانی میں نمک پگھل جاتا ہے۔

النيسابوري، مسلم بن الحجاج أبو الحسين القشيري (متوفاي261هـ)، صحيح مسلم، ج 2، ص 1007، ح 1386 كتاب الحج، بَاب من أَرَادَ أَهْلَ الْمَدِينَةِ بِسُوءٍ أَذَابَهُ الله، تحقيق: محمد فؤاد عبد الباقي، ناشر: دار إحياء التراث العربي – بيروت

*حدیث نمبر 2*

قال يزيد بن الهاد، عن أبي بكر بن المنكدر، عن عطاء بن يسار، عن السائب بن خلاد، أنه سمع رسول الله صلى الله عليه وسلم يقول: من أخاف أهل المدينة أخافه الله، وعليه لعنة الله والملائكة والناس أجمعين. رواه مسلم بن أبي مريم، وعبد الله بن عبد الرحمن بن أبي صعصعة، عن عطاء عن السائب، وخالفهم موسى بن عقبة، عن عطاء فقال: عن عبادة بن الصامت، والأول أصح.
جو شخص اہل مدینہ والوں کو ڈرائے گا خدا اسے ڈرائے گا اور اس پر خدا، فرشتوں اور تمام لوگوں کی ل ع نت ہو گی۔

الذهبي، شمس الدين محمد بن أحمد بن عثمان، (متوفاي748هـ)، تاريخ الإسلام ووفيات المشاهير والأعلام، ج 5، ص 26، تحقيق د. عمر عبد السلام تدمرى، ناشر: دار الكتاب العربي – لبنان/ بيروت، الطبعة: الأولى، 1407هـ – 1987م.

روایت کی سند

.

يزيد بن عبد الله:

يزيد بن عبد الله بن أسامة بن الهاد الليثي أبو عبد الله المدني ثقة مكثر من الخامسة.

العسقلاني الشافعي، أحمد بن علي بن حجر أبو الفضل (متوفاي852هـ) تقريب التهذيب، ج 1، ص 602، رقم: 7737، تحقيق: محمد عوامة، ناشر: دار الرشيد – سوريا، الطبعة: الأولى، 1406هـ – 1986م.

أبو بكر بن المنكدر:

أبو بكر بن المنكدر بن عبد الله التيمي المدني ثقة.

العسقلاني الشافعي، أحمد بن علي بن حجر أبو الفضل (متوفاي852هـ) تقريب التهذيب، ج 1، ص 624، رقم: 7989، تحقيق: محمد عوامة، ناشر: دار الرشيد – سوريا، الطبعة: الأولى، 1406هـ – 1986م.

عطاء بن يسار:

عطاء بن يسار الهلالي أبو محمد المدني مولى ميمونة ثقة فاضل صاحب مواعظ وعبادة.

العسقلاني الشافعي، أحمد بن علي بن حجر أبو الفضل (متوفاي852هـ) تقريب التهذيب، ج 1، ص 392، رقم: 4605، تحقيق: محمد عوامة، ناشر: دار الرشيد – سوريا، الطبعة: الأولى، 1406هـ – 1986م

ناصر الدین البانی نے اس حدیث کو اپنی صحیح احادیث میں شمار کیا ہے

اے اللہ! جس نے اہل مدینہ پر ظلم کیا اور انہیں ڈرایا تو بھی اسے ڈرا

الباني، محمد ناصر (متوفاي1420هـ)، السلسلة الصحيحة (مختصره)، ج5، ص382، رقم 2304، ناشر: مكتبة المعارف – الرياض

*حدیث نمبر 3*

عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ سے مرفوعا مروی ہے کہ:
اے اللہ! جس نے اہل مدینہ پر ظلم کیا اور انہیں ڈرایا تو بھی اسے ڈرا ، اور *اس پر اللہ فرشتوں اور تمام لوگوں کی ل ع ن ت ہو،* اس سے فرض و نفل قبول نہیں کیا جائے گا۔

المعجم الکبیر 6497 ، 6498 ، 6499

*حدیث نمبر 4*

ہم سے صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے بیان کیا کہ وہ لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ جا رہے تھے، ان میں سے ایک صاحب سو گئے، کچھ لوگ اس رسی کے پاس گئے، جو اس کے پاس تھی اور اسے لے لیا تو وہ ڈر گیا،
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
مسلمان کے لیے درست نہیں کہ وہ کسی مسلمان کو ڈرائے۔

سنن ابی داؤد ، جلد 4، صفحہ 845، حدیث 5004
اسکی وضاحت میں لکھا ہے کہ کسی کو مزاخ میں بھی ڈرانا مسلمان کیلئے جائز نہیں۔

*حدیث نمبر 5*

من أخاف أهل المدينة أخافه الله، وعليه لعنة الله والملائكة والناس أجمعين

جو شخص اہل مدینہ والوں کو ڈرائے گا خدا اسے ڈرائے گا اور اس پر خدا، فرشتوں اور تمام لوگوں کی ل ع نت ہو گی۔

مسند احمد ، حدیث 16559

پیغمبر کی یہ حدیثیں جس میں کسی عام مسلمان کو بھی ڈرانے دھمکانے سے الله اور اسکے رسول ناراض ہوتے ہیں تو کیا بیبی فاطمہ کو ڈرانے دھمکانے سے پیغمبر خوش رہیں گے…..؟