الله کی رسی کو مضبوطی سے تھام لو

— اور تم سب مل کر الله کی رسی (عترت اهل البيت/آل محمد) کو مضبوطی سے تھام لو اور تفرقہ نہ ڈالو (آل عمران: 103) —
آل محمد (ع) یعنی رسول اکرم (ص) کی عترت اہل البیت (ع) کے چھٹے امام، حضرت جعفر الصادق علیہ السلام ہیں کہ جنکے والد امام محمد الباقر (ع) ہیں، انکے والد امام علی زین العابدین (ع) ہیں، انکے والد امام حسین سید الشہداء (ع) ہیں اور انکے والد و والدہ امام علی المرتضی (ع) و سیدہ فاطمه زہرا (ع) ہیں۔ رسول اکرم (ص) نے اپنے تمام اصحاب کرام (رض) کو قرآن مجید کے ساتھ ساتھ انہی ہستیوں سے متمسک (جڑے رہنے) کا حکم دیا تھا تاکہ رسول (ص) کے بعد کبھی گمراہ (ہدایت سے دور و تفرقہ کا شکار) نہ ہوں۔
اہل تشیع کا رد کرنے کے لئے لکھی گئی اہل سنت کی مشہور و معروف کتاب، الصواعق المحرقة، میں جو کہ آج سے کم و بیش 500 سال پرانی کتاب ہے، حضرت امام جعفر الصادق علیہ السلام کا قول مبارک ذکر کیا گیا ہے، عبارت ملاحظہ فرمائیں:
أخرج الثعلبي في تفسيرها عن جعفر الصادق (ع) أنه قال: نحن حبل الله الذي قال الله فيه: «وَ اعۡتَصِمُوۡا بِحَبۡلِ اللّٰہِ جَمِیۡعًا وَّ لَا تَفَرَّقُوۡا» (آل عمران: 103)
ترجمہ:
ثعلبی (سنی مفسر قرآن) نے اپنی تفسیر میں حضرت جعفر الصادق (ع) سے بیان کیا ہے کہ آپ (ع) نے فرمایا کہ ہم وہ رسی ہیں جس کے بارے الله نے فرمایا ہے: «اور تم سب مل کر الله کی رسی کو مضبوطی سے تھام لو اور تفرقہ نہ ڈالو»
کتاب کی اس عبارت کے حوالے کا لنک:
وَاعۡتَصِمُوۡا بِحَبۡلِ اللّٰهِ جَمِيۡعًا وَّلَا تَفَرَّقُوۡا‌
اور تم سب مل کر اللہ کی رسی کو مضبوطی سے پکڑ لو اور تفرقہ میں نا پڑو
آل عمران ۱۰۳
آئیے پوچھتے ہیں اہلِ ذکر(اہل بیت) علیہم السلام سے کہ اللہ کی رسی سے کیا مراد ہے
الْعَيَّاشِيُّ: عَنِ ابْنِ يَزِيدَ، قَالَ: سَأَلْتُ أَبَا الْحَسَنِ(عَلَيْهِ السَّلاَمُ)عَنْ قَوْلِهِ: وَ اعْتَصِمُوا بِحَبْلِ اللّٰهِ جَمِيعاً .
قَالَ:«عَلِيُّ بْنُ أَبِي طَالِبٍ حَبْلُ اللَّهِ الْمَتِينُ»
راوی کہتا ہے میں نے امام ابو الحسن علیہ السلام سے اللہ تعالیٰ کے اس فرمان کے متعلق دریافت کیا : « تم سب ایک ساتھ اللہ کی رسی کو مضبوطی سے تھام لو اور تفرقہ نہ ڈالو»
آپ (ع) نے فرمایا : علی بن ابی طالب اللہ کی مضبوط رسی ہے.
عَنْ جَابِرٍ،عَنْ أَبِي جَعْفَرٍ(عَلَيْهِ السَّلاَمُ)قَالَ: «آلُ مُحَمَّدٍ(عَلَيْهِمُ السَّلاَمُ)هُمْ حَبْلُ اللَّهِ الَّذِي أُمِرْنَا بِالاِعْتِصَامِ بِهِ،فَقَالَ:
وَ اعْتَصِمُوا بِحَبْلِ اللّٰهِ جَمِيعاً وَ لاٰ تَفَرَّقُوا ».
امام باقر علیہ السّلام نے فرمایا : « آل محمد ہی اللہ کی رسی ہیں کہ جسے مضبوطی سے تھامنے کا حکم اللہ تعالیٰ نے دیا ہے، فرمایا : « تم سب ایک ساتھ اللہ کی رسی کو مضبوطی سے تھام لو اور تفرقہ نہ ڈالو»
البرهان في تفسير القرآن ج ۲ ص ۸۷
No photo description available.