حج پر جاتے ہوئے مقام غدیر خم پر امام جعفر صادق علیہ السلام نے کیا کہا؟؟

راوی بیان کرتا ہے میں نے ابو عبداللہ علیہ السلام کو
مدینہ سے مکہ جاتے ہوئے جب ہم مسجد غدیر پہنچے تو آپ نے مسجد کے بائیں جانب دیکھا اور فرمایا:
یہ وہ جگہ جہاں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے قدم رکھا تھا جہاں آپ نے فرمایا: “جس کا میں مولا ہوں، علی اس کا مولا ہے۔”
پھر امام نے دوسری جانب دیکھا اور فرمایا : یہ وہ مقام ہے جہاں ان لوگوں کے خیمے تھے اور وہ فلاں( عمر ) اور ابن فلاں (ابن قحافہ) ہے اور سالم جو ابو حذیفہ کا غلام تھا اور ابو عبیدہ بن جراح ہے۔
جب رسول خدا صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو مولا علی علیہ السلام کا ہاتھ بلند کرتے ہوئے دیکھا تو آپس میں یہ لوگ ایک دوسرے کو کہنے لگے:
اس کی آنکھوں کو دیکھو، وہ اس طرح پھیر رہا ہے جیسے کوئی مجنون ہوتا ہے ( استغفراللہ)۔
، تو جبرائیل نے یہ آیت لیکر نازل ہوئے:
وَإِن يَكَادُ ٱلَّذِينَ ک فَرُوا۟ لَيُزْلِقُونَكَ بِأَبْصَٰرِهِمْ لَمَّا سَمِعُوا۟ ٱلذِّكْرَ وَيَقُولُونَ إِنَّهُۥ لَمَجْنُونٌ
اور جب کا فر جب آپ سے ذکر سنتے ہیں تو ایسا معلوم ہوتا ہے کہ وہ اپنی (تیز و تند) نظروں سے آپ(ص) کو (راہِ راست) سے پھسلا دیں گے اور کہتے ہیں کہ یہ ضرور دیوانہ ہے۔