حضرت فاطمہ زھراء ؑ کی ولادت کے بارے میں صحیح نظریہ

آیت الله جعفر مرتضی عاملی صاحب سیدہ فاطمہ زھراء ؑ کی ولادت کے بارے میں صحیح نظریہ بیان کرتے ہوئے فرماتے ہیں:
“اس بارے میں درست نظریہ شیعیان اہلبیت ؑ ہے جسے انہوں نے اپنے ائمہ ؑ سے لیا ہے۔ چونکہ اہلبیت ؑ اپنے امور میں دوسروں سے زیادہ آگاہ اور عالم ہیں۔ البتہ غیر شیعوں میں سے بھی کچھ افراد اس نظرئیے کے قائل ہیں اور وہ نظریہ یہ ہے کہ وہ بعثت کے پانچویں سال میں پیدا ہوئیں اور 18 سال کی عمر میں وفات پا گئیں۔
حضرت فاطمہ زھراء ؑ کی بعثت کے بعد پیدا ہونے کی دلیل وہ متعدد روایات ہیں جو کافی سارے علماء سے مختلف انداز اور گو ناگوں طریقوں سے نقل ہوئی ہیں۔ روایات ہی یہ کثیر تعداد دلالت کرتی ہے کہ حضرت فاطمہ ؑ کا نطفہ اس پھل سے وجود میں آیا جو جبرائیل ؑ رسول الله ﷺ وآلہ کے لیے بہشت سے لائے تھے۔ یہ بات متعدد صحابہ سے نقل ہوئی ہے جن حضرت عائشہؓ، حضرت عمر بن خطاب ؓ، حضرت سعد بن مالک ؓ اور حضرت ابن عباس ؓ قابل ذکر ہیں”.
(الصحیح من سیرت النبی الاعظم/ جلد 1 / صفحہ 198، 199)