امام حسینؑ اور جنابِ عثمان کے قاتلوں میں فرق (اہلسنت کی نظر میں)

محترم قارئین کرام: اہلسنت حضرات ہمیشہ اھلبیت علیھم السلام سے محبت کا دعویٰ کرتے ہیں، جبکہ حقیقت یہ ہے کہ اہلسنت مسلک دراصل صحابہ اور خلفاء کا مسلک ہے، سنی کتابوں کی طرف مراجعہ کرنے سے معلوم ہوتا ہے کہ ان کا مکتب خلفاء اور صحابہ سے لیا گیا مذھب ہے، وہ بھی کچھ خاص اور گنے چنے صحابہ جن کی نوکری کے نعرے لگاتے ہیں، ہم اس بات پر کبھی اعتراض نہیں کرتے کہ کون کس کی نوکری کرے، بس ہمارا اعتراض یہ ہے کہ اہلبیت سے محبت کا جھوٹا دعویٰ مت کریں۔ کیونکہ تمھاری کتابوں میں، تمہاری حدیثوں میں، تمھاری تفسیروں میں نہ تو اہلبیت سے محبت کے دعویٰ کی تائید ملتی ہے اور نہ ہی اس پر کوئی شاھد۔ بلکہ اس کے برعکس موجود ہے، اس کی ایک جھلک ہم آج پیش کرتے ہیں کہ تمھارے ہاں امام حسینؑ کے قاتلین اور جنابِ عثمان کے قاتلوں میں کیا فرق ہے؟
اہلسنت عالم ابن صلاح لکھتے ہیں:
وأما سبب يزيد ولعنه فليس من شأن المؤمنين فإن صح أنه قتله أو أمر بقتله وقد ورد في الحديث المحفوظ أن لعن المسلم كقتله وقاتل الحسين رضي الله عنه لا يكفر بذلك وإنما ارتكب عظيما وإنما يكفر بالقتل قاتل نبي من الأنبياء
فتاوى ابن الصلاح ج 1 ص 218
یزید پر لعنت کرنا مومنوں کا طریقہ نہیں، اگرچہ یہ بات صحیح ہو کہ اس نے امام حسین کو قتل کیا ہے یا ان کو قتل کرنے کا حکم دیا ہے، لیکن حدیث میں آیا ہے کہ مسلمان پر لعنت کرنا اس کو قتل کرنے جیسا ہے، حضرت حسین رضی اللہ عنہ کے قاتل کی تکفیر نہیں کی جائے گی (یعنی وہ کافر نہیں) بلکہ ایک بڑا گناہ تصور کیا جائے گا۔ بلکہ اس شخص کا ک ا ف ر کہا جائے گا جو انبیاء میں سے کسی نبی کو قتل کرے۔
کتنے اچھے لوگ ہیں کسی پر بھی لعنت کرنا درست نہیں سمجھتے، در اصل یہ لوگ بہت ہی نرم دل ہیں، اب آتے ہیں اہلسنت کے ایک اور عالم کی طرف جس کا نام ابن حزم ہے وہ اپنی کتاب الفصل میں لکھتے ہیں:
بل هم فساق محاربون سافكون دما حراما عمدا بلا تأويل على سبيل الظلم والعدوان فهم فساق ملعون
الفصل في الملل ج 4 ص 125
جناب عثمان کے قاتل فاسق اور محارب تھے، انہوں نے ظلم اور سرکشی کے راستے پر چل کر بغیر تاویل کے جان بوجھ کر حرام خون کوبہایا ہے۔ پس وہ فاسق اور ملعون ہیں۔
کیا ہوا یہاں بھول گئے کہ لعنت کرنا کسی مسلمان کا طریقہ نہیں، اب یا تو جنابِ عثمان کو نبی مان لو تاکہ اس کے قاتلوں پر لعنت کرسکو یا پھر مان لو کہ تمھارے دل میں امام حسین کے قاتلوں سے محبت ہے۔