رسول اللہﷺ کے خلفاء کا معیار اور تعداد

رسول اللہﷺ کے خلفاء کا معیار اور تعداد
خلیفہ کا معنی⬅ جانشین، قائم مقام
رسول اللہﷺ نے فرمایا: دین قیامت تک قائم رہے گا اور میرے بعد بارہ خلفاء(امیر) ہونگے جو سب کے سب قریش میں سے ہونگے [بخاری و مسلم]
ملا علی قاری شرح مشکوٰة میں لکھتے ہیں کہ:
☣امام تور پشتی کے مطابق اس حدیث اور اس بارے منقول دوسری احادیث کے مفہوم و معنی کے تعین کیلئے خلفاء سے عادل و انصاف پرور اور نیک طینت و پاکباز مراد لیا گیا ہے. جو اپنے اوصافِ حمیدہ کی بنا پر خلافت کا صحیح مصداق اور منصبِ امارت کا اہل ہو۔
اس لیے بعض حضرات نے یہ کہا ہے کہ یہاں بارہ خلفاء سے مراد وہ عادل خلفاء مراد ہیں جو اپنے عدل و انصاف کی بناء پر خلافت کے اہل ہونگے
👈🏻ان میں سے کچھ تو آگئے ہیں بقیہ عدد قیامت تک پورا ہو کر رہے گا۔
 
اہل سنت کے 12 امام اور شیعہ کے 12 اماموں ع میں فرق جان کر جیو