حضرت اسماء بنت ابی بکر فرماتی ہیں:
جب ابوبکر نے رسول اللہﷺ کے ہمراہ مکہ سے مدینہ کا سفر اختیار کیا تو اپنا تمام مال اپنے ساتھ لے گئے، بعد میں میرے دادا ابوقحافہ جو کہ نابینا تھے میرے پاس آئے اور بولے: اس نے تو اپنی جان کے ساتھ ساتھ اپنے مال کے ذریعے بھی تمہیں مصیبت میں ڈال دیا۔
میں نے کہا: ہرگز نہیں اباجان! وہ تو ہمارے لیے بہت سارا مال چھوڑ گئے ہیں پھر میں نے ایک کونے میں پتھر رکھ کر اوپر کپڑا ڈال دیا اور اپنے دادا (ابوقحافہ) کا ہاتھ پکڑ کر اس کپڑے پر لگایا
تو وہ بولے اگر اتنا مال چھوڑا ہے تو پھر ٹھیک ہے






