کیا امام علی ابن ابی طالبؑ ابوبکر و عمر کو اپنے سے افضل مانتے تھے

اہل سنت محدث ابو سعد احمد بن محمد المالینی (المتوفی ۴۲۱ ہجری) نے اپنی سند کے ساتھ اس طرح نقل کیا ہے :
أَخْبَرَنَا أَبُو بَكْرٍ مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ بْنِ مُحَمَّدٍ الْحَجَّارُ الْمِصْرِيُّ بِهَا، أَخْبَرَنَا أَبُو سَعِيدٍ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ يُونُسَ بْنِ عَبْدِ الْأَعْلَى، حَدَّثَنِي أَخِي أَبُو سَهْلٍ يُونُسُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ يُونُسَ بْنِ عَبْدِ الْأَعْلَى، أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ شُعَيْبٍ النَّسَائِيُّ، أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ سُلَيْمَانَ بْنِ عَبْدُ الْمَلِكِ، أَخْبَرَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنِ مُوسَى، أَخْبَرَنَا إِسْرَائِيلُ، عَنْ حَكِيمِ بْنِ جُبَيْرٍ، قَالَ: قُلْتُ لِعَلِيِّ بْنِ الْحُسَيْنِ: إِنَّهُمْ يَقُولُونَ: إِنَّ عَلِيًّا قَالَ: إِنَّ خَيْرَ هَذِهِ الْأُمَّةِ بَعْدَ نَبِيِّهَا أَبُو بَكْرٍ، وَالثَّانِي عُمَرُ، وَلَوْ شِئْتُ أَنْ أُسَمِّيَ الثَّالِثَ، فَقَالَ عَلِيُّ بْنُ الْحُسَيْنِ: كَيْفَ أَصْنَعُ بِحَدِيثٍ حَدَّثَنِيهِ سَعِيدُ بْنُ الْمُسَيَّبِ، عَنْ سَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لِعَلِيٍّ: أَنْتَ مِنِّي بِمَنْزِلَةِ هَارُونَ مِنْ مُوسَى، إِلَّا أَنَّهُ لَا نَبِيَّ بَعْدِي، قَالَ: ثُمَّ ضَرَبَ فَخِذِي ضَرْبَةً أَوْجَعَهَا، وَقَالَ: مَنْ هَذَا الَّذِي هُوَ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِمَنْزِلَةِ هَارُونَ مِنْ مُوسَى؟ “
حکیم بن جبیر سے روایت ہے کہ میں نے امام علی بن حسین (زین العابدینؑ) سے کہا کہ لوگ بیان کرتے ہیں کہ علی ابن ابی طالبؑ نے فرمایا : اس امت کے نبی کے بعد سب سے افضل ابوبکر اور اسکے بعد عمر ہے اور اگر آپ چاہتے ہو تو میں تیسرے کا بھی نام بتا سکھتا ہوں،
علی بن حسینؑ نے جواب دیا : پھر اس حدیث کا کیا کرو گے جو نقل کی ہے سعید بن مسیب نے سعد بن ابی وقاص سے کہ رسول اللہ ﷺ نے علی ابن ابی طالبؑ کے بارے میب فرمایا ا: آپکو مجھ سے وہی نسبت ہے جو ھارونؑ کو موسیؑ سے تھی سوائے یہ کہ میرے بعد کوئی نبی نہیں ہوگا،
راوی کہتا ہے کہ انہوں نے پھر میری ران پر زور سے ہاتھ مارا اور کہا : بتا یہ کون ہے جسکا رتبہ رسول اللہ ﷺ کے نزدیک وہی ہے جو ھارونؑ کو موسیؑ کے ساتھ تھا۔
محقق نے اس حدیث کو صحیح قرار دیا ہے
⛔️کتاب الاربعین فی شیوخ الصوفیہ – احمد بن محمد مالینی // صفحہ ۱۹۱ // رقم ۲۹ // طبع دار البشائر الاسلامیہ ریاض سعودیہ۔
فوائد :
۱ – اس اثر میں امام حسینؑ کے بیٹے علی بن الحسینؑ نے صریح طور پر اہل سنت منابع میں اس روایت کا انکار کیا جس میں آیا ہے کہ علی ابن ابی طالبؑ ابوبکر و عمر کو اپنے اوپر فضیلت دیتے تھے۔
۲ – امام علی بن الحسینؑ نے اس میں حدیث منزلت سے امام علیؑ کی باقی تمام صحابہ پر تفضیل کا اثبات کیا۔