عامہ کا بخاری و مسلم کی روایت میں تدلیس کرنا اور فضائل جناب خدیجہ و جناب فاطمہ ع کو چھپانا
طبری نے اپنی تفسیر میں بخاری و مسلم کے حوالے سے سورہ آل عمران کی آیت 42 کے ذیل میں ایک روایت نقل کی ہے
حدثني المثنى قال، حدثنا آدم العسقلاني قال، حدثنا شعبة قال، حدثنا عمرو بن مرة قال، سمعت مرة الهمداني يحدث، عن أبي موسى الأشعريّ قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: كمل من الرّجال كثيرٌ، ولم يكمل من النساء إلا مريم، وآسية امرأة فرعون، وخديجة بنت خويلد، وفاطمة بنت محمد.
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا؛”مردوں میں بہت سے لوگ کامل ہوئے ہیں اور (لیکن) عورتوں میں سے مریم بنت عمران اور فرعون کی بیوی آسیہ ، خدیجہ بنت خویلد اور فاطمہ بنت محمد ص کے سوا کوئی کامل نہیں ہوئیں
تفسیر الطبری ، ج ۵ ، صفحہ ۳۹۰
—————-
اسی روایت کو ابن عساکر شافعی نے ” کتاب الاربعین فی مناقب امھات المومنین ” میں نقل کیا ہے
وہ اس روایت کو بخاری کے حوالے سے لکھتے ہیں : ھذا حدیث صحیح رواہ البخاری ( پھر وہی بخاری والی سند )
پھر لکھتے ہیں ورواہ مسلم ایضاً عن ابی بکر شیبہ
کتاب الاربعین , ص ۸۴
——————–
اسی طرح فتح القدیر میں علامہ شوکانی نے سورہ تحریم آیت 9 تا 12 کے ذیل میں صحیحین ( بخاری و مسلم ) کے حوالے سے نقل کیا ہے
وفی الصحیحین و غیرھما من حدیث ابوموسیٰ اشعری عن النبی ص قال : كمل من الرّجال كثيرٌ، ولم يكمل من النساء إلا ، وآسية امرأة فرعون، و مریم ، وخديجة بنت خويلد،۔۔۔ الخ
ترجمہ : صحیحین اور دوسری کتب میں ابوموسیٰ اشعری سے مروی ہے ( وہی روایت جو تفسیر طبری و الاربعین میں بیان ہوئی ہے البتہ شوکانی نے جناب فاطمہ ع کا نام ظاہر نہیں کیا )
فتح القدیر ، ج ۵ ، ۳۴۱
کتاب کے محقق نے بھی تخریج میں اس روایت کے ذیل میں بخاری و مسلم کا حوالہ نقل کیا ہے
ان تین محدثین کے اس روایت کو صحیحین سے نقل کرنے سے یہ واضح ہوتا ہے کہ اس وقت یہ روایت صحیحین میں تھی جہاں سے اس روایت کو ان محدثین نے نقل کیا ہے
جب بخاری و مسلم کی روایت کا جائزہ لیا گیا تو وہاں اس روایت میں سرے سے جناب خدیجہ بنت خویلد اور جناب سیدہ فاطمہ سلام اللہ علیہا کا نام نکال دیا گیا
وَحَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، وَأَبُو كُرَيْبٍ، قَالَا: حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، ح وَحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى، وَابْنُ بَشَّارٍ، قَالَا: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ، جَمِيعًا عَنْ شُعْبَةَ، ح وَحَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللهِ بْنُ مُعَاذٍ الْعَنْبَرِيُّ، – وَاللَّفْظُ لَهُ – حَدَّثَنَا أَبِي، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ، عَنْ مُرَّةَ، عَنْ أَبِي مُوسَى، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:
«كَمَلَ مِنَ الرِّجَالِ كَثِيرٌ، وَلَمْ يَكْمُلْ مِنَ النِّسَاءِ غَيْرُ مَرْيَمَ بِنْتِ عِمْرَانَ، وَآسِيَةَ امْرَأَةِ فِرْعَوْنَ،
:رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا؛”مردوں میں بہت سے لوگ کامل ہوئے ہیں اور (لیکن) عورتوں میں سے مریم بنت عمران اور فرعون کی بیوی آسیہ کے سوا کوئی کامل نہیں ہوئی
صحیح مسلم باب فضائل خدیجہ رض ، حدیث ۲۴۳۱
اسی طرح بخاری میں بھی یہ روایت بواسطہ ابو موسیٰ اشعری نقل ہوئی ہے
حدثنا محمد بن بشار حدثنا عنذر حدثنا شعبة عن عمرو بن مراة الجملی عن مرة الھمدانی عن ابی موسیٰ الاشعری عن النبی ص قال :
كَمَلَ مِنَ الرِّجَالِ كَثِيرٌ، وَلَمْ يَكْمُلْ مِنَ النِّسَاءِ غَيْرُ مَرْيَمَ بِنْتِ عِمْرَانَ، وَآسِيَةَ امْرَأَةِ فِرْعَوْنَ
صحیح بخاری ، کتاب الاطمعة ، باب الثرید ، حدیث ۵۴۱۸
———————
بخاری و مسلم کی ان دونوں روایات میں سرے سے جناب خدیجہ و جناب فاطمہ ع کا نام ہی موجود نہیں ہے
محققین عامہ سے سوال ہے کہ دو نام بخاری و مسلم سے کس نے حذف کرکے فضائل خدیجہ و فاطمہ ع کو چھپایا ہے
تحریر۔Syed Ali Haider Sherazi




