بخاری کا نام کو چھپانا

ابوبکر حمیدی نے اپنی سند سے نقل کیا ہے کہ ابن عباس ؓ سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ حضرت عمر بن خطاب کے سامنے یہ بات ذکر کی گئی کہ سمرہ نے شراب فروخت کی ہے، انہوں نے فرمایا اللہ سمرہ کو ہلاک کرے، نبی ﷺ نے تو فرمایا ہے کہ اللہ تعالیٰ یہودیوں پر لعنت فرمائے کہ ان پر چربی کو حرام قرار دیا گیا لیکن انہوں نے اسے پگھلا کر اس کا تیل بنالیا اور اسے فروخت کرنا شروع کردیا۔
مسند حمیدی – ابوبکر حمیدی // صفحہ ۳۳ // رقم ۱۳ // طبع مکتبہ مدنیہ دیوبند ھندوستان۔
اب اسی روایت کو بخاری صاحب نے اسی ابوبکر حمیدی سے لیا اور اپنی جامع صحیح میں نقل کیا لیکن وہاں سمرہ بن جندب کے نام کے بدلے ” فلان ” لکھا دیا تاکہ پڑھنے والا دھونکے میں رہے کہ یہ شخص کون تھا اور اسکا یہ عقیدہ کہ تمام صحابہ عادل ہے محفوظ رہیں۔
صحیح بخاری – محمد بن اسماعیل بخاری // صفحہ ۳۵۴ // رقم ۲۲۲۳ // طبع دار السلام ریاض سعودیہ۔
اھل سنت محدثین کی خیانت دیکھیں