ابوبصیر نے امام جعفر صادق علیہ السلام سے عرض کیا : آل محمد ع کون ہیں ؟
آپ ع نے فرمایا : آپ ص کی ذریت
پس میں نے عرض کیا : اہل بیت ع کون ہیں؟
آپ ع نے فرمایا: آئمہ جوکہ اوصیاء ہیں
پھر میں نے عرض کیا : عترت سے کون مراد ہے ؟
آپ ع نے فرمایا اصحاب عباء ( پنجتن ، اصحاب کساء )
میں نے عرض کیا : امت سے کون مراد ہیں ؟
آپ ع نے فرمایا : وہ مومنین کہ جنہوں نے ان چیزوں کی تصدیق کی جو اللہ کی طرف سے آئی ہیں جو اس کے ثقلین سے تمسک رکھنے والے ہیں کہ جس سے تمسک کا حکم دیا گیا ہے ، اللہ تعالیٰ کی کتاب ، آپ کی عترت آپ ص کے وہ اہل بیت ع کہ جن سےہر رجس کو اللہ تعالیٰ نے دور رکھا ہے اور ان کو اس طرح پاکیزہ رکھا ہے جس طرح پاکیزہ رکھنے کا حق ہے اور وہ دونوں رسول اللہ ص کے بعد امت پر خلیفہ ہیں
معانی الاخبار ، جلد 1 ، باب 34 ، حدیث نمبر 3

