حضرت ام سلمہؑ کا عائشہؓ کی جانب لکھا جانے والا خط

ابواخنس ارجی بیان کرتے ہیں کہ جب جناب عائشہؓ نے بصرہ کی طرف خروج کا ارادہ کیا تو ان کی طرف نبی
اکرم علیہ السلام کی اہلیہ ام سلمہؑ نے لکھا:
بات یہ ہے کہ تم رسولؐ اللہ اور ان کی امت کے درمیان ایک پردہ ہو اور آنحضرتؐ کی طرف سے اپنی حرمت پر لگایا ہوا حجاب ہو
قرآن نے تمہارے لیے (احکام کے) آخری حصہ کو جمع کیا ہے اسے نہ کھولو۔
اپنے چھوٹے گھر میں رہو صحرا میں نہ نکل آوُ۔۔۔الخ
📚معانی الاخبار شیخ صدوق رح