تم میں سے ایک شخص ایسا ہے جو قرآن کی تاویل پر اسی طرح جنگ کرے گا جس طرح میں نے اس کے نزول پر جنگ کی

رسول خداصلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا:-
تم میں سے ایک شخص ایسا ہے جو قرآن کی تاویل پر اسی طرح جنگ کرے گا جس طرح میں نے اس کے نزول پر جنگ کی۔ ابوبکر و عمر نے پوچھا کیا وہ ہم ہیں جواب دیا نہیں بلکہ یہ جوتا ٹھیک کرنے والا( مولا علی ابن ابی طالب علیہ السلام وقت رسول خدا ص کا جوتا ٹھیک کر رہے تھے)
تاویل قرآن سے جنگ ان سے کی جاتی ہے جو قرآن سے جاہل ہوں ۔
بس ثابت ہوا قرآن اور اہلبیت کا ساتھ چولی دامن کا ہے جو ان کے خلاف ہے وہ باطل پر ہے اور ایسوں لوگوں سے دین لینا خود کیساتھ ظلم ہے۔
مترجم نے یقاتل کا ترجمہ یہاں مز احمت کیا جبکہ یہاں درست ترجمہ جنگ ہے۔
یہ لوگ علمی خیانت سے باز نہیں آتے۔
یہ حدیث بے شمار بڑی بڑی حدیث کی کتب میں درج ہوئی ہے اور اسکی اسناد صحیح ہیں۔
کچھ کے نام لکھ رہا ہوں۔
المصنف ابن ابی شیبہ
المسند احمد بن حنبل
السنن الکبری النسائی
صحیح ابن حبان
المستدرک علی الصحیحین
مسند ابو یعلیٰ
الشیعہ الآجری
شرح السنہ البغوی
مشکل الآثار للطحاوی
دلائل النبوہ للبہیقی
اسد الغابہ