کیا امام مہدی ع کے جسم پر سب بال سبز رنگ کے ہیں؟

🚫 شیعوں کے باروایں امام کے جسم پر کوئی بال سیاہ یا سفید نہیں سب کے سب بال سبز (ہرے) رنگ کے ہیں ۔ ( الشافی – جلد٣ – صفحہ ١۴٢، ١۴٣ ) 🚫
دشمن اہلبیت ع کا ہمشہ سے یہ وطیرہ رہا ہے کہ وہ کسی نہ کسی طرح اہلبیت ع کی توہین کرتے ہیں ایک موصوف نے الکافی سے ایک روایت پیش کی اور یہ ثابت کرنا چاہا کہ امام مہدیؑ کے جسم مبارک پر کوئی بال سیاہ یا سفید نہیں سب کے سب بال سبز رنگ کے ہیں موصوف نے یہ روایت پیش کرتے ہوئے اسکین کا چھپایا جس میں اس روایت کے بعد اس کی توضیع میں اس روایت کو ضعیف کہا گیا۔
♨ علامہ باقر مجلسی رح نے اصول کافی کی شرح ” مِرآةُ العُقُول فی شرح اخبار آل الرسول ” میں اس روایت کو مجہول قرار دیا ہے
حوالہ : [ مِرآةُ العُقُول فی شرح اخبار آل الرسول – ج ٧ – ص ١٧٢ ]
🎭 راوی محمد بن علی بن عبدالرحمن العبدی :
♨ محمد حسين الجواهري نے راوی محمد بن علی بن عبدالرحمان عبدی کو مجہول قرار دیا ہے۔
حوالہ : [ كتاب المفيد من معجم رجال الحديث – ص۵۵۴ ]
جو روایت ہمارے مخالف نے پیش کی وہ سند کے لحاظ سےضعیف ہے امام مہدی کے حلیہ مبارک ملاحظہ فرمائیں
♨ احمد بن یوسف قرمانی حنفی (متوفّی ۱۰۱۹ ہجری) کہ جنہوں نے چار عثمانی سلاطین کی خدمت کی اور ایران وعراق کے خلاف ان کی تمام جنگوں میں شریک تھے؛ کتاب اخبار الدول میں لکھتے ہیں : ابو القاسم محمد الحجت الخلف الصالح کی سوانح حیات : اپنے والد کی وفات کے وقت آپؑ کا سن پانچ سال تھا خدا نے بچپن میں انہیں حکمت کی تعلیم دی ، جیسے حضرت یحییٰ کو بچپن میں عطا فرمائی تھی۔ حضرت بلند قامت، خوبصورت بالوں اور چہرے، لمبی ناک اور نورانی پیشانی رکھتے ہیں۔ علما متفق ہیں کہ یہ وہی مہدی ہیں جو آخر الزمان میں قیام کریں گے۔
حوالہ: [ اخبار الدول و آثار الاول – جلد۱ – ص۳۵۳ ، ۳۵۴ ]
♨ يعقوب بن منقوش کہتا ہے کہ میں امام حسن عسكريّ ع کے پاس گیا، آپ ایک چبوترہ پر تشریف فرما تھے آپ کی دائیں طرف ایک کمرہ تھا اور اس کے آگے پردہ لگا ہوا تھا ۔ میں نے کہا : مولا ! صاحب الامر کون ہے؟ فرمایا: پرده ہٹاو، پردہ جب میں نے ہٹایا تو دیکھا قدک کے لحاظ سے پانچ ہاتھ اور عمر کے لحاظ سے ٨ یا ١٠ سال کا بچہ باہر آیا کہ جو سفید چہرے اور سفید پیشانی چمکتی آنکھیں ۔۔ والا بچہ اور اپنے والد ابومحمد علیہ السلام کے زانو پر آکر بیٹھ گیا۔ اس وقت مجھ سے کہا : یہ آپ کا صاحب ہے ۔ امام اٹھے اور فرمایا : بیٹا! وقت معلوم تک گھر میں رہے ۔ بچہ چلا گیا اور میں انہیں دیکھتا ہی رہا ۔امام نے مجھ سے کہا : یعقوب گھر میں داخل ہو جا اور دیکھو گھر میں کون ہے ۔ میں گھر میں داخل ہوا تو وہاں کسی کو نہیں پایا۔
حوالہ : [ كمال الدين و تمام النعمة – صفحہ ۴٠٧ ]
: [ بحار الأنوار – جلد ۵٢ – صفحہ ٢۵ ]
♨ امام مہدی علیہ السلام کا حلیہ مبارک کتاب کمال الدین میں شیخ صدوق فرماتے ہیں کہ سرورکائنات صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا ارشاد ہے کہ امام مہدی ع ، شکل وشباہت خلق و خلق ، شمائل و خصائل ، اقوال و افعال میں میرے مشابہہ ہوں گے ۔۔۔ آپ کے حلیہ کے متعلق علماٴ نے لکھا ہے کہ آپ کا رنگ گندم گون ، قد میانہ ہے ۔ آپ کی پیشانی کھلی ہوئی ہے ۔۔ آپ کے ابرو گھنے اور باہم پیوستہ ہیں ۔ آپ کی ناک باریک اور بلند ہے آپ کی آنکھیں بڑی اور آپ کا چہرہ نہایت نورانی ہے ۔ آپ کے داہنے رخسارہ پر ایک تل ہے ” کانہ کوکب دری“ جوستارہ کی مانند چمکتاہے، آپ کے دانت چمکدار اور کھلے ہوئے ہیں ۔ آپ کی زلفیں کندھوں پر پڑی رہتی ہیں ۔ آپ کا سینہ چوڑا اور آپ کے کندھے کھلے ہوئے ہیں آپ کی پشت پر اسی طرح مہر امامت ثبت ہے جس طرح پشت رسالت مآب پر مہرنبوت ثبت تھی۔ ( اعلام الوری -ص ۲۶۵ ، وغایۃ المقصود جلد ۱ ص ۶۴ ، ونورالابصارص ۱۵۲ ) ۔
حوالہ : [ چودہ ستارے – صفحہ ۵۵٩ ، ۵٦٠ ]
اہلسنت حضرات کو شیعیت پر انگلی اٹھانے سے پہلے اپنے گھر کی خبر لینی چاہیے ہم صرف ایک حضرت کا حلیہ مبارک پیش کرتے ہیں ۔
🎗 علامہ جلال الدین سیوطی تاریخ الخلفاء میں لکھتے ہیں کہ ابوبکر کا رنگ گوراچٹہ ، چھریرا بدن اور رخسار ذرا اندر دبے ہوئے تھے قد جھکا ہوا تھا ، “آپ کا پائجامہ مبارک نیچے کو کھسک جاتا تھا”۔
حوالہ : [ تاریخ الخلفاء – صفحہ ٣١ ]