اہل سنت امام طبرانی (المتوفی ۳۶۰ھ) نے اس طرح نقل کیا ہے :
حدثنا محمد بن عبد الله الحضرمي ثنا منجاب بن الحارث أنا علي بن مسهر عن هشام بن عروة قال قالت عائشة وما علم أبي سعيد وأنس بأحاديث رسول الله صلى الله عليه وسلم وإنما كانا غلامين صغيرين
عائشہ نے کہا : ابوسعید الخدری اور انس بن مالک کو رسول اللہ ﷺ کی احادیث کا علم نہیں تھا کیونکہ وہ اس وقت چھوڈے بچے تھے۔

نور الدین ھیثمی (المتوفی ۸۰۷ھ) نے اس روایت کو نقل کرنے کے بعد یوں کہا :
رواه الطبراني الا ان هشاما لم يدرك عائشة، ورجاله رجال الصحيح
طبرانی نے روایت کیا ہے اسکو سوائے اسکے کہ ھشام نے عائشہ کو نہیں پایا۔ اور اسکے تمام راوی صحیح بخاری کے راوی ہیں۔

ہم کہتے ہیں کہ ھشام بن عروہ نے دراصل اس روایت کو اپنے باپ عروہ بن زبیر سے نقل کیا اور انہوں نے عائشہ بنت ابی بکر سے سنا جیسا کہ ابن عبدالبر (المتوفی ۴۶۳) نے اپنی کتاب میں نقل کیا ہے۔
وروى علي بن مسهر عن هشام بن عروة عن أبيه قال قالت عائشة ما علم أنس بن مالك وأبو سعيد الخدري بحديث رسول الله صلى الله عليه وسلم وإنما كانا غلامين صغيرين

اسی روایت کو اسی واسطے کے ساتھ ابن عساکر (المتوفی ۵۷۱ھ) نے نقل کیا ہے۔

بشکریہ : سید شھباز اصفھانی








