ابو عوانہ نے اپنی سند سے نقل کیا ہے کہ عمر بن خطاب نے یوں کہا :
” دو متعہ جو رسول اللہ (ﷺ) کی حیات میں انجام دیئے جاتے تھے، میں اب ان سے منع کر رہا ہوں۔ ایک حج کا متعہ (حج تمتع) اور دوسرا عورتوں کے ساتھ متعہ (نکاح تمتع)۔

یہی روایت طحاوی نے عمر سے بسند نقل کی ہے۔

عمر بن خطاب کے علاوہ باقی صحابہ نے بھی اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ عمر بن خطاب نے ہی دونوں قسم کے متعہ پر پابندی لگائی تھی۔
چناچہ جابر بن عبداللہ انصاریؓ سے اسی متن کی روایت ملتی یے۔
کتاب کے محقق شعیب الارنؤط نے حدیث پر صحت کا حکم لگاتے ہوئے یوں لکھا :
” یہ حدیث صحیح مسلم کی شرط پر صحیح ہے”۔۔








.
سنن سعید بن منصور – سعید بن منصور // جلد ۲ // صفحہ ۲۱۸ // رقم ۸۵۲، ۸۵۳ // طبع دار الکتب العلمیہ بیروت لبنان۔


