جب سید الشہداء (ع) کو اپنے دربار بلایا

ولید بن عتبہ نے یزید ابن معاویہ کی بیعت طلب کرنے کے لیے جب سید الشہداء (ع) کو اپنے دربار بلایا تو امام ع نے اپنے موقف کی وضاحت کرتے ہوئے فرمایا:
اے امیر!!!
ہم خاندان نبوت اور معدن رسالت ہیں، ہمارے گھروں پر فرشتوں کی آمد و رفت رہا کرتی ہے، ہمارے خاندان پر اللہ کی رحمتیں نازل ہوتیں ہیں اللہ نے اسلام کو ہمارے گھرانے سے شروع کیا اور آخر تک ہمارے ہی گھرانے سے اسلام وابستہ رہے گا، لیکن یزید ابن معاویہ جس کی بیعت کی توقع تم مجھ سے کررہے ہو اس کا کردار یہ ہے کے وہ شراب خور اور بے گناہ لوگوں کا قاتل ہے۔ اس نے اللہ کے احکام کو پامال کیا اور سرعام فسق و فجور کا مرتکب ہوتا ہے مجھ جیسا شخص کسی صورت اس جیسے شخص کی بیعت نہیں کرسکتا۔”
الفتوح ابن اعثم الکوفی جلد: 5 صفحہ: 14