احمد بن حنبل نے اپنی سند سھ نقل کیا یے کہ معمر نے ابن شھاب الزھری سے پوچھا : صلح حدیبیہ میں معاہدہ لکھنے والا کون تھا ؟ انہوں نے مسکراتے ہوئے کہا : علی ابن ابی طالبؑ۔ البتہ اگر آپ یہی سوال بنو امیہ سے پوچھو گے تو وہ کہیں گے کہ وہ عثمان بن عفان تھے۔
کتاب کے محقق وصی اللہ عباس مدنی نے کہا : اسکی سند الزھری تک صحیح ہے۔

یہ روایت فضائل صحابہ لاحمد بن حنبل کے اردو ترجمے میں بھی موجود ہے۔




