اہل سنت امام محمد بن سعد کاتب واقدی (المتوفی ۲۳۰ ھ) نے اپنی سند سے اس طرح نقل کیا ہے۔
قال: أخبرنا أبو معاوية قال: أخبرنا الأعمش عن أبي صالح قال: كان أبو هُريرة إذا ذُكر ما صُنع بعثمان بكى، قال فكأنى أسمعه يقول هاه هاه ينتحب
ابو صالح سے مروی ہے کہ عثمان بن عفان کے ساتھ جو کچھ کیا گیا ، جب اسکا ذکر کیا جاتا تو ابو ہریرہ رو دیتے تھے گویا کہ ہائے ہائے کہتے سن رہا ہوں۔

اسکی سند بلکل صحیح ہے۔
ان ہی الفاظ کے ساتھ امام بلاذری (المتوفی ۲۸۹ ھ) نے اسکو نقل کیا ہے۔

ا امام سعید بن منصور المکی (المتوفی ۲۲۷ھ) نے اپنی سند سے اسکو مختصراً نقل کیا ہے۔

دیوبند سے مطبوع طبقات ابن سعد کے اردو ترجمے میں بھی یہ روایت موجود ہے۔

روایت میں ایک لفظ ” ينتحب ” آیا ہے جسکے معنی ” پھوٹ پھوٹ کر رونا ہوتا ہے “











