شیعت اور شہادت امام حسینؑ کی وجہ سے اس پر اثرات

لبنان کے سنی محقق عمر ابو نصر اپنی ایک کتاب میں واقعہ کربلا کی وجہ سے اثرات کا ذکر کرتے ہوئے یوں لکھتا ہے :
” حضرت حسینؓ کی شہادت شاید سب سے بڑا سبب ہے جس کے باعث شیعت نے ایک زبردست حیثیت حاصل کرلی اور شیعہ بآلاخر مسلمانوں کا عظیم الشان فرقہ بن گئے۔
یورپی مشترقین بھی اسی نظریے کی تائید کرتے ہیں۔ ان میں سے بعض تو اس حد تک بڑھ گئے ہیں کہ انہوں نے یہ کہنا شروع کردیا، اگر حسینؓ کی شہادت کا واقعہ پیش نہ آتا تو آج شیعہ فرقے کا وجود بھی نہ ہوتا، لیکن یہ کہنا صحیح نہیں کیونکہ شیعت کی بنیاد اسی وقت پڑچکی تھی جب رسول اللہ ﷺ کی وفات کے بعد حضرت علیؓ کی خلافت کا نظریہ پیش کیا گیا۔یہ نظریہ کہ خلافت صرف اہل بیت کا حق ہے اور انکا حق ان ہی کو ملنا چاہئے برابر زور پکڑتا رہا یہاں تک کہ حضرت حسینؓ کی شہادت کا جان گداز واقعہ پیش آیا،”
⛔️الحسینؓ – زندگی اور شہادت // صفحہ ۱۳ // طبع مکتبہ میری لائبریری لاہور پاکستان۔